|
گندم، چاول کی اسمگلنگ روکنے کیلئے رینجرز اور فرنٹیئر کور کو خصوصی اختیارات

19-04-08, 04:13 AM
گندم، چاول کی اسمگلنگ روکنے کیلئے رینجرز اور فرنٹیئر کور کو خصوصی اختیارات مل گئے
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان سے گندم، چاول، دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی پڑوسی ممالک کو اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے رینجرز اور فرنٹیئر کور کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔ جمعہ کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ بیان کے مطابق قبل ازیں رینجرز اور فرنٹیئر کور کو گندم، آٹے، چاول اور دالوں کی افغانستان اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے تھے تاہم ایس آر او 330 میں ترمیم کے ذریعے اختیارات کے دائرہ کار کو وسیع کیا گیا ہے جس کے بعد صوبہ سرحد اور بلوچستان میں فرنٹیئر کور اور سندھ اور پنجاب میں رینجرز کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ تمام پڑوسی ممالک سے متصل سرحدوں پر گندم، آٹے اور اس کی مصنوعات، چاول اور تمام اقسام کی دالوں کی سمگلنگ کے سدباب کیلئے کارروائی کر سکیں گی۔ یہ فیصلہ اہم غذائی اجناس کی پڑوسی ممالک کو اسمگلنگ کی اطلاعات پر کیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|