|
کھیلوں کے لئے غریبوں کو دربدر کرنے والا بھارت دنیا بھر میں رسوا ہو گیا

28-09-10, 09:46 PM
28 ستمبر 2010 42 : 19
نئی دہلی(پیمن) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے انعقاد میں صرف چار دن رہ گئے ہیں ،تاہم ان کھیلوں کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والی بد معالگیوں اور بد انتظامیوں کے بارے میں الزامات و انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان سمیت دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے کھلاڑیوں کے دستے بھی پہنچنا شروع ہو گئے۔ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ویلج کی ناقص تعمیر اور صفائی میں لا پرواہی کی ذمہ دار دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) اور غیر ملکی تعمیراتی فرم عمار ایم جی ایف ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ تعمیراتی فرم پاکستان میں بھی بعض مہنگے ہاﺅسنگ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ شیلا ڈکشٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کامن ویلتھ گیمز ویلج کئی عمارتوں میں پانی کار ساﺅ ہو رہا ہے اور یہ ویلج ایسے وقت میں انتظامیہ کے سپرد کی گئی جب کھیلوں کے انعقاد کا وقت سر پر آپہنچاتھا ۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے نواح میں واقع ویلج کیلئے سڑک تعمیر کئے جانے کی وجہ سے گڑ گاﺅں کے قریب عشروں سے آباد ساٹھ خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا، یہ زمین ہریانہ کی حکومت نے ایکوائر کرلی تھی جس کی وجہ سے غریب لوگ دو ماہ قبل چھت سے محروم کر دیے گئے کیونکہ ان کے گھروں کو بلڈوزروں کے ذریعے مسمار کر دیا ہے۔ بھارت کے سابق وزیر کھیل اور گانگرس کے رہنما مانی شنکر آئر جو کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی اور اس پر بھاری فنڈز خرچ کرنے پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں ۔ کھیلوں کے موقع پر ملک سے باہر چلے گئے ہیں اور کہا ہے کہ وہ احتجاجی طور پر ان دنوں بھارت میں نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کھیلوں پر خرچ کی جانے والی رقم ملک کے دیہاتوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ ہونی چاہئے تھی۔ کھیلوں کا افتتاح کون کرے گا، یہ سوال بھی بھارت اور برطانیہ کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے۔ بھارت اپنی صدر پراتیبھا پٹیل کے ہاتھوں یہ افتتاح کرانا چاہتا ہے جبکہ برطانیہ کا خیال ہے کہ شہزادہ چارلس یہ فریضہ انجام دیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|