|
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹ حملے

27-10-07, 10:14 AM
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹ حملے
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹوں سے حملے جبکہ نوشکی میں آپریشن بند کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوہلو کے علاقے کاہان اور ڈیرہ بگٹی میں پیش بوگی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر سات راکٹ فائر کئے جن سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ڈی جی ایف سی بریگیڈئیر فرقان نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی کے مقامی افراد نے شکایت کی تھی کہ وہاں فراری کیمپ قائم ہے ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین فراری کیموں کا خاتمہ کیا اور دس سے بارہ مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے آپریشن کے دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا نوشکی کے عوام کا فورسز کے ساتھ رویہ قابل تحسین ہے کارروائی میں گرفتار ہونے والے افراد میں سے جو بھی کسی واردات میں ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور باقی کو رہا کیا جائے گا آپریشن کے بعد نوشکی کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|