|
گزشتہ دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال صحیح نہیں ہوا‘ سراج درانی

13-04-08, 08:53 AM
گزشتہ دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال صحیح نہیں ہوا‘ سراج درانی
کرا چی (طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر) سندھ کے نئے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کا صحیح استعمال نہیں ہوا غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں تمام معاملات کی تحقیقات کراکر ہونے والے غلط کاموں کو ختم کردیں گے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں صوبے میں مکمل ہونے والے بعض ترقیاتی منصوبوں میں نقائص ہیں جبکہ ایسی شکایت بھی ہیں کہ منصوبوں کے لیے فنڈز نکالے گئے لیکن کام نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح غیر قانونی بھرتیوں کی بھی اطلاعات ہیں سب سے زیادہ غیر قانونی بھرتیاں‘ ٹرانسفر اور پوسٹنگز نگراں دور حکومت میں ہوئی ہیں لوگوں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان تمام معاملات کی تحقیقات کرائیں گے اور ماضی میں ہونے والے غلط کاموں کو منسوخ کردیں گے محکموں کو پارٹی اور اپنی مرضی کے بجائے ان کی اصل روح کے مطابق چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جو سسٹم بنایا تھا اس پر نظرثانی کریں گے اگر ہم نے بھی سسٹم کو اسی طرح چلنے دیا تو پھر ہماری اور سابق حکومت میں کیا فرق رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے منشور پر عملدرآمد کریں گے انہوں نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں ترمیم یا تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ پیر سے دفتر جوائن کرنے کے بعد میں اور میرے دیگر ساتھی وزرا اپنے اپنے محکموں کا جائزہ لیں گے اور ایسی تمام چیزیں جو قاعدے قوانین کے خلاف ہوں گی ان میں ضرور تبدیلیاں ہوں گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|