|
کوئٹہ:وکلا کی جانب سے صوبے بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

24-04-08, 01:26 PM
کوئٹہ:وکلا کی جانب سے صوبے بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
کوئٹہ…بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلا نے عدالتوں کا با ئیکا ٹ کیا ۔ کوئٹہ میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ قلات ،خضدار، سبی، نصیرآباد ، جعفرآباد، مستونگ، نوشکی ، لو رالائی، ہرنائی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی عدالتوں کا بائیکا ٹ کیا گیا ۔ بلو چستان بار ایسوسی ایشن کے صدر با ز محمد کا کڑ نے جیو نیوز کو بتا یا کہ حکمراں اتحاد کی طرف سے تشکیل دی گئی آئینی کمیٹی کے احترام میں آج نکالی جانے والی ریلی ملتوی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا آئینی کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کر یں گے اور امید رکھتے ہیں کہ کمیٹی عدلیہ کی آزادی اور معزول ججز کو بحال کر نے میں اپنا مثبت کردار ادا کر ے گی ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|