واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گرمیوں کے دوران کراچی میں روزانہ 4 مرتبہ ڈیڑھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 02:34 AM   #1
گرمیوں کے دوران کراچی میں روزانہ 4 مرتبہ ڈیڑھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 26-02-08, 02:34 AM

گرمیوں کے دوران کراچی میں روزانہ 4 مرتبہ ڈیڑھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی
کراچی( طاہر عزیز/ اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے پاس موسم گرما میں تمام ذرائع سے بجلی حاصل کرنے کے باوجود 450 سے 500 میگاواٹ کی کمی رہے گی جس کے باعث اس بار دن میں تین کے بجائے چار مرتبہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی ، ذرائع کے مطابق موسم گرما میں شہر میں 2350 سے 2450 میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ رہے گی اس وقت کے ای ایس سی کے پاس بجلی کی پیداوار 1500 میگاواٹ ہے اور ڈیمانڈ 1750 میگاواٹ ہے اس طرح ان دنوں شہر میں 250 میگاواٹ کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ گرمیوں میں ڈیمانڈ 2350 اور 2450 کے درمیان رہے گی، اس طرح اوسطاً 5 سو میگاواٹ کی کمی کا کے ای ایس سی کو سامنا رہے گا۔ کے ای ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمی کے باعث گزشتہ گرمیوں میں دن میں دو سے تین مرتبہ لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی لیکن اس سال گرمیوں میں چار مرتبہ تک نوبت آسکتی ہے ، شہر میں ٹوٹل فیڈر 450 ہیں جس میں 100 کے قریب ایسے فیڈر ہیں جو ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں اور انہیں بند نہیں کیا جاتا، بقیہ 850 فیڈر کو چار گروپ میں تقسیم کرکے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ گرمیوں میں ایک وقت میں دو گروپ بند ہوا کریں گے اس طرح بیک وقت 40 فیصد شہر بند ہوا کرے گا ۔ دریں اثناء ذرائع نے بتایا کہ اتوار سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے پاور پلانٹ نے دوبارہ پیداوار شروع کر دی ہے اور کے ای ایس سی کو 30 سے 35 میگاواٹ دے رہا ہے ، واضح رہے یہ پلانٹ افتتاح کے اگلے دن ہی بند ہوگیا تھا، ادھر پیر کو بھی شہر میں دن اور رات کے اوقات میں مرحلہ وار ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 281
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, رات, سال, شہر, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزارت خارجہ سے 1000کلوواٹ کا ہیوی ٹرانسفارمر غائب گلاب خان خبریں 0 05-02-11 07:16 AM
پشاور:بجلی کی 12سے 18گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:10 PM
بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو خود سوزی پر مجبور کردیا کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:45 PM
پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:12 PM
حیدرآباد: 80فیصد علاقوں میں 6سے8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگشہریوں کا اح عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger