ملتان: پولیس کے مطابق پیر کے روز پچھلے دنوں اغواء ہونے والے دو فارن ایڈ ورکرز کی اغواکاری کے سلسلے میں سے کوٹ اڈو سے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اکثرجرائم پیشہ گروہ، فارن ایڈ ورکرز کو بھاری تاوان کی امید میں ہدف بناتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جیسے عسکریت پسند گروہ بھی اغواء کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔
Four arrested in kidnapping of foreign aid workers: Police – The Express Tribune
دوستوں،
جنوری 5 کو کوئٹہ سے برطانوی ڈاکٹر جو کہ بین الالقوامی ریڈ کراس کی کمیٹی کیلئے کام کرتے تھے، کو مسلح افراد نے اغواء کیا۔
امریکی ایڈ ورکر وائن سٹائن کو پچھلے سال اگست میں لاہور سے اغواء کیا گیا اور دسمبر میں القاعدہ نے وائن سٹائن کو اغواء کونے کی ذمہ داری قبول کی۔
جولائی میں سوئس جوڑے کو ٹی ٹی پی نے بلوچستان سے اغواء کیا۔
اگر اسی طرح اغواکاریاں جاری رہیں تو مجھے ڈر ایک دن ایسا نہ آئے جب فارنرز پاکستان آنا بند کر دیں۔ پہلے سوات وغیرہ کے علاقے میں بہت زیادہ سیاحت ہوتی تھی، جس سے مقامی لوگوں کا روزگار بھی چلتا تھا اور ملک کی اقتصادی طور پر بھی مدد ہوتی تھی لیکن بدقسمتی کے ساتھ دہشت گردی کی وجہ سے سیاحت کی انڈسٹری تقریبا ختم ہو چکی ہے۔