واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گزشتہ تین ماہ مین اولپنڈی میں 7 خود کش حملوںمیں 70 اہلکاروں سمیت 103 افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-08, 10:02 AM   #1
گزشتہ تین ماہ مین اولپنڈی میں 7 خود کش حملوںمیں 70 اہلکاروں سمیت 103 افراد ہلاک
وجدان وجدان آف لائن ہے 04-02-08, 10:02 AM

راولپنڈی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ہونے والے سات خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے واقعات میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سیکیورٹی فورسز و حساس اداروں کے 70 سے زائد اہلکاروں سمیت 103افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے ۔

گزشتہ سال 4 ستمبر سے رواں سال 4 فروری تک ہونے والے سات میں پانچ خود کش دھماکے دفتری اوقات کے دوران صبح سات بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان ہوئے 90 دنو ںمیں ہونے والے خود کش حملوں کی تفصیلات کے مطابق 4 ستمبر 2007 ء کو پہلا خود کش حملہ قاسم مارکیٹ کے قریب ایک حساس ادارے کی بس میں ہوا جس کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ اسی روز تھانہ آر اے بازار کے قریب ٹی چوک میں ہوا ان حملوں میں مجموعی طور پر 38 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جبکہ قاسم مارکیٹ کے قریب خود کش حملے کا نشانہ بننے والی بس میں حساس ادارے کے 60 کے قریب ملازمین سوار تھے ۔

اسی طرح 30 اکتوبر 2007 ء کو دوسرا خود کش حملہ جہلم روڈ پر گالف کلب کے قریب حساس علاقے میں ہوا جس میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے تھے 24 نومبر کو شمس آباد کے قریب حساس ادارے کے صدر دروازے پر حساس ادارے کی بس اور جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر ایک پر یکے بعد دیگرے دو الگ الگ خود کش حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

شمس آباد کے قریب حساس ادارے کی جس بس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا اس میں 60 کے قریب سرکاری ملازمین سوار تھے جبکہ آتش گیر حملے کے باعث پوری بس شدید آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی

27 دسمبر کو لیاقت باغ میں طاقتور خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت 32 افراد جاں بحق اور 83 کے قریب زخمی ہو گئے تھے ۔لیاقت باغ کے قریب یہ خود کش حملہ شام 5 بجکر 12 منٹ پر اس وقت کیا گیا تھا جب بے نظیر بھٹو لیاقت باغ گراؤنڈ میں انتخابی جلسے عام سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہو رہی تھیں ۔ اس طرح 4 فروری پیر کے روز این ایل سی کے گیٹ پر سرکاری بس کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 10 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 247
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, واقعات, وزیر, بے نظیر, دھماکہ, سال, شام, طاقتور, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
راولپنڈی سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں پر آبادی میں اضافے کا زبردست دباﺅ گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:59 AM
موسم سرما میں "حیاتین۔ڈی" کی اہمیت سیپ شعبہ طب 2 23-01-11 11:16 PM
راولپنڈی اسلام آبادسمیت بیشترعلاقوںمیںشدید دھند‘ سردی میں اضافہ گلاب خان خبریں 4 14-01-11 02:09 AM
آزاد کشمیر کے کیمپوں میں 2ہزار خواتین دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں‘ بھارتی ٹی وی کا دعویٰ گلاب خان خبریں 0 02-09-10 03:31 AM
دور حاضر میں خواتین کا کردار اور بچوں کی تعلیم و تربیت ام غزل والدین اور بچوں کے حقوق 8 07-06-09 05:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger