| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 200
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
تازہ ترین اپڈیٹ
کوئٹہ…کوئٹہ میں سول لائن کے علاقے میں دو خود کش حملوں میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت20 افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ڈی آئی جی پولیس آپریشنز حامد شکیل کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے کمشنر آفس کے قریب ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر معمور ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ اسی اثناء میں ایک اور خود کش حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ میں داخل ہوگیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ان حملوں کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے نتیجے میں 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے،دھماکے سے ایف سی کے ڈی آئی جی فرخ شہزاد کی اہلیہ اور کرنل خالد بھی جاں بحق ہوگئے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے مطابق دھماکوں میں100کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکوں سے تین رکشوں اور ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، خود کش حملوں کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ کو گھیرے میں لے لیاگیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,087
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے اس پر سب متفق ہیں۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور طالبان اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ برصغیرسمیت پُوری دنیا میں اسلام طاقت سے نہیں،بلکہ تبلیغ اور نیک سیرتی سے پھیلاجبکہ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔القائدہ کے اسلامی امہ کے خلاف جرائم کی فہرست بڑی طویل ہے ۔ القائدہ اور طالبان کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہین اور القائدہ کی حماقتوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ القائدہ نےقران کی غلط تشریحات کر کے فلسفہ جہاد کی روح کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
ایک مُسلم معاشرے اور مُلک میں ایک مُسلمان دوسرے مُسلمان کی جان کا دُشمن ۔مُسلمانیت تو درکنار انسا نیت بھی اسکی متحمل نہیں ہو سکتی کہ کسی بھی بے گناہ کا خون کیا جائے۔ اللہ تعالہ فرماتے ہین: ’’جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔‘‘) المائدة، 5 : 32( کہو، وہ (اللہ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے۔(سورۃ الانعام ۶۵) وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اس پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور الللہ نے اُسکے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے۔(سورۃ النساء۔۹۳) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا۔ تم (مسلمانوں) کے خون، اموال اور عزتیں ایکدوسرے پر حرام ہیں، اِس دن (عرفہ)، اس شہر (ذوالحجۃ) اور اس شہر(مکہ) کی حرمت کی مانند۔ کیا میں نے تم تک بات پہنچا دی؟ صحابہ نے کہا ”جی ہاں۔ ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔” مسلمان کو قتل کر دینا جہنم میں داخلے کا سبب ہے لیکن اس کا مصمم ارادہ بھی آگ میں داخل کر سکتا ہے۔ ” جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے سے لڑ پڑیں تو وہ دونوں جہنم میں جائیں گے۔” صحابہ نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! ایک تو قاتل ہے (اس لیے جہنم میں جائے گا) لیکن مقتول کا کیا قصور؟ فرمایا ” اس لیے کہ اس نے اپنے (مسلمان) ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا۔” مندرجہ آیت اور احادیث کی روشنی میں کسی پاکستانی اور مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ یہاں کا امن تباہ کر دیا جائے اور بدامنی کی آگ بڑھکا کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ لوگ پوری انسانیت کے قاتل ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲) طالبان اسلامی نظام نافذ کرنے کے داعی ہیں مگر اس مقصد کے حصول کے لئے وہ تمام کام برملا کر رہے ہیں جو قران و حدیث ،سنت نبوی اور اسلامی شرعیہ کے خلاف ہیں، لہذا ان کا اسلامی نظام نافذ کرنے کا دعوی انتہائی مشکوک اور ناقابل اعتبار ہے۔ جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہین۔معصوم شہری ، بے گناہ اور جنگ میں ملوث نہ ہونے والے تمام افراد ، نیز عورتیں اور بچوں کے خلاف حملہ “دہشت گردی ہے جہاد نہیں”۔۔۔۔۔ایسا کرنے والاجہنمی ہے اور ان کے اس عمل کو جہاد کا نام نہیںدیا جاسکتا ۔ طالبان ملا عمر کے Code of Conduct کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہین۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اناللہ و انا الیہ راجعون
کیا ہر وہ شخص جو دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے اسکے خاندان' پڑوسیوں اور چاہنے والوں کا یہ حال ہو گا؟ اللہ سب پر رحم کرے۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے اجل کنول کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (08-09-11), محمد یاسرعلی (08-09-11) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 681
کمائي: 12,906
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امريکی سفارتحانہ کی جانب سے کوئٹہ میں ہونيوالے دہشت گرد حملوں کی مذمت
اسلام آباد (7 ستمبر 2011ء) – اسلام آباد میں واقع امريکی سفارتخانہ کوئٹہ ميں ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملوں کی شديد مذمت کرتا ہے- معصوم شہريوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ان غیر اخلاقی اور اندھا دھند حملوں کا کوئ جواز پيش نہیں کيا جا سکتا- ہم متاثرين کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پيش کرنے پر پاکستان کی بہادرا فواج کو سلام کرتے ہیں- ہم القاعدہ اور اس سے منسلک گروہوں کے تشد د اور ان کی جانب سے ڈھائ جانے والی تباہی سے مخفوظ مستقبل کے حصول کيليے پاکستانی عوام کی جدوجہد ميں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State USUrduDigitalOutreach | Facebook |
|
|
|
| Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا | نیلم خان (08-09-11) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اجل کنول صاحبہ
اگر یہ سوال ایسے ہوتا کہ ہر مسلمان جو دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے، اور جو دہشت گرد مسلمان ہے، وہ ہی مار رہا ہے تو بات سولہ آنے صحیح ہو جاتی۔ ایک کلمہ گو جب کہتا ہے کہ یہ خودکش حملے غلط ہیں، اسلام میں سختی سے ممنوع ہیں، اس حد تک کہ اس کی نماز جنازہ بھی جائز نہیں ، تو یہ ہی شخص ان کے ہاتھوں قتل ہو جاتے ہیں جو ان خودکش حملوں کو "فدائی" کا نام دیتے ہیں۔ يہ خراب قسمت نہیں بلکہ خراب نظریات ہیں، جو لوگوں کے ذہن میں "مزہب" کے نام سے ہر وقت "انجیکٹ" کیے جاتے ہیں
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (08-09-11), محمد یاسرعلی (08-09-11) |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
يہ آج آپ اداس ساحل اور كلمہ حق سے يہ خبر لگانے ميں سبقت كيسے لے گے۔۔۔۔ لگتا ہے وہ آج ہي عيد كي چھٹي ختم كر كے واپس آئے ہيں۔۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
|
| شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا | نیلم خان (08-09-11) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
آمد کا بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی
کاش وہ دن جلد آئے جب ہم کو اس طرح کی کوئی خبر پڑھنے اور سننے کو نہ ملے ویسے یہ خبر کل صبح 11 بجے کی لگی ہے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (08-09-11), شمشاد احمد (09-09-11) |
|
|
#10 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ پاک ہی اپنا رحم فرمائے ھمارے ملک پر
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا | محمد یاسرعلی (08-09-11), شمشاد احمد (09-09-11) |
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ہاں جی ان کی مذمت تو ہر طرف ہونی ہی ہے کہ یہ وردی والے لاگاں پر ہوئے ہیں اور ان کے باعزت بیوی بچے اس کی زد میں آئے ہیں................
قبائی علاقوں کے لوگ نا تو انسان ہیں اور ظاہر ہے نا ہی باعزت کہ ان کے لیے بھی امریکی سفارت خانہ کوئی مذمتی قرارداد پاس کرتا......... نہ ہی کسی کو اداسی و بے دلی کا احساس ہوتا ہے اور نہ ہی کلمہ حق یاد آتا ہے.............. ڈرون حملوں اور ریمنڈ ڈیوسوں اور بلیک واٹر کے اخلاقی جواز رکھنے والے اب ہمیں سکھائیں گے کہ اخلاقی جواز کیا ہوتا ہاور کیا چیز بد اخلاقی کے زمرے میں اتی ہے............!!! چہ خوب................. ہم بھی ذرا سکھانے والے سبق بھولے ہوئے ہیں بس............ورنہ کوئی 10 سال سے زیادہ نہیں لگتے غیر اخلاقی طالبان کے اخلاقی ہونے میں!!! اللھم علیک بالصلیبیین و من والاھم، امین
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد : "وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة، أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة" |
|
|
|
| عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا | شمشاد احمد (09-09-11) |
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ویسے عام طور پر "مسلمان" عید کی چھٹیوں پر ہی ہوتے ہیں اس لیے آپ کے اس انکشاف کی قطعی طور پر حیرت نہیں ہوئی لیکن ہاں کچھ لوگ ہیں جنھیں عام اصطلاح میں "دہشت گرد" کہا جاتا ہے ، وہ عید کے پر مسرت موقع پر بھی "کام" کو نہیں چھوڑتے ہیں اور قسمت دیکھیے کہ لوگ کس طرح سے پشت پناہی کرتے ہیں۔ اور ایک اور بات کہ ایسی خبریں چسکیوں کے لیے نہیں دی جاتی بلکہ معاشرے کے اس عمل کو روشناس کرانے کے لیے لگائی جاتی ہیں جو کہ اسلام کے خلاف ہے۔ اس لیے اس سبقت پر فخر نہیں ، بلکہ افسوس ہوتا ہے۔ کیا سمجھے شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہممم |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
يہي سمجھ ميں بات آئي كہ دہشت گردوں سے مقابلہ كرنے والے۔۔۔ چھٹياں مناتے رہے اور دہشت گرد عزم و حوصلے سے كام كرتے رہے۔۔۔۔ اب اس صورت حال ماتم كس كا كيا جائے۔۔۔۔۔ دہشت گردوں كا جو عيد پر بھي اپنا مشن نہيں بھولے اور كام كرتے رہے۔۔۔۔ آپ آپ جيسے ركھوالوں كا جو عيد پر چھٹياں مناتے رہے۔۔۔۔
اس كے علاوہ اور تو كوئي بات سمجھ ميں نہيں آئي۔۔۔۔۔ز اگر كوئي خاص معرفت كا نقطہ بيان كيا ہے تو قدرے تسہيل كرديجئے تا كہ سمجھداني ميں بآساني داخل ہو سكے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, کوئٹہ, کوشش, کلومیٹر, کرتے, گھر, گئی, گاڑی, پولیس, متاثر, آئی, افراد, ایف, از, بھری, جگہ, جائے, حملہ, حملے, خود, دھماکے, دی, دوسرے, شدید, علاقے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جھنگ: بھکر روڈ پر بس اورویگن میں تصادم ،16افراد جاں بحق | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 21-02-08 02:32 PM |