واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 09:44 AM   #1
کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 29-10-07, 09:44 AM

80کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

بھارت اور اسرائیل نے 1980ء کی دہائی میں کہوٹہ میں قائم ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا خفیہ منصوبہ بنایا تھا تاہم امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کی جانب سے جنرل ضیاء الحق کو اطلاعات فراہم کرنے کے بعد اس منصوبہ پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ یہ بات بھارتی اخبار ایشین ایج کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں دو تحقیقاتی رپورٹروں ایڈریان لیوی اور کیتھرین سکاٹ کلارک کی کتاب ”دھوکہ: پاکستان، امریکہ اور ہتھیاروں کی بین الاقوامی سازش“ کے حوالے دیئے گئے ہیں۔ کتاب کے مطابق اسرائیل اور بھارت نے 1983-84ء میں اسلام آباد کے قریب کہوٹہ میں قائم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا خفیہ منصوبہ ترتیب دیا تھا تاہم امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے اس وقت کے صدر جنرل ضیاء الحق کو معلومات فراہم کرنے کے بعد بھارت اور اسرائیل نے یہ منصوبہ ترک کر دیا۔ مصنفین نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایک ایسے وقت میں خفیہ روابط کا بھی انکشاف کیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بھی قائم نہیں تھے۔ مصنفین کے مطابق فروری 1983ء میں جب حملے کا منصوبہ اگلے مراحل میں تھا، بھارت کے فوجی حکام نے کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کو تباہ کرنے کیلئے جدید جنگی آلات کی خریداری کیلئے خفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا تھا کیونکہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو ختم کرنا بھارت اور اسرائیل کا مشترکہ مفاد تھا۔ مصنفین نے انکشاف کیا ہے کہ 1983ء کے موسم خزاں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین منیر احمد خان نے ویانا میں بھارت کے بھابا اٹامک ریسرچ سینٹر کے اس وقت کے ڈائریکٹر راج رمانا کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر کہوٹہ پر حملہ کیا گیا تو اس صورت میں پاکستان ترامبے میں واقع بھارت کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اور دھمکی کے بعد بھارت نے اپنے منصوبے پر عملدرآمد روک دیا۔ مصنفین کے مطابق اس مرحلہ پر اسرائیل نے بھارت کو تجویز پیش کی کہ کہوٹہ پر حملہ کیلئے ان کے لڑاکا طیارے بھارتی ریاست گجرات میں واقع جمانگر اور شمالی بھارت میں واقع ایک اور ایئربیس کو ایندھن بھرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اسرائیلی قیادت میں کئے جانے والے مجوزہ آپریشن پر عملدرآمد کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد پاکستان، بھارت اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 561
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (29-10-07), مسٹر رائٹ (29-10-07)
پرانا 29-10-07, 09:47 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

بہت عمدہ شئیرنگ ہے عبدالقدوس بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-10-07, 09:52 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 12
کمائي: 36
شکریہ: 5
3 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

nice info .... thanxx for sharing
ڈون آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-10-07, 05:35 PM   #4
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,968
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

بہت ہی معلوماتی اور کارآمد تھریڈ ہے، زبردست، جاری رکھیں
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-07, 06:09 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: I am living in Belgium.
مراسلات: 67
کمائي: 657
شکریہ: 15
22 مراسلہ میں 31 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف

ALLAH HAS been safing guard pakistan from our enemies.
Ehsan.
malik ehsan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
allah, guard, pakistan, وزیراعظم, منصوبہ, آپریشن, امریکہ, اسلام, بھائی, ترک, حکم, خان, عبدالقدوس, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
79ء میں بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی تھی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:54 AM
اللہ کے مہمانوں کو لوٹنے والی کی برطرفی۔ اعظم سواتی کا قصورکیا؟ جاویداسد خبریں 3 16-12-10 09:09 AM
اہم تنصیبات اور شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے لشکر جھنگوی کے سات دہشت گرد گرفتار جاویداسد خبریں 0 14-10-10 03:08 PM
لاہور: صوبے کی فلور ملز کو فراہم کی جانیوالی گندم کے یومیہ کوٹے میں 25 فیص عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:30 AM
80 کی دہائی میں کہوٹہ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بھارتی و اسرائیلی منصوبے کا انکشاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger