واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کی اندرونی کہانی،دھاندلی کیسے ہوئی، کیسے روکا گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-08-10, 03:25 AM   #1
گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کی اندرونی کہانی،دھاندلی کیسے ہوئی، کیسے روکا گیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 25-08-10, 03:25 AM

اسلام آباد (طارق بٹ) یہ کہانی ہے ان 10 پریذائیڈنگ افسروں کی جو 5 اگست کو گوجرانوالہ کے قومی حلقے 110 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے اختتام پر رزلٹ سمیت لاپتہ ہوگئے اور جو بعدازاں بازیاب کرالئے گئے۔ اپنے سینئرز کے حکم پر گوجرانوالہ پولیس کی طرف سے ان کی بازیابی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو سخت برہم کردیا کیونکہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اس سارے عمل کے انچارج تھے۔ سابق آر پی او ذوالفقار چیمہ اور وزیر موصوف کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور بالآخر وزیر موصوف نے اول الذکر کوانجام تک پہنچایا۔ مسلم لیگ ن کا اظہر قیوم ناہرہ ہار گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے رانا تصدق کامیاب ہوگئے اور یہ ن لیگ کیلئے ایک بڑے صدمے کی بات تھی کیونکہ یہ ایسے علاقے میں ہوا تھا جہاں ن لیگ مقبول جماعت سمجھی جاتی تھی۔ ذوالفقار چیمہ ن لیگ کے ایم این اے جسٹس (ر) افتخار چیمہ کے بھائی ہیں۔ بار بار کے پیغامات کے باوجود رانا ثناء اللہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔ تاہم سینئر ن لیگی ترجمان پرویز رشید نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ بات غلط ہے کہ چیمہ کو الیکشن میں دھاندلی کرنے میں مدد نہ دینے کی سزا کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمہ کی مدد کے بغیر ن لیگ نے گوجرانوالہ میں بہت ہی مشکل اور سخت ضمنی الیکشن جیتا ہوا ہے۔ اسی طرح چیمہ کی مدد کے بغیر مختلف ضمنی الیکشن جیتے ہیں۔ اس لئے یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ چیمہ نے دھاندلی کے کسی ایسے پلان کو ناکام بنایا جس کے انچارج رانا ثناء اللہ تھے۔ تاہم پولیس سمیت دیگر ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پولنگ والے روز رات 10 بجے تک مذکورہ بالا 10 پریذائیڈنگ افسروں کے سوا تمام پریذائیڈنگ افسران اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر مرتب کردہ نتائج سمیت ڈی آر او کے دفتر میں پہنچ گئے اور تمام ریکارڈ ان کے حوالے کردیا۔ 10 پریذائیڈنگ افسروں کے لاپتہ ہونے پر پی پی کے رہنما چوکنا ہوگئے کیونکہ دھاندلی کے ان کے خدشات شدت اختیار کر گئے اور ان کے مشتعل ورکرز نے ڈی آر او کے دفتر کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس کو سکیورٹی کیلئے طلب کیا گیا‘ اس کے ساتھ ہی پی پی کے کارکنوں نے پریذائیڈنگ افسروں کے لاپتہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں میں ٹی ایم او آفس کا گھیراؤ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ایک لاپتہ پریذائیڈنگ افسر ڈی آر او آفس پہنچ گیا اور اپنے پولنگ سٹیشن کا نتیجہ ان کے حوالے کیا جوکہ تمام پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں تیار کردہ نتیجے سے مختلف تھا۔ اصل نتیجے کے مطابق پی پی کے امیدوارکے 150 ووٹ زائد تھے جبکہ تبدیل شدہ نتیجے کے مطابق اسے 900 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے سینئر پولیس افسران بہت زیادہ پریشان ہوئے اور اور ان کا یہ شبہ کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام بنایا ہے یقین میں بدل گیا۔ پولیس عہدیداروں نے اس بارے میں آر پی او گوجرانوالہ کو مطلع کیا جو صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ڈی آر او آفس پہنچ گئے اور لاپتہ پریذائیڈنگ افسروں کی تلاش اور بازیابی کا حکم دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے دباؤ پر لاپتہ / غائب پریذائیڈنگ افسروں نے سامنے آنا شروع کردیا اور پوچھ گچھ کرنے پر حقائق بتانا شروع کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ناہرہ گروپ کے ایما پر سیٹلائٹ ٹاؤن اور پیپلز کالونی گوجرانوالہ کے مختلف گھروں میں لے جایا گیا جہاں کچھ لوگوں نے ان کے پولنگ سٹیشنوں کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان پریذائیڈنگ افسروں نے اصل نتیجہ کہیں اور چھپا دیا تھا تاکہ مناسب وقت پر پیش کیا جاسکے۔ بازیاب پریذائیڈنگ افسروں نے ڈی آر او کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے اور اصل حقائق پیش کئے‘ اس کے بعد ڈی آر او نے 5 اگست کو پی پی رہنماؤں امتیاز صفدر وڑائچ‘ تنویر اشرف کائرہ اور کچھ ایم پی ایز کے رات 2 بجے غیر سرکاری نتیجہ حوالے کیا۔ ان ذرائع نے بتایا کہ اس سے ایک بڑے تصادم سے چھٹکارا ملا کیونکہ پی پی کے کارکن انتخابات میں ن لیگ کی دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار تھے۔ وزیر قانون کو پولیس فورس کی استعمال کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے ذوالفقار چیمہ نے انہیں کہا کہ پولیس فورس فرمان قائد کے مطابق نیوٹرل/ غیر جانبدار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ پولیس کو استعمال کرنا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ مجھے فوری طور پر تبدیل کردے اور جو چاہے کرے۔ پولنگ کے روز سے قبل نوشہرہ ورکاں جوکہ گینگسٹر اور اسلحہ کا مرکز ہونے کی بنا پر نوگو ایریا سمجھا جاتا تھا کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کیا گیا۔ اس سے قبل سیکڑوں مسلح افراد ضمنی الیکشن کی ریلیوں میں شریک ہوئے تھے۔ پولیس نے ق لیگ کے ایم پی اے‘ ایک ن لیگی ایم این اے اور پی پی کے وزیر کے بھائی کو اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 85
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کہانی, کوشش, پولیس, پاک, وقت, وزیر, نیوز, مکمل, آر, اللہ, احتجاج, اسلام, بھائی, بے, تلاش, حکم, خبر, ذوالفقار, رات, علاقے, غلط, غائب, صفدر, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں عبدالقدوس جنگلی حیات 10 29-08-11 02:59 PM
ویژول بیسک ڈاٹ نیٹ کی شروعات کیسے کی جاۓ؟ عقرب مائیکروسوفٹ ونڈوز 12 01-09-10 06:38 AM
خوشگوار ازدواجی زندگی، مگر کیسے؟ عبداللہ حیدر ازدواجی زندگی 2 11-08-09 05:42 PM
ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے Zullu230 احمد فراز 0 11-04-08 03:42 AM
ایس۔ایس۔جی اور این۔ایس۔ایس۔جی پاکستانی کمانڈوز عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger