|
گرفتار صحافیوں کے اعزاز میں پروگرام‘ میڈیا کی آزادی کیلئے فلک شگاف نعرے

23-11-07, 09:22 AM
کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے کارکنوں‘ رہا ہونے والے صحافیوں نے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ میڈیا پر عائدپابندیوں کے خاتمے تک پرامن جدوجہد جاری رہے گی‘ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور گرفتاریوں اور تشدد آزادی صحافت کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جنگ اور جیو بلڈنگ کے سامنے منعقدہ پروگرام میں کیا گیا۔ یہ تقریب میڈیا پر پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ دودن قبل کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران پولیس نے تقریباً 200 صحافیوں کو گرفتار کرلیا تھا جن میں جنگ اورجیو کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا تھا۔ تقریب میں دیگر نوری‘ شہزاد مغل‘ ریت بینڈ اور دیگر فنکاروں کے علاوہ گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ماضی کے مقبول سنگر جنید جمشید اور علی حیدر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرجنید جمشید نے آلات موسیقی کے بغیر اپنا مقبول ترین گانا ”دل دل پاکستان“ پیش کیا۔ جنید جمشید نے بتایا کہ وہ کئی سال کے بعد اسٹیج پر اس لئے آئے ہیں تاکہ میڈیا سے اظہار یکجہتی کریں۔ شام سے ہی جیو کے کارکنوں میں اس تقریب کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا تھااور انہوں نے رات گئے تک بھرپور انداز میں کنسرٹ میں شرکت کرکے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے آخر میں تمام صحافیوں کو اسٹیج پربلاکر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے زبردست انداز میں تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ کنسرٹ کیلئے جنگ اور جیوبلڈنگ کے سامنے خصوصی اسٹیج تیارکیا گیا تھا جبکہ بلڈنگ کی بیرونی دیوار پربھی پروجیکٹر کے ذریعہ تقریب دکھائی گئی جس سے آئی آئی چندریگر روڈ سے گزرنے والے ہزاروں افراد محظوظ ہوئے۔ تقریب کے آخر میں جیو کے کارکنوں اور دیگر صحافیوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیاجو اس کڑے وقت میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|