واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کیتھولک بچوں سے زیادتیوں کے انکشافات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-10, 05:46 PM   #1
کیتھولک بچوں سے زیادتیوں کے انکشافات
ماسٹر مقسود ماسٹر مقسود آف لائن ہے 08-02-10, 05:46 PM

مغربی ممالک میں وقتًا فوقتًا کیتھولک پادریوں کی جنسی بے راھ روی کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں -
آجکل اسی سلسلہ میں جرمنی میں نئے نئےَ انکشافات ہو رہے ہیں -
پہلے تو یہ اکادُکا کیسوں کے طور پر ہی سامنے آتے تھے ، کیونکہ چرچ ان معاملات کی تحقیق اپنی حد تک ہی رکھتا تھا - مگر اب کچھ عرصہ سے ماضی میں زیادتیوں کا نشانہ بننے والوں نے وکلاء سے رابطے کرنے کے بعد چرچ کے خلاف دعووں کی بھرمار کر دی تو معاملات چھپانے کی کوئی صورت نہیں رہی - چنانچہ چرچ کو بہت سے جرائم کا اقرار کرنا پڑا ، اور اب انہوں نے ان کی کھلم کھلا تحقیق کرنے کا وعدہ کیا ہے -
بعض ماہرین کے خیال میں دو سے چار فیصد تک کیتھولک پادری اس قسم کے رجحان رکھتے ہیں ، جن کی کل تعداد جرمنی میں 700 کے قریب بنتی ہے - اس سے قبل کئی ممالک میں اس قسم کے سکینڈل ، مثلا امریکہ ، آسٹریلیا اور خاص طور پر آئرلینڈ میں سامنے آچکے ہیں ، جہاں پر بہت بڑی تعداد میں سزائیں بھی ہوئیں -
جرمنی میں ان حقائق کا انکشاف Robert Denf نامی ایک شخص نے کیا ،جو بچپن میں خود بھی زیادتیوں کا شکار ہوچکا ہے - اس نے انکشاف کیا کہ وہ ایک لمبا عرصہ تک اپنے حق کے لئے لڑتا رہا ہے - چنانچہ چرچ نے اسے 25 ہزار یورو پیش کیے اور اس کو خاموش رہنے کی ہدایت کی- اس کا کہنا ہے کہ اس نے اس سلسلہ میں پوپ جان پال دوئم کو بھی لکھا ، جس کے جواب میں انہوں نے صرف یہ لکھا کہ خدا تمہیں معاف کرنے طاقت بخشے -
ان تمام معاملات کا ایک لازمی نتیجہ جو نکالا جا رہا ہے - وہ یہ ہے کہ عیسائیت کی ، اور خاص طور پر کیتھولک چرچ کی عزت اور وقار میں جو کمی واقع ہو گئی ہے وہ دوبارہ بحال ہونے والی نہیں - اور پادریوں کی شادی والا مسئلہ دوبارہ زیر بحث آئے گا - اور پادری بننے والوں کی تعداد میں مزید کمی واقع ہو گی ، جو پہلے ہی مسئلہ بنی ہوئی ہے -

 
ماسٹر مقسود's Avatar
ماسٹر مقسود
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 247
شکریہ: 243
177 مراسلہ میں 390 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 223
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), عامرشہزاد (09-02-10)
پرانا 08-02-10, 07:04 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خلاف فطرت کوئی کہاں تک جا سکتا ہے۔
جس طرح تزکیئے کی راہ انہوں نے نکالی ہے شادی کی ممانعت کر کے اس کا یہ لازمی نتیجہ تھا، نہ جانے یہ کب سے ہوتا رہا ہو گا لیکن اب بات منظر عام پر ذرا کھلے انداز میں آئی ہے۔
اسی طرح ایک اور چیز جس کی طرف مغرب گیا فطرت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کا بھی عجیب سا نتیجہ نکلا ہے۔
کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ عورت کی معراج ہے “ماں” بننا۔ مغربی عورت نے پہلے پہل معاشی ذمہ داریوں کے بوجھ کی وجہ سے اور پھر فیشن انڈسٹری میں اچھی شہرت اور مقام کے پیش نظر اس فطری چیز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ مختلف طریقے ایجاد ہوئے اور کسی حد تک وہ لوگ اس چیز میں کامیاب بھی ہوئے۔
لیکن ماں بننا، بچے کے ساتھ وقت گزارنا، اپنی گود ہری بھری دیکھنا چونکہ فطرت ہے، لہذا مغربی عورت بھی اس کی کمی شدت سے محسوس کرتی رہی، بالآخر اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کسی نے بڑے بڑے بھالو اٹھا لئے اور کسی نے کتے کے بچے۔

انسان مدنی الطبع ہے، فطری تقاضوں سے وقتی فرار تو حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن مستقل فرار کے نتیجے ایسے نکلتے ہیں کہ انسان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-02-10), ماسٹر مقسود (22-02-10)
جواب

Tags
کوئی, گئی, وقار, واقعات, والی, لازمی, منظر, امریکہ, بے, بچپن, بچوں, بننے, بنتی, جواب, خود, خلاف, خدا, دی, شادی, شخص, طور, عیسائیت, عرصہ, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
سوہاوہ: باراتیوں کی بس کو آگ لگ گئی، 4 بچوں سمیت 8 جاں بحق گلاب خان خبریں 3 14-02-11 11:44 AM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
روس : ریچھ کے لاوارث بچوں کی مدد کرنے کا بیڑہ دیہاتیوں نے اٹھالیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:14 PM
گجراتیوں کے نام Ashfaq Ahmed میرا پاکستان 5 09-10-07 09:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger