واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-02-09, 09:17 PM   #1
کوٹ
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 23-02-09, 09:17 PM

کوٹ


میں اکثر ایسے الفاظ محاورے اور تراکیب پیش کرتا ہوں جو عجیب و غریب اور انوکھے ہوں لیکن کبھی کبھی ایسے الفاظ بھی سامنے لاتا ہوں کہ جن کے بارے میں عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا مطلب انہیں معلوم ہے مگر ہوتا نہیں۔ آج ایک ایسے ہی لفظ کا تذکرہ اور وہ لفظ ہے کوٹ۔ جی ہاں سردیوں میں گرم رکھنے والا کوٹ۔

لیکن بات ہمیں شروع کرنا ہوگی لفظ redingote سے۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کہتی ہے کہ فرانس میں آدمیوں کے ڈبل بریسٹ اوور کوٹ کو جس کے ساتھ لمبی سکرٹ پہنی جاتی یا پھر خواتین بھی اسے سکرٹ کے ساتھ پہنتیں جس کی تراش ذرا سی مختلف ہوتی، اسے redingote کہا جاتا۔ چنانچہ 1790 میں پیرس میں کوٹ کا جو انداز مقبول تھا اس کا یہ نام تھا۔ اب آپ پوچھیں گے کہ یہ لفظ انگریزی میں کیا فرانسیسی سے آیا تو اس کا جواب ہے بے شک ۔ لیکن خود فرانسیسی میں یہ انگریزی ہی سے گیا تھا۔ فرانسیسی میں یہ دو انگریزی الفاظ سے مل کر بنا تھا: riding اور کوٹ۔

اب آتے ہیں لفظ کوٹ کی اپنی تاریخ کی جانب۔ دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ یہ شاید کوسٹ سے بنا ہو کیونکہ ساحل کی مانند یہ بھی آپ کے اطراف کو ڈھانپتا ہے۔ لیکن نہیں جناب، یہ لفظ گیارہویں صدی میں فرانس سے فاتح ولیم کے ساتھ وارد ہوا لیکن علم الاشتققاق کے ماہر کہتے ہیں کہ فرانسیسی میں جانے سے پیشتر یہ لفظ جرمن الاصل تھا۔ جس جرمن لفظ کے بارے میں اس کے جد امجد ہونے کا شبہ کیا جاتا ہے وہ ہے Kotze جس سے مراد رواں دار کپڑا تھا یا جو لباس اس کپڑے سے بنایا جاتا۔

جب کوٹ پہلے پہل انگریزی میں آیا تو اس سے مراد تنگ سی واسکٹ ہوا کرتی جو کمر سے نیچے کبھی نہ آتی۔ کم از کم مردوں کے کوٹ کمر پر آکر رک جاتے۔ مزے کی بات ہے کہ جب سو سال بعد خواتین نے بھی کوٹ پہننا شروع کئے تو ان کے کوٹ کمر سے شروع ہوتے اور زمین تک جاتے۔ گویا وہ گرم کپڑے کی سکرٹ پہنا کرتیں اسے لئے waistcoat اور petticoat کی اصطلاحات وجود میں آئیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
جواب

Tags
کمر, ڈکشنری, لوگ, معلوم, آج, انگلش, جواب, خواتین, سال, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اخروٹ کا حلوہ فرحان دانش باورچی خانہ 7 08-12-10 09:16 AM
لنگوٹ KKTT9MM عمومی بحث 1 26-08-09 01:50 PM
سنو لوٹ آو نا! شیراز احمد شاعری اور مصوری 2 15-07-09 12:24 PM
روٹ اک اومنی بس کا The Great شعر و شاعری 0 25-06-08 05:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger