واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو سرکاری محافظ نے قتل کردیا (تفصیلی خبر)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-11, 06:37 AM   #1
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو سرکاری محافظ نے قتل کردیا (تفصیلی خبر)
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 05-01-11, 06:37 AM

سیکٹرایف سکس تھری میں ریستوران سے واپسی پرگاڑی میںبیٹھ رہے تھے‘ محافظ ملک ممتاز قادری نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی‘ ہسپتال پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے، وفاقی حکومت کا تین روزہ اور پیپلزپارٹی کا 14روزہ سوگ کا اعلان
تمام سرکاری تقریبات منسوخ‘ بھٹوشہید کی سالگرہ سادگی سے منائی جائےگی‘ قومی پرچم سرنگوں رہے گا‘ آج پورے سرکاری اعزازکے ساتھ لاہورمیں سپرد خاک کیا جائیگا‘ پنجاب اورسندھ میں سرکاری تعطیل ہوگی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار‘ نیوزرپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ خصوصی رپورٹر‘ خصوصی نمائندہ‘ خبرنگار) گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرایف سکس تھری میں واقع کوہسارمارکیٹ کے علاقے میں اپنے سرکاری محافظ نے قتل کردیا۔ منگل کی سہ پہر سلمان تاثیر اپنے ایک دوست شیخ وقاص کے ساتھ مقامی ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد واپس گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ 4بجکر8منٹ پرانکے حفاظتی دستے میں شامل پنجاب ایلیٹ فورس کے اہلکارملک ممتازحسین قادری نے ان پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ گولیاں گورنر پنجاب کی گردن‘ سینے اور ٹھوڑی پرلگیں جس سے گردن اور ٹھوڑی کا درمیانی حصہ اُڑگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے اسلحہ پھینک کرخود کو وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے حوالے کردیا۔ پولیس کو 4بج کر 12منٹ پراطلاع دیدی گئی۔ زخمی سلمان تاثیرکوپولیس کی گاڑی میں فوری طور پر پولی کلینک پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔ اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے کارکن رہنما بعض وفاقی وزراءاور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف پولی کلینک پہنچ گئے۔ بعدازاں سلمان تاثیرکی میت پمزمنتقل کردی گئی جہاں ان کاپوسٹ مارٹم ہوا۔ سلمان تاثیرنے سوگواران میں اہلیہ آمنہ تاثیر‘ دو بیٹے اورچاربیٹیاں چھوڑی ہیں۔ وفاقی حکومت نے سلمان تاثیر کے قتل پرتین روزہ سوگ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 14روزہ سوگ کااعلان کردیاہے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ گورنرپنجاب کوآج بدھ کوپورے سرکاری اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاجائیگا۔ نمازجنازہ دن ایک بجے گورنرہاﺅس لاہورمیں ادا کی جائےگی۔ سندھ میں آج سرکاری تعطیل ہوگی۔ گورنرپنجاب کے جاں بحق ہونے کے بارے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے قائم مقام گورنرکی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے کوہسار مارکیٹ کو گھیرے میں لے لیا اور تھانہ کوہسار پولیس نے جائے واقعہ سے شہادتیں اکٹھی کرلیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی المناک قتل کی وجہ سے اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ایشو پر غور کرنے کیلئے تمام پارلیمانی لیڈرز کی بریفنگ کا انعقاد بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرکے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں اسفندیارولی‘ آفتاب احمد شیرپاو‘ منیر اورکزئی‘ حاجی خدابخش راجڑ اور حنا ربانی کھر شامل تھے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ صدر اوروزیراعظم سمیت تمام سرکاری تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی شدید مذمت کی ۔ وزیراعظم نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔ صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمن ملک کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کریں اور انہیں فوری رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ صدر مملکت کی طرف سے سلمان تاثیر مرحوم کی تدفین میں شرکت کیلئے لاہور جائیں گے۔ صدر نے اس جرم کو انتہائی گھناونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اس گھناونے جرم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہئے۔ مرحوم گورنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا سلمان تاثیر انتہائی حوصلے اور توانائیوں والے انسان تھے جنہوں نے ان صلاحیتوں کو صوبے اور ملک کی خدمت کیلئے استعمال کیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اسلام آباد کی ایک مارکیٹ میں المناک قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس واقعہ پر صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں اس واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے مرحوم سلمان تاثیر کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو منگل کی شام بلاول ہاوس میں اس المناک واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ صدر نے پارٹی کی قیادت کو ہدایت کی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے (آج) بدھ کو منائے جانے والے 83 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تمام تقریبات کو ضلعی، ڈویژن اور صوبائی سطحوں پر صرف سیمینارز کی حد تک محدود رکھا جائے اور کوئی کیک نہ کاٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور مرحوم سلمان تاثیر کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے۔ صدر نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے کہا ہے کہ وہ صدر مملکت کی طرف سے سلمان تاثیر مرحوم کی تدفین میں شرکت کریں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی تدفین میں شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کو ملک میں اس طالبانائزیشن سوچ کا شاخسانہ قرار دیا ہے جس سے پیپلز پارٹی قوم کو بچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اس قتل کو افسوسناک قرار دیتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات دو ہفتوں کیلئے منسوخ کر دی ہیں اور دو ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوزیہ وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی سلمان تاثیر کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ سلمان تاثیر پیپلز پارٹی کے ہی نہیں بلکہ ملک کیلئے بھی انتہائی اہم شخصیت تھے۔ وہ ایک بہادر اور نڈر آدمی تھے پیپلز پارٹی اورپوری قوم کوان کی قربانی پر فخر ہے۔ دریں اثناءپارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیدر زمان قریشی نے کہاکہ سلمان تاثیر کی شہادت پیپلز پارٹی کی طرف سے قوم کیلئے جمہوریت اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کیلئے ایک اور نذرانہ ہے۔
اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد وی آئی پی سیکورٹی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ گورنر پنجاب کے ساتھ تین سکواڈ ہوتے تھے اور تینوں کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے۔ اسلام آباد آمد کے موقع پر وفاقی پولیس کی سیکورٹی صرف اس وقت لی جات تھی جب راولپنڈی میں ایلیٹ فورس مصروف ہوتی تھی۔ ایک عینی شاہد علی احمد نے ”جنگ “ کو بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر جب وہ ہوٹل سے باہر نکلے تو سلمان تاثیر لہولہان حالت میں زمین پر پڑے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو اس کے ساتھی پکڑ کر پولیس وین کی طرف لے جارہے تھے جسے بعد میں اس گاڑی کی نشستوں سے باندھ کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا۔ سلمان تاثیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے خون پر انسانی وجود کا نقشہ بن گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد پی چکلالہ ایئربیس پر پہنچائی گئی جہاں سے سی ون تھرٹی طیارے میں لاہور روانہ کی گئی‘ نعش کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشن بنیامین اور ایس ایس پی آپریشن طاہر عالم خان کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران بھی شامل تھے۔ تابوت کی پمز مردہ خانہ سے روانگی سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہیپ سید خورشید شاہ اور پاکستان میں سپین کے سفیر نے تابوت پر پھول چڑھائے۔ادھر قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد وسیم نے گورنر کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ناصر درانی‘ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی مشتاق احمد سکھیرا اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شعیب دستگیر پر مشتمل ہے یہ کمیٹی دو دن کے اندر واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے آئی جی کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ گورنر نے اپنی موت سے چند لمحے قبل ایک ویب سائٹ پرپیغام میں کہا کہ حکومت 2013ء تک قائم رہے گی اور اپنی مدت پوری کرے گی حکومت گرانے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔ گورنر پنجاب نے منگل کواسلام آباد میں مصروف دن گزارا صبح کے وقت وہ پہلے ایوان صدر گئے پھر وہاں سے سینٹ گئے جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ آ گئے جہاں پر ان سے آخری ملاقات وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کی۔ قمر زمان کائرہ سے گورنر نے منگل کے روز دو مرتبہ ملاقات کی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 92
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (05-01-11), ارشد کمبوہ (05-01-11)
پرانا 05-01-11, 06:58 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,352
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آنجہانی نے ورثے میں دولت کا ڈھیر، جوان نما بیوہ، کافی ساری شادیوں سے معقول تعداد میں بچے اور بے تحاشہ عوامی نفرت چھوڑی ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (05-01-11), ارشد کمبوہ (05-01-11), سحر (05-01-11)
جواب

Tags
ٹھوڑی, پھول, پولیس, پاکستان, ویب, وزیراعظم, قرآن, مکمل, موت, آپریشن, آج, آدمی, انسان, جرم, حنا, خون, خبر, دوست, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, روزہ, زرداری, سالگرہ, عالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اس پر تفصیل چاہیئے رضی عمومی بحث 9 15-06-11 03:08 PM
مسجد اقصیٰ پر تازہ حملہ عبداللہ آدم خبریں 0 28-02-10 04:49 PM
صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب محمدعمر خبریں 0 09-12-09 06:46 PM
’صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب‘ راجہ اکرام خبریں 0 09-12-09 05:13 PM
وائرس: بینک تفصیلات چوری وجدان خبریں 0 05-11-08 12:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger