واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کمپیوٹر ہیکر کے حق میں مظاہرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-09, 05:34 PM   #1
کمپیوٹر ہیکر کے حق میں مظاہرہ
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 11-02-09, 05:34 PM

برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کمپیوٹر ہیکر گیری مکینن کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روکیں۔
شمالی لندن کے علاقے وڈ گرین کے رہائشی گیری مکینن کو امریکہ کے فوجی کمپوٹرز تک رسائی حاصل کرنے کے جرم میں ستر سال تک قید ہو سکتی ہے۔

مکینن کے حمایتیوں نے ان کے حق میں شمع بردار جلوس نکالا اور ڈاؤننگ سٹریٹ کو دیے گئے ایک خط میں درخواست کی کہ مکینن کا مقدمہ برطانیہ میں چلایا جائے۔

ان کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ مکینن اسپرجر سنڈروم کا شکار ہیں جس میں انسان کی دلچسپی محدود ہو جاتی ہے اور وہ لوگوں سے ملنے ملانے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔

گلاسگو میں پیدا ہونے والے مکینن نےدو ہزار ایک اور دو ہزار دو میں ناسا، امریکی بری فوج، بحریہ، فضائیہ کے کمپیوٹر نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کر لی تھی۔

مکینن کا کہنا ہے کہ وہ صرف یو ایف او (اڑن طشتریوں) کے متعلق تحقیق کر رہے تھے۔

اگرچہ گزشتہ سال وہ اپنی اپیل دارالامراء تک لے گئے لیکن وہ چھ سال سے جاری اپنی امریکہ کے حوالے کیے جانے کی جنگ ہار گئے۔

انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے بھی مکینن کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

مکینن کے حمایتیوں نے جمعہ کو امریکی سفارتخانے کے سامنے موم بتیاں جلا کر مظاہرہ کیا۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,205 مراسلہ میں 2,410 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 196
Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, قید, لندن, موم, انسان, امریکہ, جرم, درخواست, سال, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صرف ایک ڈبل کلک سے اپنے کمپیوٹر کا شیطان مار بھگائیں ابن آدم سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 12 26-04-12 05:08 AM
لین شیئرڈ کمپیوٹر کو ایک کمپیوٹر سے ہی کنٹرول کریں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 13 19-04-11 10:14 PM
اسے کہتے ہیں کمپیوٹر کا کمال راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 6 26-08-10 03:14 PM
میلوں دور کمپیوٹر کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں رضی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 33 11-01-10 11:01 PM
ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں بغیر تار کے wajee کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 18 09-02-09 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger