| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 398
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
موقع پر گئے تھے اس لیے نیوز اپڈیٹ کرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ -رپورٹ زین زیڈ ایف- کوئٹہ کینٹ کے علاقے عسکری پارک کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ‘ خودکش حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تیرہ اہلکاروں سمیت3افراد زخمی ہوگئے جن میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں ۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل سلیم نواز کے مطابق کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر عسکری پارک کے قریب فرنٹیئر کور کی گاڑی گزر رہی تھی کہ سڑک کی اس پار سے آنے والے حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ وہاں سے گزرنے والے سکول وین بھی زد میں آگئی۔ حملے کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ‘ ایک 17سالہ طالبہ شاہدہ جاں بحق جبکہ آٹھ طالبات سمیت 23افرادزخمی ہوگئے زخمی طالبات میں دردنانہ ‘ نجیبہ‘ عافیہ نصیر‘ شاہینہ نصیر ‘آمنہ‘ اکرام اللہ ‘ امبرین اورمجتبیٰ جبکہ تیرہ سیکورٹی اہلکار شریف‘ علی جان ‘ حافظ‘ عادل رفیق‘ احسان اللہ‘ امیر نواز‘ کلیم اللہ‘ ظفر علی ‘ گل رحمن‘ نور عظیم‘ فیض اللہ‘ عبدالقیوم اورحافظ عمران کے علاوہ شہری فقیر محمداور محمد ولی بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تاہم سی سی پی او کوئٹہ محمد اکبر آرائیں نے حملے میں ایک بچی کے جاں بحق ہونے اور 22افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔دھماکے کے بعد فوراً بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔ زخمی ہونے والوںکو سی ایم ایچ اور اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکے کے بعد فوراً بعد ڈی آئی جی آپریشن وزیر خان ناصر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اورعلاقے کو عام آمدروفت کے لیے بند کردیا گیا جبکہ میڈیا سمیت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو دھماکے کی جگہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن نے خودکش حملے کی تصدیق کی ۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جس کی عمر اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے اپنے جسم سے پانچ سے آٹھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد باندھ رکھا تھا دھماکے کے بعد حملہ آور کے جسم کے چھیتڑے اڑ گئے تاہم حملہ آور کا سر محفوظ رہا جسے سیکورٹی اہلکاروں نے قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچادیا ۔ سی سی پی او محمد اکبر آرائیں نے بتایا کہ حملہ آور کے چہرے پر چھوٹی چھوٹی داڑھی ہے اور اس کی عمر بیس سے بائیس سال کے درمیان ہے انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کا چہرہ بالکل محفوظ ہے توقع ہے کے اس کی شناخت جلد کرلی جائےگی۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں بین الاقوامی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے کوئٹہ میں نمائندے نصیر احمد کاکڑ کے تین بچے بھی زخمی ہوئے جن میں اکرام اللہ‘ شاہینہ نصیر اور عافیہ نصیر شامل ہیں ۔ یہ تینوں بچے دیگر بچوں کے ساتھ اپنے سکول سے وین میں اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ خودکش حملے کی زد میں آگئے۔مجموعی طور پر سکول وین میں سوار سکول کے سات بچے زخمی ہوئے جن میں ایک بچی شاہدہ رسول بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی جبکہ دیگر بچوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردایا گیا ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں ہونے والے جانے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے خصوصاً سکول کی ایک بچے کے جاں بحق ہونے اور دیگر بچوں کے زخمی ہونے پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر معصوم بچوں کو نشانہ بناکر کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ کس اسلام کی خدمت کررہے ہیں ؟ ۔ گورنر نے اس قسم کے واقعات کو بزدلانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائیں گی انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ عظیم نقصان صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے عسکری پارک کے قریب خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے واقعہ میں قیمتی جانوں خصوصاً سکول کی بچی جاں بحق اور سکول کے بچوں سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کسی سوچ و نظریے کے پیروکار نہیں بلکہ یہ خالصتاً انسانیت سے دشمن ہے اس سے نہ جانے یہ لوگ کس قسم کے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ لوگ انسانیت کے مجرم ہے انہیں کیفر تک پہنچایا جائے گا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بچے یہ تصاویر نہ دیکھے، معذرت کے ساتھ
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 856
کمائي: 1,506
شکریہ: 196
364 مراسلہ میں 603 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ پاک دین ملک کے دشمنوں را
کے ایجنٹوں کو تباہ و برباد کرے۔آمین! |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کوئٹہ میں عسکری پارک کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کوئٹہ میں عسکری پارک کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے حملہ آور کا سر
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, کوئٹہ, پولیس, پوسٹ, واقعات, وزیر, لوگ, نیوز, منتقل, آپریشن, اکبر, اللہ, امیر, امریکہ, اسلام, بچوں, جلد, خودکش, خان, دھماکہ, داڑھی, دعا, سال, علی, عسکری |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پوسٹ کو کسی دوسرے سیکشن میں منتقل کیسے کروں ؟ | مسافر | Ask Experts ماہرین کی رائے | 4 | 06-08-09 03:24 PM |
| جنوبی وزیر ستان :جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکارجاں بحق ،3 زخمی ،ہنگو اور بونیر میں بم دھماکے،9 دوکانیں تباہ | ابن ضیاء | خبریں | 0 | 09-01-08 11:13 AM |
| مہمند ایجنسی : سیکورٹی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کا ہتھیاروں سے حملہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-01-08 07:34 AM |
| کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹ حملے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 27-10-07 10:14 AM |
| پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ برائے امراض سینہ و تپ دق کے نتائج میں سنگین غلطی | عبدالقدوس | طالب علموں کی بیٹھک | 0 | 26-10-07 07:07 AM |