واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گورنر سٹیٹ بنک قرضے معاف کرنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی کریں، سپریم کورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 06:59 AM   #1
گورنر سٹیٹ بنک قرضے معاف کرنے والے بینکوں کے خلاف کارروائی کریں، سپریم کورٹ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-03-11, 06:59 AM

جو نادہندگان اپنے معاف کرائے گئے قرضے واپس نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی کی جائے گی
قرضوں کی معافی میں سرکلر 29 کا غلط استعمال ہوا ہے‘ قرضوں کی معافی کےخلاف ازخود نوٹس کیس
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے 256 ارب کے قرضوں کی معافی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو حکم دیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قرضے معاف کرنےوالے بینکوں کیخلاف کارروائی کریں۔ قرضوں کی معافی میں سرکلر 29 کا غلط استعمال ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو نادہندگان اپنے معاف کرائے گئے قرضے قومی خزانے میں جمع نہیں کراتے ان کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کرنے کےلئے سپریم کورٹ حکم دے گی کہ ان کے مقدمات کے چالان بینکنگ کورٹس میں پیش کئے جائیں گے اور ان کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کی جائےگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔ عوام کے حقوق کو تحفظ نہیںجبکہ سرماےہ داروں کے کارخانے اےک سے دو اور دو سے چار ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فاضل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا دنیا بھرمیں قومی دولت حاصل کئے گئے قرضوں کی معافی کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں۔ پاکستان میں بھی سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ معاف کی گئی رقم قوم کی امانت ہے۔ سٹیٹ بینک کے وکیل سید اقبال حیدر نے ریڈکو ٹیکسٹائل اور انڈس شوگر مل کے قرضوں کے حوالے سے الگ الگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یو بی اےل نے باہر سے مشینری وغیرہ منگوانے کےلئے ریڈکو ٹیکسٹائل کو قرضہ دیا تھا جو کہ سیف الرحمن اینڈ برادرز اور انکی فیملی کے نام ہے۔ ریڈکو ٹیکسٹائل نے اےک ارب11 کروڑ 60 لاکھ روپے کا قرضہ واپس نہ دیا لےکن مالک قرضہ واپس کئے بغیر دبئی چلا گیا۔ قرضہ معاف کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اسٹیٹ بینک صرف رپورٹیں ہی تیار کرتا ہے یا کچھ وصولی بھی کی ہے۔ ریڈکو والے نادہندہ ہو گئے ہیں لےکن اس کے باوجود مل چل رہی ہے‘ کاروبار ہو رہا ہے اور پیسہ دبئی لےکر جا رہے ہیں۔ ہم عدالتوں کو کہیں گے کہ ریڈکو کے بارے میں زیر التواءمقدمات کا فیصلہ تین ماہ میں کریں گے۔ چیف جسٹس نے ریڈکو کے حوالے سے کہا کہ ےہ صرف اےک کمپنی ہے جس کے اربوں روپے معاف کئے گئے‘ پتہ نہیں اور کتنی کمپنیوں نے قرضے معاف کرائے ہیں۔ امریکہ اور برطانےہ میں قرضوں کی معافی کے حوالے سے قوانین بہت سخت ہیں جبکہ ہمیں بھی اس طرح کے سخت قوانین بنانے ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ معاف کرائے گئے قرضے واپس لےکر قومی دولت میں جمع کرائے جائیں۔ بصورت دیگر قرضے معاف کرانے والوں کیخلاف مقدمات کی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دیں گے اور مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 97
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, کورٹس, گئی, پاکستان, یو, نام, امریکہ, اسلام, جائے, حکم, خلاف, دیں, دے, دنیا, دبئی, سپریم, سیف, شروع, عوام, عدالتی, عدالتوں, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کچھ بینکوں نے قرضوں کی معافی میں فیاضانہ رویہ اپنایا : سٹیٹ بینک کی تحقیقات گلاب خان خبریں 0 21-02-11 07:08 AM
نئے نوٹ نہ دینے والے بینکوں کو جرمانہ ہو گا :سٹیٹ بنک جاویداسد خبریں 0 04-09-10 09:22 PM
رضا حیدر قتل میں طالبان اور سپاہ صحابہ ملوث ہیں، وزیر داخلہ رحمان ملک عدنان دانی خبریں 0 03-08-10 08:06 PM
پاکستانی معیشت کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 06:58 AM
سپریم کورٹ بھی جاگیردارانہ سوچ سے محفوظ نہیں، الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger