واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کچھ صابر اور حوصلہ مند قوم پر!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-10, 07:47 PM   #1
کچھ صابر اور حوصلہ مند قوم پر!
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 19-11-10, 07:47 PM

مفتئی اعظم شیخ عبدالعزیز مدَّظلّہ، نے خطبہ حج ارشاد فرماتے ہوئے انصاف کی عدم موجودگی کو تمام تر معاشرتی و معیشی بگاڑ کے جنم کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے مسلم دنیا کے تمام حکمرانوں کو عوام پر رحم کرنے کی تلقین کی اور انہیں عوام کے حقوق کا خیال رکھنے کے لئے اُکسایا۔ انسانیت کے علم برداروں کی خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم یاد دلائے اور پھر ایک ملک کو دوسرے ملک کے خلاف صف آرائی پر آمادہ کرنے کے رویے کی بھی نشان دہی کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر بھی زوردیا! انہوں نے ’تشدد کی سیاست‘ دائرہ اسلام سے خارج قراردی! اور اسلام کو ’نظریات‘ کا نہیں’اعمال کا مجموعہ‘ قراردیا!
ہماری مختصر سی زندگی میں یہ دن طلوع ہوگیا کہ ہم نے ایک ’خطبہ حج‘ اسلام کی ’اصل روح‘ اور ’روحِ عصر‘ سے ہم آہنگ ہو کر ’نوائے اقبالؒ ‘ میں ڈھلتے دیکھ لیا!
ہر شہری جبلّی سطح پر اس حقیقت سے آشنا ہوتا ہے کہ ’ریاست‘ اپنی چال چلتے چلتے اتنے غیر انسانی رویے کی معراج پر جا پہنچتی ہے کہ اس کے لئے انتہائی گہرے ’سماجی مسائل‘ پر نگاہ ڈالنے کی فرصت کے ساتھ ساتھ ضرورت بھی نہیں رہتی! کرپشن کے میناروں کے درمیان ’ہوسِ زر کی دوڑ‘ بدمزگی اور بداعتمادی کی زیریں لہر جنم لے کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے مواقع کے سوا کچھ اور باقی نہیں رہنے دیتی!
’کرپشن کا عمومی تاثر‘ اتنا پھیل جاتا ہے کہ غیر ملکی ادارے بھی ’امیروں پر ٹیکس لگانے‘ کا مطالبہ داغ دیتے ہیں! حتیٰ کہ پاکستان کے لئے امریکی امداد کے حصول کی خاطر’جمہوریت کی بقا‘ لازم قرار پا جاتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ’کرپشن کے مینار‘ پاﺅں رکھتے ہیں اور وہ اس سے بچنے کے لئے’قوت کے منبع‘ کے قریب ہونا شروع کردیتے ہیں تاکہ کسی طالع آزما کے سہارے اپنی ’کرپشن‘ اور اپنی ’کرپشن پر ٹیکس‘ تک سے استثنا حاصل کرلیں!
ڈھائی سال میں بجلی 60 فیصد مہنگی کردی گئی! وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بتایا تو وزیر خزانہ نے فرمایا، ’کوئی سمجھ دار آدمی غیر ملکی قرضے معاف کرانے کی بات نہیں کرسکتا!‘ حالانکہ یہ بات ہمارے ملک کے سب سے سمجھ دار آدمی جناب رحمان ملک نے کی تھی! ان کا کہنا تھا کہ مغرب ہمارے 50 بلین ڈالر کے قرضے معاف کرے یا ہمیں ’ڈومور‘ کے تقاضے سے معاف رکھے!
جاپان ہمارے لئے 50کروڑ ڈالر اور سعودی عرب 40 کروڑ ڈالر مہیا کر رہا ہے! کیری لوگر امداد کے تحت امریکہ بھی 50 کروڑ ڈالر کی رقم ’ریلیز‘ کرنے والا ہے اور یوں پاکستانی حکومت کے لئے ’سیلاب زدگان کی بحالی‘ کی فلم ’ریلیز‘ کرنے کا کام آسان ہونے ہی والا ہے!
’پاکستان کے سماجی مسائل‘غیر ملکی اداروں کے لئے باعث تشویش بن گئے ہیں مگر ہمارے اپنے حکام کے نزدیک یہ ابھی تک اتنی ’تشویش‘ کا باعث نہیں کہ وہ بھی ان کی طرف توجہ دے سکیں! وہ فی الحال زیادہ اہم ’مسائل‘ سے نبرد آزما ہیں! اور یہ ’مسائل‘ سیاست دان طبقے سے متعلق ہیں! سیاست دانوں کی ’خراب شہرت‘ پر مزید خرابیاں لادنے کا کام جاری ہے اور یہ ’اونٹ‘ اپنی پشت پر ’آخری تنکے‘ کا بوجھ سہارنے کے لئے پوری طرح چاق و چوبند کھڑا ہے! تاکہ اس پر ’آخری تنکا‘ دھرا جا سکے اور وہ اُن پر آپڑے، جو، اس پر بوجھ بڑھانے کے کام سے کام رکھ رہے ہیں!
کام میں مشغول آدمی یہ نہیں جان پاتا کہ وہ اسی ’ٹہنی‘ پر آرا چلا رہا ہے، جس پر بیٹھا ہے! یہ ’راز‘ اس پر اس وقت کھلتا ہے جب وہ ہسپتال کے بستر پر ’اوندھا‘ پڑا لوگوں کو آتے جاتے دیکھنے کے سوا کچھ اور کرنے کے قابل نہیں رہتا!
چین کے وزیراعظم دن ایا پاﺅ نے ٹائم میگزین کے فرید زکریا کے ساتھ انٹرویو کے دوران انہیں بتایا! کرنسی کی شرح تبادلہ کا معاملہ بھول جائیں! اصل کہانی یہ ہے کہ اب چین اپنے عوام پر ’سرمایہ کاری‘ کر رہا ہے!
چین، پاکستان کے بعد آزاد ہوا اور وہ ترقی کی بلندی پر پہنچ کر بھی’چینی عوام کے مسائل‘ پر آج پوری توجہ دے رہا ہے کیونکہ چین کی ترقی درحقیقت چینی عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور اس ترقی کے ثمرات کا پہلا حق دار ’چینی عوام‘ کے سوا کوئی اور نہیں! ہمیں اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھنا چاہئے کہ ہم نے ’پاکستانی عوام کی قربانیوں‘ کا صلہ کیا دیا ؟ جبکہ ڈرون حملوں کے ماہر امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی قوم سے زیادہ صابر اور حوصلہ مند قوم اس کرہ ارض پر وجود نہیں رکھتی!

Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | Nawaiwaqt Group | A house of quality news contents
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 119
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-11-10), حسنین ایوب (19-11-10), عبداللہ آدم (19-11-10)
پرانا 19-11-10, 10:30 PM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-11-10, 10:50 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,042
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ حوصلہ مندی نہیں.......................





























بے غیرتی کہلاتی ہے................اور یہ ہم ہیں!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, group, house, pakistan, پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, میناروں, معراج, آج, آدمی, امریکہ, احتجاج, اسلام, خلاف, زندگی, سال, علم, عمومی, عبدالعزیز, عدم, عرب, صف, صابر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حوصلہ عروج شعر و شاعری 6 20-11-10 04:57 PM
حامل وصف یہ چاہے کہ جوانی رہ جائے عبداللہ آدم شعر و شاعری 1 30-04-10 10:27 AM
وصل کا خواب میاں شاہد احسان دانش 4 08-05-08 08:50 AM
یہ رہنِ شرم ہے با وصفِ شوخی اہتمام اس کا خرم شہزاد خرم دیوان غالب 0 14-12-07 01:46 PM
وصل کي شب زبیر شعر و شاعری 0 14-07-07 01:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger