واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:04 AM   #1
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 10:04 AM

کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی کمیونٹی پولیس کی ٹریننگ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس اکیڈمی میں ہوگی جس کے لیے 50 افراد پر مشتمل پہلا دستہ پیر کو 3ماہ کی ٹریننگ کا عمل شروع کرے گا۔ سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کمیونٹی پولیس کے پہلے دستے سے ٹریننگ کیلئے روانہ ہونے سے قبل ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی سی او کراچی جاوید حنیف، ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم اور کمیونٹی پولیسنگ کے چیف میجر(ریٹائرڈ) عمران محمد خان بھی موجود تھے۔ سٹی ناظم نے دستے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں موجود ہے۔ ایس ایل جی او اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ سٹی حکومت میونسپل قوانین کے نفاذ کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کا محکمہ قائم کرے۔ کراچی جیسے دنیا کے بڑے شہر میں اس کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی جس کے پیش نظر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور بہتر نظم ونسق کے قیام کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس کے مستقبل میں مثبت اور خوشگوار نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حال ہی میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران تقریباً ایک ہزار سے زائد گاڑیاں جلائی گئیں اور فیکٹریوں میں لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس موقع پر کمیونٹی پولیسنگ کی کمی شدت سے محسوس کی گئی اگر اس وقت کمیونٹی پولیسنگ کا دستہ تمام اختیارات کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہوتا تو شہر کو حالیہ تباہی سے کافی حد تک بچایا جاسکتا تھا۔ ناظم کراچی نے اس موقع پر ٹریننگ کے لیے منتخب ہونے والے کمیونٹی پولیسنگ کے اہلکاروں کو یقین دلایا کہ ان کو بہترین پیکیج کے علاوہ کمیونیکیشن کا موٴثر نظام اور آلات اور گاڑیوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور اچھی کارکردگی پر مالی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز نے کمیونٹی پولیسنگ میں بھرتی کیلئے600 اہلکار منتخب کیے تھے جن میں سے پہلے بیج کے50 افراد پر مشتمل دستہ ابتدائی فٹنس کا مرحلہ طے کرنے کے بعد ایئرپورٹ سیکورٹی فورس(asf) کے زیرنگرانی تین ماہ کی ٹریننگ حاصل کرے گا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 313
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پولیس, نظر, موقع, متعارف, بہترین, حال, خان, عمران, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، صدر زرداری نے نوٹس لے لیا گلاب خان خبریں 0 27-12-10 03:51 AM
یونیورسٹی فیس بڑھانے پر لندن میں طلبہ کا احتجاج کنعان English Literature and Books 4 28-11-10 11:10 AM
پاکستانی ایس ایم ایس کمیونٹی ندیم رزاق کھوہارا موبائل ہی موبائل 2 20-06-10 10:06 AM
پولنگ برائے مقابلہ ایس ایم ایس ستمبر 2009 محمدعدنان ایس ایم ایس 2 30-09-09 10:56 PM
آئینی پیکیج میں فوج اور آئی ایس آئی کو قانون کا پابند بنایا جائے ،ہیومن را عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger