واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوئٹہ: بی این پی کے رہنماء حبیب جالب بلوچ قتل، احتجاج اور ہنگامہ اآرائی شروع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-10, 11:53 AM   #1
کوئٹہ: بی این پی کے رہنماء حبیب جالب بلوچ قتل، احتجاج اور ہنگامہ اآرائی شروع
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 14-07-10, 11:53 AM

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ ایڈووکیٹ کو قتل کردیا۔

سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی کے مطابق حبیب جالب بلوچ سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے علاقے پرکانی آباد میں واقع اپنے گھر کے بھائی کی بھائی کی دکان پر اخبار پڑھ رہے تھے کہ اسی اثناءمیں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔انہیں اپنی گاڑی کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے ، کوئٹہ میں فرنٹیئر کور پہلے سے تعینات ہے جبکہ پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلر ی اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی مزید نفری تعینات کی جارہی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ حامد شکیل نے بتایا کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حبیب جالب کے لواحقین ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی جہاں انہوں نے واقعہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مشتعل مظاہرین نے جناح روڈ، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، سمنگلی روڈ، قمبرانی روڈ، سبزل روڈ اور دیگر علاقوں میں احتجاج کیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بلاک کردیں ، مظاہرین نے گورنر ہاﺅس اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف بھی جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی۔ واقعہ کے بعد کوئٹہ میں تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ، خضدار، قلات، نوشکی، خاران، آواران، لسبیلہ، چاغی ، پنجگور ، تربت ، گوادر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ بعض علاقوں سے ہنگامی آرائی اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے دو روز کے لئے بند کردیئے گئے ہیں ۔دریں اثناءبلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے پارٹی کے رہنماءحبیب جالب بلوچ کے قتل پر چالیس روزہ سوگ کے علاوہ صوبے بھر میں تین روز تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔


سوانح عمری


حبیب جالب بلوچ ایڈووکیٹ بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل تھے۔ ‌ وہ کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور اعلیٰ تعلیم روس میں حاصل کی ،انہوں نے ماسکو سے فلاسفی میں ایم اے اور عالمی سیاست میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی ، اس کے علاوہ ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے وکیل کی حیثیت سے پیشہ وارانہ زندگی سے آغاز کیا۔ انہوں نے سیاسی کیریئر کا آغاز بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن کی حیثیت سے کیا۔1978ءمیں بی ایس او کے جنرل سیکرٹری اور1979ءمیں چیئرمین منتخب ہوئے ۔حبیب جالب طالب علمی کے دور میں صدر ایوب خان کے خلاف تحریک سے بھی وابستہ رہے ،بھٹو دور حکومت میںمتعدد بار گرفتار ہوئے ،1974سے 1977تک سینٹرل مچھ جیل میں ڈی پی آر کے تحت مقید رہے اور ضیاءالحق کے دور حکومت میں عام معافی کے اعلان کے بعد رہا ہوئے لیکن رہائی کے تیسرے دن دوبارہ گرفتار ہوئے اور تین مہینے تک قید رہے ۔ستر کی دہائی میں شروع ہونےوالی تحریک کے بعد بی ایس او کے رہنماءحمید بلوچ کے ساتھ حبیب جالب کے بھی ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے جس کے بعد وہ روپوش ہوکر افغانستان اور پھر روس چلے گئے ۔بعد میں وہ پروگریسیو نیشنل موومنٹ میں شامل ہوئے اوراسکے مرکزی سیکریٹری جنرل بھی رہے ،بی این ایم اور پروگریسیو نیشنل موومنٹ کے انضمام کے بعد حبیب جالب بلوچ نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سیاست کی اور بی این ایم میں بھی مرکزی عہدوں پر فائز رہے ۔ 1996ءمیں بی این ایم سے علیحدگی کے بعد اختر مینگل کیساتھ ملکر بلوچستان نیشنل پارٹی قائم کی اور مسلسل تین مرتبہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ بی این پی مینگل ہی کے پلیٹ فارم سے مارچ 1997ءمیں چھ سال کے لئے سینیٹر منتخب ہوئے ۔ حبیب جالب بلوچ گزشتہ دور حکومت میں بلوچ حقوق کیلئے جدوجہد اور وکلاءتحریک میں بھی پیش پیش رہے جس کی پاداش میں کئی مرتبہ انہیں نظر بندی اور جیل بھی کاٹنی پڑی ۔حبیب جالب تمام تر سخت حالات کے باوجود سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد میں پیش پیش رہے ۔حبیب جالب بلوچ زمانہ طالب علمی سے ہی شاعری کا شوق رکھتے تھے جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ جالب کا تخلص دوستوں کی جانب سے جوڑا گیا ۔انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے تحقیقی مقالے اور کتب بھی لکھیں ۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 425
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-07-10), عبداللہ آدم (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 12:20 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,047
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انا للہ و انا الیہ راجعون

جلتے بلوچستان کو الائو بنانے کیا ایک اور کوشش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرحوم کی ملک و ملت کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر واقعے کے پیچھے طالبان کا ھاتھ تلاشنے والے اس کی کیا توجیہ کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-07-10), احمد بلال (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 12:28 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
انا للہ و انا الیہ راجعون

جلتے بلوچستان کو الائو بنانے کیا ایک اور کوشش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرحوم کی ملک و ملت کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر واقعے کے پیچھے طالبان کا ھاتھ تلاشنے والے اس کی کیا توجیہ کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ کو مرحوم کے بارے میں کچھ زیادہ ہی معلومات نہیں‌؟؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-07-10), عبداللہ آدم (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 04:49 PM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,661
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہی اللہ ۔

Last edited by ام طلحہ; 14-07-10 at 05:14 PM.
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-07-10)
پرانا 14-07-10, 05:51 PM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,699
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حبیب جالب کی ہلاکت پر احتجاج

انا للہ و انا الیہ راجعون


حبیب جالب کی ہلاکت پر احتجاج


__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-07-10)
پرانا 14-07-10, 10:15 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,047
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

حبیب جالب جیسے محب وطن اب بلوچستان میں کم ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج س کا احساس ہمیں مشرقی پاکستان کی طرح نہیں‌ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 12:15 AM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تو اس واقعہ پر کوئی افسوس نہیں ہوا ۔

اقتباس:
جی بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

حبیب جالب جیسے محب وطن اب بلوچستان میں کم ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ج س کا احساس ہمیں مشرقی پاکستان کی طرح نہیں‌ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محب وطن ہاہاہا ۔
بلوچستان میں شورش انہی لوگوں کی وجہ سے ہے

Last edited by ابن جلال; 15-07-10 at 12:19 AM.
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
کنعان (15-07-10), مرزا عامر (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 12:19 AM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,047
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
تو پھر مار دو نہ سبھی کو بگٹی کی طرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیر کس بات کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟؟؟

اگر آپکے گھر سے گیس نکلتی ہو اور اپ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟شورش ہو گی یا نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 12:31 AM   #9
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,699
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین خان مراسلہ دیکھیں
مجھے تو اس واقعہ پر کوئی افسوس نہیں ہوا ۔

محب وطن ہاہاہا ۔

بلوچستان میں شورش انہی لوگوں کی وجہ سے ہے

السلام علیکم

آپ وہاں پر رہتے ہیں اس لئے آپ سے بہتر کون بتا سکتا ھے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (15-07-10), ابن جلال (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 01:41 AM   #10
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
تو پھر مار دو نہ سبھی کو بگٹی کی طرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیر کس بات کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ؟؟؟

اگر آپکے گھر سے گیس نکلتی ہو اور اپ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟شورش ہو گی یا نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میرے پاس طاقت ہو تو میں‌ قوم کو تباہ کرنےوالے منافقین کوچن چن کر ماروں۔

یہاں روز لوگ قتل ہوتے ہیں اور انہیں اپنا قصور تک پتہ نہیں ہوتا ۔ ان بے گناہوں کے لئے آپ کے ان سیاستدانوں نے کبھی خیر کے دو بول نہ کہے ۔ لیکن جب اپنے مفادات کی بات آئی تو پیش پیش رہے۔ بھلا ایسے لوگوں کے قتل پر افسوس کیسا ؟

آپ کی بات درست ہے یقینآ بلوچستان محرومی کا شکار ہے لیکن اس میں قصور ان سیاستدانوں کا بھی ہے ۔ جس پارٹی کے رہنماء کے قتل کی آپ مذمت کررہے ہیں اس کے دو سربراہان دو بار وزراء اعلیٰ رہ چکے ہیں لیکن ان کے حلقے کے لوگ اب بھی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں ۔

Last edited by ابن جلال; 15-07-10 at 01:44 AM.
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
کنعان (15-07-10), منتظمین (15-07-10), مرزا عامر (15-07-10), ام طلحہ (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 01:50 AM   #11
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سیاست دان کوئی بھی مرے میرے بھائی تو اس پر افسوس نا کرو- جب انھیں ہمارے مرنے پر افسوس نہیں تو ہمیں کیوں ہو۔ چلو ایک احسان کیئے دیتے ہیں ان پر شہید کا لفظ لگا دیتے ہیں ساتھ میں۔ جیسے پچھلوں کے ساتھ چپکا دیا- حبیب جالب شہید۔ ویسے آپس کی بات ہے ہمارے کہنے سے کونسا کوئی شہید ہو جائے گا
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (15-07-10), عبداللہ آدم (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 02:01 AM   #12
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوویت یونین کا تربیت یافتہ سیاستدان بھلا اسلام کے نام پر بننے والے ملک کا خیر خواہ کیسے ہوسکتا ہے ؟

حبیب جالب بلوچ اسلام کے مخالفین میں سے تھے ، مدارس اور مساجد کو دہشتگردی کا گڑھ کہتے تھے۔ تقاریر میں بھی اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے تھے۔ اور ان کے قتل کی دیگر وجوہات کے علاوہ یہ بھی ایک وجہ بتائی جاتی ہے کیونکہ انصار الاسلام نامی تنظیم نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وجہ یہی بتائی ہے ۔

ایک اور تنظیم ’’بلوچ مسلح وطن دفاع تنظیم ‘‘ نے بھی واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس تنظیم کی پشت پناہی کرنے والوں کی بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے قبائلی و ذاتی رنجش ہے ۔

Last edited by ابن جلال; 15-07-10 at 02:06 AM.
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (15-07-10), ام طلحہ (19-07-10)
پرانا 15-07-10, 02:15 AM   #13
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,047
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا یرا میں توبہ کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بس؟؟؟؟؟؟

میرا حبیب جالب ایڈووکیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ میں‌اس کی کسی چیز کا ذمہ دار ہوں۔

خوش؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (16-07-10)
پرانا 15-07-10, 02:34 AM   #14
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کو غلط فہمی ہوئی تھی اور ابھی تک دور نہیں ہوئی ۔
مزید بحث میں کرنا نہیں چاہتا
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (16-07-10), ام طلحہ (19-07-10)
پرانا 15-07-10, 02:47 AM   #15
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,699
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین خان مراسلہ دیکھیں
انصار الاسلام نامی تنظیم نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وجہ یہی بتائی ہے ۔

ایک اور تنظیم ’’بلوچ مسلح وطن دفاع تنظیم ‘‘ نے بھی واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس تنظیم کی پشت پناہی کرنے والوں کی بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے قبائلی و ذاتی رنجش ہے ۔

السلام علیکم

جب کسی شخص کے قتل پر دو یا دو سے زیادہ تنظیمیں یا آدمی اس قتل کی ذمہ داری قبول کریں تو پھر سمجھ لیں اس قتل پر ان کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (16-07-10)
جواب

Tags
ہنگامہ, فارم, کوئٹہ, پولیس, پاکستان, نظر, موٹر سائیکل, منتقل, اکبر, احتجاج, بھائی, جیل, خلاف, خان, روزہ, زندگی, زمانہ, سپریم, سیاست, سال, سردار, شاعری, صوبے, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عرب ممالک کے بھارت میں بھی مظاہرے شروع عارف اقبال خبریں 0 02-02-11 01:59 PM
جی پی او چوک سے شروع ہونے والے خودکش حملے کب رکیں گے جاویداسد خبریں 0 02-09-10 06:21 PM
قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کی جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، چیف جسٹس ھارون اعظم خبریں 0 28-05-10 12:40 AM
رنبیر کپور نے کترینہ کیف کو بھابھی کہنا شروع کر دیا۔ gorgeous فلمی دنیا 1 08-05-10 07:33 PM
عبدالستار ایدھی کا10 لاکھ افراد کوکھانے کھلانے کیلئے ملک گیر مشن شروع عبدالقدوس خبریں 1 20-06-08 06:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger