واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوششوں کے باوجود متحدہ نے حکومت میں واپسی کی یقین دہانی نہیں کرائی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-11, 03:19 AM   #1
کوششوں کے باوجود متحدہ نے حکومت میں واپسی کی یقین دہانی نہیں کرائی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 22-08-11, 03:19 AM

اسلام آباد (فاروق اقدس، نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم نے ابھی تک حکومت میں واپس آنے کے لئے اسلام آباد سے کراچی جانے والے نمائندوں کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے رہنماوں سے رابطے رکھنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ سمیت دوسری حکومتی شخصیات کی جو خصوصی کمیٹی بنائی تھی اسے بھی اتوار کی شب تک اپنے مقاصد میں کوئی مثبت پیش رفت حاصل نہ ہو سکی۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ ذمہ داران کراچی میں امن کی بحالی کے لئے اقدامات اور ایم کیو ایم کی حکومت کی واپسی کے بارے میں مسلسل بیانات دے رہے ہیں لیکن ابھی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جو پیر کو کراچی میں سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرینگے۔ سندھ کی اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سے بھی اس بات کی کوشش کی گئی کہ ایم کیو ایم کے مستعفی صوبائی وزیر کابینہ کے اس اجلاس میں شرکت کریں۔ حکومت کی جانب سے یہ پیشکش بھی کی گئی کہ اگر تمام وزراءکابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوتے تو ایم کیو ایم علامتی طور پر اپنے ایک یا دو وزیر اجلاس میں بھیج کر خیرسگالی کے پیغام کا اظہار کر دے۔ لیکن ایم کیو ایم کی جانب سے اس بارے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد سے بھی سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آج پیر کو سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزراءکو شرکت پر آمادہ کریں اور اس مقصد کے لئے رات گئے تک کوششیں جاری رہیں تاہم ایم کیو ایم نے اس بارے میں بالکل واضح موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام صوبائی وزراءنے حکومت کو استعفیٰ دے دیتے ہیں اس لئے وہ خود کو کابینہ کا حصہ نہیں سمجھتے ہیں۔ پھر کراچی کی صورتحال جو بدستور تشویشناک ہے۔ ان حالات میں ایم کیو ایم کے پاس کوئی سیاسی یا اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ حکومت میں واپسی کی پیشکش قبول کرے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق قاتلوں دہشت گردوں اور ظالموں کی نشاندہی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اس لئے جب تک کراچی میں ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور شہر میں امن قائم نہیں ہوتا۔ ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کا خواب خواب ہی رہے گا۔ دریں اثناءعوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بھی پیر کو ہونے والے سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔ اس حوالے سے فیصلے کا اختیار مرکزی قیادت نے اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید کو دیدیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 115
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوششیں, کوششوں, کراچی, گئی, واقعات, وزیراعظم, مقصد, مطابق, معلوم, آج, ایم کیو ایم, اسلام, اعلیٰ, جواب, حصہ, خصوصی, رات, شہر, علامتی, عشرت, صوبائی, صورتحال, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایم کیو ایم حکومتی بینچوں پربیٹھنے کا اعلان، کابینہ میں واپسی سے انکار ھارون اعظم خبریں 3 07-01-11 10:49 PM
وطن واپسی پر صدر کے طیارے میں فنی خرابی ۔۔۔۔۔۔۔۔ شام کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ جاویداسد خبریں 1 10-08-10 07:40 PM
کرکٹ میں واپسی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ شین وارن Real_Light کرکٹ 2 06-06-08 06:42 PM
نواز شریف کی آئندہ ماہ واپسی: خبروں پر پارٹی رہنماؤں کو بھی یقین نہیں خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:45 AM
نواز شریف کی آئندہ ماہ واپسی: خبروں پر پارٹی رہنماؤں کو بھی یقین نہیں عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger