واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کوہاٹ چھاؤنی میں خود کش حملہ،فٹبال میچ جیت کر آنے والے12 سیکورٹی اہلکار شہید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 07:08 AM   #1
کوہاٹ چھاؤنی میں خود کش حملہ،فٹبال میچ جیت کر آنے والے12 سیکورٹی اہلکار شہید
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-12-07, 07:08 AM

کوہاٹ(جنگ نیوز،ایجنسیاں)کوہاٹ میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فوارہ چوک میں پیر کو زیر تربیت نوجوانوں پر ایک خود کش حملے میں 12اہلکار جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق اور چارکے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔زیر تربیت نوجوان فٹبال میچ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے اپنی یونٹ آرہے تھے کہ اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے ان کے درمیان گھس کرخودکودھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی اوراس نے اہلکاروں میں گھس کرخودکو اڑایا۔زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے چھاؤنی کوسیل کردیا ہے۔ میجرجنرل وحید ارشد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے فوج کی مقامی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے جو میچ جیتنے کے بعد سڑک پرجارہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے ان کے درمیان آکر خودکو دھماکے سے اڑا دیا۔ دریں اثناء صدر پرویزمشرف نے کوہاٹ چھاؤنی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ صدر کو وہاڑی میں اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ صدر نے کہا کہ مٹھی بھردہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کی سازشیں ناکام بنا دی جائینگی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ، پولیس اورعوام کے تعاون سے ایسے عناصرکوبے نقاب کرکے دم لینگے۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزپرحملے بزدلانہ ہیں اور یہ وطن دشمن عناصر کی کارروائی ہے جوپاکستان کی ترقی اور اعتدال پسندی کے مخالف ہیں۔ صدر نے واقعہ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورواقعہ میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 335
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, منتقل, بہترین, جیت, خودکش, خودکش حملہ, علاج, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت نے سفارتکاروں اور دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت کردی ابن جلال خبریں 0 26-09-08 02:59 PM
بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پر پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، قاضی حسین احمد عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:13 AM
ق لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت میں اسٹیبلشمنٹ دو دھڑوں میں تقسیم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:55 PM
ق لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت میں اسٹیبلشمنٹ دو دھڑوں میں تقسیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:37 AM
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹ حملے عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 10:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger