واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گودھرا واقعہ: گیارہ کو سزائے موت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-05-11, 05:12 AM   #1
گودھرا واقعہ: گیارہ کو سزائے موت
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 12-05-11, 05:12 AM

بھارت میں گجرات کی ایک خصوصی عدالت نے گودھرا میں ٹرین جلانے کے واقعے میں گیارہ قصورواروں کو سزائے موت جبکہ دیگر بیس کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
دفاع کے وکیل آئی ایم منشی نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ نامناسب ہے اور وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

سرکاری وکیل راجندر تیواری نے سزاؤں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سبھی قصورواروں کو 23 مختلف دفعات کے تحت سزائیں دی ہیں۔

فروری 2002 میں گودھرا میں ٹرین جلائے جانے کے اس بہیمانہ واقعے میں 59 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

احمدآباد کی سابرمتی جیل میں واقع اس خصوصی عدالت نے 22 فروری کو 63 ملزموں کو بے قصور قرار دیا تھا۔ یہ سبھی آٹھ برس سے زیادہ عرصے سے جیل میں تھے۔ اس فیصلے میں عدالت نے سازش کی تھیوری کے لیے پولیس کی پہلی سٹوری مسترد کر دی تھی اور دوسری مان لی۔ کئی گواہوں کے بیانات بہت بعد میں لیےگئے ہیں جس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

دفا‏عی وکیل

استغاثہ نے سبھی 31 قصورواروں کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے صرف انہیں قصورواروں کوموت کی سزا سنائی جنہوں نے حملے کی سازش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

موت کی سزا پانے والوں میں عبدالرزاق محمد کر کر کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے جو ایک گیسٹ ہاؤس کے مالک ہیں جہاں پولیس کے مطابق ٹرین پر حملے کی سازش تیار کی گئی تھی۔

موت کی سزا پانے والے دیگر قصورواروں میں بلال اسماعیل، عبد الماجد سوجیلا عرف بلال حاجی، رمضانی بنیامین بیہرا، جابر بامین بیہرا، حسن احمد چرخا، محبوب خالد چاندا، سلمان یوسف ستار زردہ، سراج محمد، عرفان عبدالماجد گانچی قلندر، عرفان محمد حنیف عبد الغنی پٹالیا اور محبوب احمد یوسف حسن شامل ہیں۔

وکیل صفائی آئی ایم منشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ خصوصی جج پی آر پٹیل نے قصورواروں کی سزاؤوں کا انفرادی طور پر اعلان کیا ہے۔

جس وقت سزا سنائی گئی اس وقت بیشتر قصوروار رو رہے تھے۔

مسٹر منشی نے کہا کہ وہ فیصلے کی تفصیل ملنے کے بعد اس کے خلاف ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بالکل نامناسب ہے۔ ’اس فیصلے میں عدالت نے سازش کی تھیوری کے لیے پولیس کی پہلی سٹوری مسترد کر دی تھی اور دوسری مان لی۔ کئی گواہوں کے بیانات بہت بعد میں لیےگئے ہیں جس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔‘

وکیل دفاع نے عدالت میں یہ دلیل دی تھی کہ گودھرا میں ٹرین کا ایک ڈبہ جلانے کامعاملہ کسی سازش کا نہیں بلکہ حادثاتی تھا۔ عدالت نے یہ دلیل مسترد کر دی اور اسے ایک باضابطہ سازش تسلیم کیا ہے جو استغاثہ کے مطابق واقعے سے ایک روز پہلے تیار کی گئی تھی ۔

‏گودھرا کا کیس گجرات فسادات کے ان نو اہم معاملوں میں سے ایک ہے جن کی تفتیش اور سماعت سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔

خبر اور ویڈیو
__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 232
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (12-05-11), نبیل خان (01-10-11), عروج (01-10-11)
پرانا 12-05-11, 06:27 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 155
کمائي: 2,597
شکریہ: 1
127 مراسلہ میں 444 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سزا پانے والے سارے ہی مسلمان
یا اللہ رحم فرما آمین
وقار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے وقار کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (12-05-11), نبیل خان (01-10-11)
پرانا 01-10-11, 04:08 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وقار مراسلہ دیکھیں
سزا پانے والے سارے ہی مسلمان
یا اللہ رحم فرما آمین
جبھی یہ فیصلہ ھؤا ورنہ کتنے ڈیوسوں کو آپ نے تختہءدار پر صدام کی طرح دیکھا ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (01-10-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, گئی, پولیس, وقت, وضاحت, قید, موت, مطابق, آر, بے, جیل, حسن, خلاف, خبر, خصوصی, درخواست, سپریم, طور, عبدالرزاق, عدالت, عرف, عرفان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کرپشن کی سزا موت ہونی چائیے ALI-OAD خبریں 14 12-12-10 08:16 PM
طارق عزیز کو سزائے موت عدنان دانی خبریں 4 27-10-10 07:16 PM
مشرف بی بی کو دومرتبہ سزائے موت کا حکم جاویداسد خبریں 0 17-06-10 06:52 PM
صدر کو سزاۓ موت بھائی خبریں 21 05-09-08 01:28 PM
سزائے موت کے قیدی محمدعدنان عمومی بحث 5 18-07-08 06:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger