واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوئٹہ: گھر پر دستی بم حملے میں‌دو کمسن بچیاں شہید ، ایک زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-07-10, 09:59 PM   #1
کوئٹہ: گھر پر دستی بم حملے میں‌دو کمسن بچیاں شہید ، ایک زخمی
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 01-07-10, 09:59 PM

کوئٹہ میں آباد کار ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے گھر پردستی بم حملے میں دو کمسن بچیاں شہید جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا،بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں‘ سفاک دہشت گردوں نے گھر کے کھلے دروازے سے صحن میں بم پھینک کر کھیل میں مصروف بچوں کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کیچی بیگ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے گلزار نامی ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچرکے گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے صحن میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔دھماکے میں تین بچے رابعیہ، اقراءاور جلال زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچایا جارہا تھا تاہم ایک بچی راستے میں جبکہ دوسری بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ تیسرے زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
بچوں کے دادا گلزار راجپوت نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونےوالے بچے ان کے پوتے ہیں جن کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت وہ نماز پڑھنے مسجد گئے تھے ، جاتے ہوئے انہوں‌نے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا تھا ،ملزمان نے دروازے سے ہی گھر کے صحن میں بم پھینکا جہاں کھیل میں مصروف ان کے پوتے نشانہ بنے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قیام پاکستان کے بعد بھارت سے ہجرت کرکے کوئٹہ آئے اور تب سے اس علاقے میں مقیم ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد اب بھی وہ علاقے میں ایک نجی سکول میں پڑھارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تین سال پہلے بھی ان کے گھر پر حملہ ہوا تھا۔

Attached Thumbnails
5-inp-1-july-10.jpg   5-inp-1-july-10-1-.jpg   5-inp-1-july-10-2-.jpg   5-inp-1-july-10-3-.jpg  


Last edited by ابن جلال; 01-07-10 at 10:06 PM..

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 207
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
rabab (02-07-10), فیصل ناصر (06-07-10), کنعان (06-07-10), حیدر (06-07-10), عبدالقدوس (06-07-10)
پرانا 06-07-10, 12:47 PM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
کمائي: 118,697
شکریہ: 13,530
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انا للہ و انا الیہ راجعون

بھائی بچوں اور بچیوں کی ایسی تصاویر نہ دکھایا کرو مجھ جیسے کئی ایسے ہیں جن میں‌ حوصلہ نہیں ہوتا دیکھنے کا۔
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (06-07-10)
پرانا 06-07-10, 01:47 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,352
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پتا نہیں ان حرام کے جنو نے بچوں سے کیا لینا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (06-07-10)
پرانا 06-07-10, 02:16 PM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,661
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اف اللہ۔ پتہ نہیں انکی رسی کب کھنچے گی۔ ویسے چھوٹی بچی چار سال سے کم کی تھی۔ جب ہسپتال پہنچی تو زندہ تھی۔ڈاکٹر انجیکشن کیلئے نس ڈھونڈتے رہ گئے اور پھر مردہ قرار دے دیا اور اس پر سے توجہ ہٹادی۔ کچھ دیر بعد کسی کی نظر پڑی کہ بچی کی سانس ہے۔ دوبارہ کوشش ہوئی مگر دیر ہو جانے کے باعث بچی کی جان چلی گئی۔ کوئی ایک رونا ہے یہاں؟؟
میں نے تو اس دن سے بچوں کا صحن میں آنا ہی بند کر دیا ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (06-07-10), ابن جلال (06-07-10), حیدر (06-07-10)
پرانا 06-07-10, 02:23 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہمارے حالوں پر رحم فرمائے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (06-07-10), حیدر (06-07-10)
پرانا 06-07-10, 04:40 PM   #6
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
اف اللہ۔ پتہ نہیں انکی رسی کب کھنچے گی۔ ویسے چھوٹی بچی چار سال سے کم کی تھی۔ جب ہسپتال پہنچی تو زندہ تھی۔ڈاکٹر انجیکشن کیلئے نس ڈھونڈتے رہ گئے اور پھر مردہ قرار دے دیا اور اس پر سے توجہ ہٹادی۔ کچھ دیر بعد کسی کی نظر پڑی کہ بچی کی سانس ہے۔ دوبارہ کوشش ہوئی مگر دیر ہو جانے کے باعث بچی کی جان چلی گئی۔ کوئی ایک رونا ہے یہاں؟؟
میں نے تو اس دن سے بچوں کا صحن میں آنا ہی بند کر دیا ہے۔
کھنچے گی ضرور کھنچے گی ۔ چند ماہ صبر کیجئے انشاء اللہ انہیں ایسا سبق سکھایا جائےگا کہ یاد رکھیں‌گے ۔

درست کہاآپ نے ۔ چھوٹی بچی جب ہسپتال لائی گئی تو میں وہاں تھا۔ وہ زندہ تھی ، مجھ سے تو دیکھا نہ گیا اس لئے ہسپتال سے نکل گیا ۔

ان ظالم قصائیوں (ڈاکٹرز) نے گزشتہ 45 دنوں‌ سے سرکاری ہسپتالوں‌میں ہڑتال کر رکھی ہے ۔ کل بھی ایک غریب شخص آیا جس کے پاس کھانے کے لئے پیسے نہ تھے ، ان کا بچہ جعفراآباد میں ٹرین کی زد میں‌آکر زخمی ہوا تھا ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں پڑا ہے لیکن ڈاکٹر ان کا علاج نہیں‌کررہے ۔ جب درد ہوتا ہے تو بچے کو نشے کا انجیکشن لگوادیتے ہیں‌۔ہڑتال کرنے والے بلوچ ڈاکٹرز فورم کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ بلوچ ڈاکٹرز کو بازیاب کرایا جائے لیکن ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونےوالے دو ڈاکٹرز کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں‌۔

اسی طرح وکلاء نے دھونس دھمکیوں میں‌آکر ہڑتال کر رکھی ہے ۔ آج دوسرے روز بھی عدالتیں بند ہیں‌۔

چار روز تک زمینداروں نے احتجاج کیا اور شاہراہیں بند رکھیں

ہر طرف ہڑتال ہی ہڑتال ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (06-07-10)
پرانا 06-07-10, 04:43 PM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
انا للہ و انا الیہ راجعون

بھائی بچوں اور بچیوں کی ایسی تصاویر نہ دکھایا کرو مجھ جیسے کئی ایسے ہیں جن میں‌ حوصلہ نہیں ہوتا دیکھنے کا۔
آپ لوگ تصاویر نہیں دیکھ سکتے ہم روز ایسا منظر اپنی آنکھوں‌سے دیکھتے ہیں
آپ لوگ پروپیگنڈہ مہم کی زد میں‌آجاتے ہیں اسی لئے ایسی تصاویر دکھانی پڑتی ہیں ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (07-07-10)
پرانا 06-07-10, 04:48 PM   #8
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمومآ ایسی وارداتوں میں ملزمان گھر کے اوپر سے بم پھینکتے ہیں جبکہ مذکورہ واردات کچھ مختلف ہے ۔ ان کا گھر اوپر سے ڈھکا ہوا تھا ۔ بچوں‌ کے دادا گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر نماز پڑھنے قریبی مسجد گیا تھا ۔ ملزمان نے گھر کے کھلے دروازے سے ہی صحن میں‌بم پھینکا یقینی بات ہے کہ انہوں‌نے بچوں کو بھی دیکھا ہوگا اور اس کے باوجود انہیں‌نشانہ بنایا ۔


اب ان ظالموں ‌کو خفیہ ادارے اٹھا کر غائب نہ کریں ‌تو کیا کریں‌ ؟؟؟؟؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (07-07-10)
جواب

Tags
کھیل, کوئٹہ, کار, گھر, گئی, پہلے, پاکستان, وقت, چھوڑ, نماز, چار, میڈیا, مسجد, مطابق, آباد, بھارت, بچے, تین, تب, جہاں, حملہ, سال, شب, علاقے, صحن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
کہیں‌حسرت برستی ہے میاں شاہد امیر مینائی 1 17-10-10 10:19 AM
عالمی منڈی میں‌خم تیل کی تیل80ڈالر --- ڈالر کے مقابلے میں‌روپے کی قدر میں‌اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:37 PM
جنہیں‌میں‌ڈھونڈتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 0 03-04-08 06:34 AM
مستونگ: بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger