واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-08-11, 03:26 PM   #1
کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ ہلاک
کنعان کنعان آن لائن ہے 31-08-11, 03:26 PM

کوئٹہ میں بم دھماکہ، گیارہ ہلاک

زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔

کلِک کوئٹہ میں دھماکہ: تصاویر

یہ دھماکہ مری آباد کے علاقے میں گلستان روڈ پر واقع ایک مسجد کے نزدیک اس وقت ہوا جب لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد واپس اپنےگھروں کی جانب جا رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے جائے وقوعہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں آگ لگ گئی۔

دھماکے سے جائے وقوعہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی
دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق طبی عملے کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں دس لاشیں اور بائیس زخمیوں کو لایا گیا تھا جہاں زخمیوں میں شامل ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

اس واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ادھر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
شکریہ: 13,532
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 170
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (01-09-11), محمدخلیل (31-08-11)
پرانا 31-08-11, 04:03 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,667
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ میرے پاکستان کے عوام کو ظالموں سے بچا

کوٕئٹہ بم دھماکہ (کوئی عید نہیں صرف خون ہے )
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (01-09-11)
پرانا 01-09-11, 08:26 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default


اللہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کرے۔
نمازیوں کواور عید کی خوشیاں منانے والوں کو ان وحشیوں نے کیوں نشانہ بنایا؟ کیا یہ مذہبی شدت پسندی کا ایک اور ظالمانہ مظاہرہ ہے؟
اجل کنول آف لائن ہے   Reply With Quote
اجل کنول کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (01-09-11)
پرانا 01-09-11, 10:14 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 02-09-11, 03:14 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کسی بھی انسا ن کی نا حق جان لینا اسلام میں حرام ہے۔ دہشت گردی قابل مذمت ہے، اس میں دو آراء نہیں ہو سکتیں۔دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں یہ بھی مسلم ہے۔ اور نہ ہی کوئی مذہب اس کی اجازت دے سکتا ہے۔
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے اس پر سب متفق ہیں۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔ برصغیرسمیت پُوری دنیا میں اسلام طاقت سے نہیں،بلکہ تبلیغ اور نیک سیرتی سے پھیلاجبکہ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔
ایک مُسلم معاشرے اور مُلک میں ایک مُسلمان دوسرے مُسلمان کی جان کا دُشمن ۔مُسلمانیت تو درکنار انسا نیت بھی اسکی متحمل نہیں ہو سکتی کہ کسی بھی بے گناہ کا خون کیا جائے۔یہ سفاکانہ دہشت گردی کرنے والے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانوں کے روپ میں بھیڑیئے ہیں اور ان کا وجود پاکستان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے دہشت گردی کا تسلسل ملک کی سالمیت، قومی یکجہتی اورمعیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے، اس پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اور موثر لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم حکمت عملی وضع کرنا ہو گی تاکہ اس ناسور کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو سکے،
چند برسوں سے وطن عزیز پاکستان مسلسل خود کش حملوں کی زد میں ہے۔ بے گناہ لوگوں کا قتل اور املاک کی بے دریغ تباہی ہو رہی ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو ۶۸ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اللہ کے فرامین کو پس پشت ڈال دیا جائے اور احکام قرانی کا اتباع نہ کیا جائےتو ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیں، یہ عذاب الہی کی ایک شکل ہے۔ اللہ تعالہ فرماتے ہین:
’’جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔‘‘) المائدة، 5 : 32(
کہو، وہ (اللہ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے۔(سورۃ الانعام ۶۵)
وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اس پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور الللہ نے اُسکے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے۔(سورۃ النساء۔۹۳)
مندرجہ آیت اور احادیث کی روشنی میں کسی پاکستانی اور مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ یہاں کا امن تباہ کر دیا جائے اور بدامنی کی آگ بڑھکا کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ لوگ پوری انسانیت کے قاتل ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲)
جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہین۔معصوم شہری ، بے گناہ اور جنگ میں ملوث نہ ہونے والے تمام افراد ، نیز عورتیں اور بچوں کے خلاف حملہ "دہشت گردی ہے جہاد نہیں"۔۔۔۔۔ایسا کرنے والاجہنمی ہے اور ان کے اس عمل کو جہاد کا نام نہیں‌دیا جاسکتا ۔ طالبان ملا عمر کے Code of Conduct کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہین۔
طالبان نے ملا عمر کی بیعت کی ہوئی ہے،ملا عمر پاکستان پر حملوں کو برا سمجھتے ہین مگر پاکستانی طالبان ملا عمر کی بیعت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان مین معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہین۔
رسول کریم نے فرمایا کہ جنگ کی حالت مین بھی غیر فوجی عناصر کو قتل نہ کیا جاوے۔ ویسے طالبان کا جہاد ،پاکستان کے اور مسلمانوں کے خلاف مشکوک اور غیر شرعی ہے۔ مزید بران یہ کیسا جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گئا ہے۔
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (02-09-11)
پرانا 02-09-11, 04:56 PM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہی رحم فرمائے آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, فوری, کوئٹہ, کنٹرول, وقت, لوگ, نماز, موقع, منتقل, مسلمانوں, مسجد, مطابق, تصاویر, حکم, خلاف, شہر, شخص, طور, عید, عورتیں, علاقے, عملے, صوبہ, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger