واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-09, 12:12 PM   #1
کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 14-01-09, 12:12 PM

کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق
کوئٹہ ......... صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ ،ڈی ایس پی سمیت چار اہلکارجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، مقتولین کے ورثاء کا شدید احتجاج، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ وزیر خان ناصر کے مطابق بدھ کی صبح ڈی ایس پی حسن علی کی گاڑی پر مسلح افراد نے سریاب روڈ پر گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر جارہے تھے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار محمد تقی ، نصر اللہ اور محمد مہدی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈی ایس پی حسن علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جبکہ دوسرے زخمی صبغت اللہ کو بی ایم سی سے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بی ایم سی کے سامنے بروری روڈ بلاک کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ وہ 48گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈی ایس پی اور ایک کانسٹیبل کا تعلق ایک تشیع سے بتایا گیا ۔ یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران کوئٹہ اورسبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اب تک کسی بھی شدت پسند مذہبی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومتی ذرائع کا خیال ہے کہ ممکن ہے ان واقعات میں کالعدم مذہبی تنظیم سپاہ صحابہ یا لشکر جھنگوی ملوث ہوسکتی ہے ۔صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی ان تنظیموں کے سرکردہ رہنمائوں کی گرفتاری پر لاکھوں روپے انعام رکھا ہے ۔کچھ عرصہ پہلے لشکرجھنگوی کے دو اہم رہنماء انسداد دہشت گردی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد اہل تشیع تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان افراد کے جیل سے فرار ہونے کے بعد محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Last edited by ابن جلال; 14-01-09 at 12:42 PM..

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 206
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (14-01-09)
پرانا 14-01-09, 12:31 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,661
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فئارنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی

اللہ رحم کرے بھائی
ہم سمجھ رہے تھے عاشورہ خیریت سے گزر گیا۔ اب خیر رہے گی مگر پھر یہ واقعہ ہو گیا۔
اللہ ایسے لوگوں کو نیک ہدایت دے۔
آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (14-01-09)
پرانا 14-01-09, 12:44 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق

آمین۔

گزشتہ چند دنوں‌کے دوران ہدہ،کرانی اور دیگر علاقوں میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے ۔ لگتا ہے کہ شفیق رند اور ان کا گروہ پھر متحرک ہوگیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-01-09, 01:03 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق

واقعہ کے بعد لیاقت بازار، پرنس روڈ، قندھاری بازار بند کردیئے گئے ۔ مقتولین کے ورثاء اور علاقے کے لوگوں نے جلوس نکالا ، گورنر ہائوس کی طرف جانے کی کوشش کی پولیس اہلکاروں اہلکاروں نے روک لیا جس کے بعد جلوس اب کینٹ مین‌واقع آئی جی آفس کی طرف جارہا ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-01-09, 03:16 PM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق

اپ ڈیٹ


کوئٹہ میں فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت چار اہلکارجاں بحق
مقتولین کے ورثاء ، سیاسی اور تاجر تنظیموں کا شدید احتجاج، کالعدم لشکر جھنگوی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ، مقاصد کے حصول کے لیے اہل تشیع کے خلاف ملک بھر میں فدائی حملے کرینگے ، ترجمان علی حیدر

کوئٹہ ......... صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ ،ڈی ایس پی سمیت چار اہلکارجاں بحق جبکہ ایک ڈی ایس پی زخمی ہوگیا، مقتولین کے ورثاء ، سیاسی اور تاجر تنظیموں کا شدید احتجاج، کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی آفس کے سامنے میتوں کے ہمراہ دھرنا ، واقعہ کے بعد کوئٹہ کے وسطی علاقوں میں تمام تجارتی و کاروباری مراکز احتجاجاً بند کردیئے گئے ، تین روز ہ سوگ کا اعلان ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا، ادھر کالعدم لشکر جھنگوی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے اہل تشیع کے خلاف ملک بھر میں فدائی حملے کرینگے ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ وزیر خان ناصر کے مطابق بدھ کی صبح ڈی ایس پی حسن علی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے سریاب روڈ پر گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کے سامنے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر جارہے تھے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار محمد تقی ، نصر اللہ اور محمد مہدی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو ڈی ایس پیزحسن علی اور غلام محمد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈی ایس پی حسن علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جبکہ زخمی غلام محمد کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ادھر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ تنظیم کے ترجمان علی حیدر نے کوئٹہ میں کرانی روڈ، سریاب روڈ اور سبی میں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ۔ ترجمان نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ جب تک ان لوگوں کی عبادت سڑکوں کی بجاء امام بارگاہوں تک محدود نہیں کرائیں گے اس وقت تک ان پر حملے جاری رکھٰن گے اور اس کے لیے ہمارے فدائی حملہ آور بھی تیار ہیں جو وقت آنے پر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں ان کے خلاف استعمال کریں گے ۔ واقعہ کے بعد کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں زرغون روڈ، جناح روڈ، لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، عملدار روڈاور قائد آباد میں قائم تمام چھوٹے و بڑے تجارتی و کاروباری مراکز بند کردیئے گئے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بی ایم سی کے سامنے بروری روڈ بلاک کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نعشوں کے ہمراہ گورنر ہائوس ،انسپکٹر جنرل پولیس آفس اور کمانڈرسدرن کمانڈ کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور میتوں کے ہمراہ دھرنا دیا ۔ اس موقع پر فوج کے اعلیٰ حکام نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کےلیے حکومت سے بات کی جائے گی ۔ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے مل کر دہشت گردوں او ر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔ مظاہرین سے شیعہ کونسل کے سربراہ علامہ اشرف زیدی ، مری آباد کے ناظم طالب آغا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکومت ان واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔اس موقع پر تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔علاوہ ازیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں مسلح افرا دکی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعہ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر نعرے و مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیںاور مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ نوابزادہ ہمایوں خان جوگیزئی کو ہدایت کی کہ وہ 48گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈی ایس پی اور ایک کانسٹیبل کا تعلق اہل تشیع سے بتایا گیا ۔ یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران کوئٹہ اورسبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔صوبائی حکومت نے پہلے سے کالعدم مذہبی تنظیموں کے سرکردہ رہنمائوں کی گرفتاری پر لاکھوں روپے انعام رکھا ہے ۔کچھ عرصہ پہلے لشکرجھنگوی کے دو اہم رہنماء انسداد دہشت گردی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد اہل تشیع تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان افراد کے جیل سے فرار ہونے کے بعد محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, کالج, پولیس, پاکستان, پسند, واقعات, مکمل, موقع, منتقل, ممکن, اللہ, انعام, جیل, جلد, حکم, حسن, خلاف, خان, شہر, علی, عبادت, صوبائی, صبح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سائنس قرآن کے حضور میں‌ اب ورڈ‌ پریس پر بھی ۔۔۔۔ طارق اقبال ویب سائٹس کا جائزہ 3 28-11-10 12:15 AM
آزاد کشمیر کے کیمپوں میں 2ہزار خواتین دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں‘ بھارتی ٹی وی کا دعویٰ گلاب خان خبریں 0 02-09-10 03:31 AM
سانحہ سیالکوٹ: معطل ڈی پی اووقار چوہان سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار گلاب خان خبریں 0 01-09-10 03:33 AM
ڈی ایس ایل کی شکایت کا خاص الخاص نمبر شازل عمومی بحث 8 20-05-09 08:12 PM
آئی پی ایل میں‌شمولیت راولپنڈی ایکسپریس کو گرین سگنل مل گیا محمدعدنان کرکٹ 1 12-05-08 01:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger