واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گرین کارڈز اور ڈالروں کی آفر پر لعنت بھیجتے ہیں : ورثاءمقتولین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-02-11, 05:27 AM   #1
گرین کارڈز اور ڈالروں کی آفر پر لعنت بھیجتے ہیں : ورثاءمقتولین
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-02-11, 05:27 AM

صرف انصاف اور ریمنڈ کی سرعام پھانسی کا مطالبہ ہے، آج امریکی قونصلیٹ تک ریلی میں عوام شرکت کریں
لاہور (خصوصی نمائندہ) امریکی اہلکار ریمنڈ کی فائرنگ اور گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے ورثاءنے قوم سے اپیل کی ہے کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ہمراہ مزنگی چونگی سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی میں شرکت کریں، ہمیں امریکی گرین کارڈز اور ڈالرز کی آفر کی جا رہی ہیں جن پر ہم لعنت بھیجتے ہیں، ہم صرف انصاف اور امریکی اہلکار کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں، پنجاب حکومت امریکی اہلکار کو بچانے کیلئے تفتیش کرنے والے اداروں پر دباﺅ ڈال رہی ہے۔ ہم سے بھی تعاون نہیں کیا جا رہا، رائمنڈڈیوس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے صدر حسان نیازی، جنرل سیکرٹری فرح حبیب، عبیدالرحمان کے بھائی سجاد احمد فیضان حیدر کے بہنوئی رشید، محمد فہیم کے بھائی وسیم شمشاد نے جائے وقوعہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ہونے والا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے لیکن پولیس نے 302 کا مقدمہ درج کیا ہے جسے ہمیں تسلیم نہیں کرتے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور پولیس کی بجائے سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرے۔ حسان نیازی کا کہنا تھا کہ تین پاکستانیوں کی ہلاکت میں امریکی دہشت گردی کھل کر سامنے آ گئی ہے لیکن وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ امریکی اہلکار کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں ہم آج ایک بجے دن مزنگ چونگی سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالیں گے انتظامیہ ہمیں سکیورٹی فراہم کرے۔ عبیدالرحمان کے بھائی نے کہا کہ پنجاب حکومت بے بس ہے تو مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رائمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے کی شدید مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کا بھی امتحان ہے کہ وہ ہمیں کیا انصاف دیتی ہے۔ فہیم کے بھائی وسیم شمشاد نے کہا کہ ہمیں پولیس کی تحقیقات پر یقین نہیں، فیضان حیدر کے بہنوئی رشید نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ فیضان ڈاکو تھا تو اگر اس کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے کیوں نہیں لاتی لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ شریف شہری تھے اور امریکی اہلکار نے دہشت گردی کرکے ان کو نشانہ بنایا اور ہمیں پولیس کی تحقیقات پر یقین نہیں کیونکہ یہ اتنے کمزور طریقے سے کی جا رہی ہے کہ جس سے امریکی اہلکار کو سزا بھی نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر تفتیش خراب کر رہی ہے اور ہمیں بھی کسی قسم کی معلومات نہیں دی جا رہی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں اور جوڈیشل انکوائری کی جائے اور جب تک امریکی اہلکار کو پھانسی نہیں دی جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (03-02-11), محمدعدنان (03-02-11)
پرانا 03-02-11, 11:42 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,152
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جیونیوزمیں نوجوان کے والدین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگروہ ڈاکٹرعافیہ کوسلامت پاکستان سونپ دے تو ہم اُس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ورنہ ریمینڈکوسزا ملے گی۔

واللہ اعلم کیاہو،
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (03-02-11)
جواب

Tags
color, فوری, ہے۔, کورٹ, کوششیں, کرے۔, گئی, پولیس, پاکستانیوں, چین, نوجوانوں, آج, انتظامیہ, امتحان, امریکہ, احمد, بھائی, بے, ثبوت, خلاف, خصوصی, سپریم, عوام, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان ابن جلال خبریں 21 06-06-11 08:45 PM
پیروں کی مدد سے مصوری کرنے والی خاتون زارا دلچسپ اور عجیب 2 04-04-11 08:34 PM
اگر آپ کمپیوٹر روز انہ استعمال کرتے ہیں تو۔۔۔ عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 5 06-12-09 04:48 PM
عیدکارڈز کی روائت دم توڑ رہی ہے ڈاکٹرنور عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 25 11-09-09 12:24 PM
امریکی شوز کمپنی کا توہین آمیز اقدام! وجدان اسلام اور عصر حاضر 0 01-07-08 09:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger