واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کیا صدرزرداری کانام این آر او سے مستفید ہونے والوں کی نئی فہرست میں شامل ہوگا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-10, 04:14 AM   #1
کیا صدرزرداری کانام این آر او سے مستفید ہونے والوں کی نئی فہرست میں شامل ہوگا؟
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 19-09-10, 04:14 AM

اسلام آباد (احمد نورانی) یہ بات ابھی واضح نہیں ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حکم پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے پیش کی جانے والی فہرست میں صدر زرداری کا نام شامل ہوگا یا نہیں، وزیراعظم گیلانی نے اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری کو رپورٹ دوروز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فوری طور پر ان این آر او یافتگان کی مکمل فہرست پیش کرنے کیلئے کہا ہے جو اس وقت مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ یہ معلومات دو روز میں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔“ میڈیا چینلز کے مطابق وزیراعظم نے این آر او سے فائدہ اٹھانے والے حکام کے خلاف ملازمت سے برطرفی کی کارروائی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسماعیل قریشی نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے این آر او یافتگان کی فہرست کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم کے احکامات کی موصولی کی تصدیق کی ہے، جب ان سے یہ دریافت کیا گیا کہ کیا صدر زرداری کو بھی آئین کے آرٹیکل 260 کے تحت ملازمت پاکستان میں تصور کیا جائے گا اور کیا ان کا نام بھی وزیراعظم کے طلب کردہ افراد کی فہرست میں شامل ہوگا تو اسماعیل قریشی نے کہا کہ وہ اس وقت لاہورمیں ہیں اور پیر کے روز اسلام آباد آؤں گا ،پھرمراسلے کا متن دیکھ کر اس سوال پر کوئی رائے دے سکوں گا۔ آئین کا آرٹیکل 260 ملازمت پاکستان کی تعریف اس طرح سے کرتا ہے ” ملازمت پاکستان کا مطلب وفاق یا صوبے میں کوئی بھی ملازمت یا عہدہ ہے اور اس میں آل پاکستان سروس، آرمڈ فورسز کی ملازمت ، مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ) یا صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت کوئی بھی ملازمت ہے، اس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین، وزیراعظم ، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت ، وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزراء، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، پارلیمانی سیکرٹری یا چیئرمین یا ممبر لاء کمیشن، چیئرمین یا رکن اسلامی نظریاتی کونسل، وزیراعظم کے خصوصی معاون ، وزیراعظم کا مشیر، وزیراعلیٰ کا خصوصی معاون، مشیر یا رکن پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی شامل نہیں ہے۔ “ یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر آصف زرداری کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر تھا جو گیلانی حکومت نے گزشتہ سال میڈیا کو فراہم کی تھی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 126
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-09-10)
جواب

Tags
ہے۔, پاکستان, یا, وقت, وزیراعظم, نیوز, مکمل, میڈیا, مطابق, آر, آصف زرداری, اسلام, اسلامی, حکم, خلاف, خصوصی, دریافت, زرداری, سال, شروع, طلب, صوبے, صوبائی, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست حاصل کر لے گا:جاپانی ماہر جاویداسد خبریں 1 11-11-10 06:10 PM
اگست اور ستمبر کے مہینے کا بہترین رُکن کون ہو گا محمدخلیل خاص آفرز اور اعلانات 51 24-09-09 11:39 AM
وکلا رہنماؤں کا رہائی کے بعد زبردست استقبال، پھولوں سے لاد دیا گیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger