|
کوئٹہ میں چوکی پر فائرنگ ، اہلکار ہلاک ، ڈیرہ بگٹی میں راکٹ باری

05-12-07, 08:52 AM
کوئٹہ میں چوکی پر فائرنگ ، اہلکار ہلاک ، ڈیرہ بگٹی میں راکٹ باری
کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کوئٹہ منو جان روڈ پر قائم چیک پوسٹ پر تخریب کاروں کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک جوان ہلاک جبکہ بلوچستان کانسٹیبلری کااہلکار زخمی ہوگیا، ڈیرہ بگٹی میں راکٹ باری ہوئی ہے تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام سات بجے نامعلوم تخریب کاروں نے ہدہ اور منوجان روڈپر قائم چیک پوسٹ پرفائرنگ کرکے ایف سی کے اہلکار محمدزمان کو ہلاک جبکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے محمد سلیم کو زخمی کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلئے فوری طور پراسپتال پہنچادیا گیا۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|