|
کیا فیس بک آپ کی نگرانی کر رہا ہے؟

28-09-11, 09:49 PM
صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے اور انہیں دوسرے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ فیس بک شروع سے ہی تنقید کا نشانہ بنی رہی ہے۔لیکن حال ہی میں ہونے والے ایک انکشاف نے تجزیہ کاروں اور انٹرنیٹ صارفین دونوں کو ہی چونکا کر رکھ دیا ہے۔
خبرکے مطابق فیس بک کوکیز (cookies) آپکے فیس بک سے لاگ آوٹ ہونے کے بعد بھی متحرک رہتی ہیں اور جو ویب سائیٹس آپ دیکھتے ہیں ان کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہیں۔اس کی مدد سے کمپنی صارف کا رویہ اور انٹرنیٹ پر اس کے رجحانات کے حوالے سے مکمل معلومات ذخیرہ کرتی رہتی ہے۔
اس کا تجربہ کرنے کے لئے چند نئے فیس بک اکاونٹ بنائے ، کچھ عرصہ انہیں استعمال کرنے کے بعد آپ غور کریں گے کے فیس بک کی جانب سے آپکو، آپکے اصلی اکاونٹ کو دوست کے طور پر منتخب کرنے کی صلاح دی جائے گی۔جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ فیس بک کی جانب سے ایک براؤزر پرلاگ ان ہونے والے تمام صارفین کی معلومات محفوظ کر لی جاتی ہیں۔
لہذا اپنے آپ کو فیس بک کی خفیہ نگرانی سے محفوظ رکھنے کے لئے صرف لاگ آوٹ ہونا ہی کافی نہیں۔اس مقصد کے لئے فیس بک کی تمام کوکیز کو بھی ختم کرنا ہوگا یا فیس بک کے لئے کوئی دوسرا براوزر استعمال کریں، یا فیس بک کو بالکل ہی استعمال نہ کریں۔
فیس بک کی جانب سے اکٹھاکیا جانے والا یہ تمام مواد مارکیٹنگ کمپنیوں اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔اور وہ ان تمام معلومات کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
اگر اس لحاظ سے فیس بک سابقہ روش کو دیکھا جائے توفیس بک اور امریکی ایجنسی سی آئی اے کے تعلق کے حوالے سے اونین نیوز نیٹورک کی مذاق والی ویڈیو بالکل درست ہی لگتی ہے۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔
|
محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|