واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گوشت، پھل، سبزیاں، کتابیں، قرآن پاک کے نسخہ جات ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-10, 07:12 AM   #1
گوشت، پھل، سبزیاں، کتابیں، قرآن پاک کے نسخہ جات ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 13-11-10, 07:12 AM

ایمبولینسوں‘ آگ بجھانے والے‘ ٹرکوں ‘قیمتی دھاتیں‘ خوردنی تیل‘ اخباروں‘ اینٹ‘ سیمنٹ کے بلاکس اوردفاعی سامان کوبھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا

اسلام آباد( مہتاب حیدر) پیپلزپارٹی کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے ریفارمڈ جی ایس ٹی (آ رجی ایس ٹی) کابل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے جس میں ڈیفنس اسٹورز ہوائی جہازوں‘ فرٹیلائزر‘چینی‘ ٹریکٹروں ‘ بلڈوزروں‘ کاشتکاری کی مشینوں‘ سی کے ڈی کٹس‘ اینٹوں ‘ کمپیوٹر سافٹ ویئر اوردیگر بہت سی اہم 100 اشیاءپر 15 فیصدآر جی ایس ٹی کے نفاذ کی تجویز دی ہے ۔ آرجی ایس ٹی بل بالکل وہی ہے جو قبل ازیں مجوزہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے مسودہ قانون کی صورت میں پیش کیاگیاتھا اور پارلیمنٹ میں اسے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرناپڑا تھا اور اب معلوم نہیں کہ حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اس بل کو منظور کرانے کےلئے قابل کیسے ہوسکے گی ۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ سلمان صدیقی نے جمعہ کو دی نیوز کو بتایا کہ آر جی ایس ٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بیک وقت پیش کیاگیا ہے ۔جس سے ٹیکسوں کی بنیاد پر وسیع کرنے میں مددملے گی ۔ٹھیک دوسال پہلے نومبر2008 ءمیں حکومت نے آئی ایم ایف سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کاوعدہ کیاتھا جس کامقصد اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام (ایس بی اے) کے تحت 11.3 ارب ڈالر قرض حاصل کرنا تھا ۔وی اے ٹی کانام بعدازاں بدل کر آرجی ایس ٹی رکھ دیاگیا ۔پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے آرجی ایس ٹی میں اہم چیزوں پر ٹیکسوں کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور اگراسے پارلیمنٹ نے منظورکرلیاتو ان اشیاءپر 15 فیصد آر جی ایس ٹی کے نفاذ کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ اس بل میں جن اشیاءپر ٹیکس کااستثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ان میں بیج‘ پھل اورکاشتکاری کےلئے مخصوص تخم ‘میٹھی چھالیہ‘ گنا‘ دودھ سے تیار اشیاء‘مرغیوں اور جانوروں کی خوراک‘ جراحی کی ٹیپ‘ الٹراساﺅنڈ جل‘ کانچ کی چوڑیاں‘ کرنسی نوٹ‘ بینک نوٹ‘شیئرز ‘ اسٹاک وبانڈز اینٹیں ‘سیمنٹ کے بلاک‘ غیر مصفیٰ چاندی‘ غیر مصفیٰ سونا مالیاتی سونا‘ کچرہ ٹھکانے لگانے کی گاڑیاں‘ جھاڑو لگانے اور برف بنانے کی مشینیں اورکمپیوٹر سافٹ ویئر شامل ہیں ۔ حکومت نے جہازوں اور بڑے بحری جہازوں‘ دفاعی اسٹورز چاہے وہ مقامی طورپر تیار ہوتے ہوں یا دفاعی بجٹ کے ذریعے باہر کے ملکوں سے اس کی خریداری کی گئی ہو بشمول ٹرک‘ ٹریلرز اور دیگرگاڑیاں جو کسٹم ایکٹ1969 ءکے پہلے شیڈول میں درج ہوں اور خصوصاً وہ جنہیں دفاعی آلات کی تنصیب کےلئے تیار کیاجاسکے اوران کے پرزہ جات اور دیگر اشیاءجو مسلح افواج کو فراہم کئے جاتے ہوں ‘ ہوائی جہازوں وبحری جہازوں میں استعمال ہونیوالے آلات اور پرزہ جات ‘کھیل کے میدانوں یاائیرپورٹس پراستعمال ہونیوالی مشینری ‘ایرنیوی گیشن کے آلات ومشینری‘ کسٹم پورٹ یا کسٹم ایئرپورٹس پر جہازوں اور بحری جہازوں سے سامان اتارنے یا لادنے میں استعمال ہونیوالی مشینری ٹریکٹرز ‘بلڈوزر‘ فصل کاٹنے کی مشینیں اور ان کی سی کے ڈی کٹس جومقامی مینو فیکچرز نے باہر سے منگوائی ہوں سی این جی یورو‘ 2 بسوں کی درآمد و فراہمی ‘نمائشوں اور تجارتی میلوں میں باہر کے اسٹالوں سے سامان کی خریداری پر بھی آر جی ایس ٹی کے نفاذ کی تجویز دی ہے اس طرح کھادوں ‘ٹریکٹروں ‘کارپٹس ‘چمڑے کی مصنوعات‘ کھیلوں کے سامان ‘ آلات جراحی کوحاصل استثنیٰ ختم کرنے اور ان چیزوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے 145 خام مال پر آرجی ایس ٹی کے نفاذ سے وفاقی ریونیو حاصل ہوگا آر جی ایس ٹی بل کے تحت آرجی ایس کے فرسٹ شیڈول میں شامل جن چیزوں پر استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی ہے ان میں جان بچانے والی ادویات جو بورڈ نے مخصوص کی ہوں اشیائے خوردونوش (چائے پیک ہو یا کھلی)فیئرپرائس چنا ‘دالیں ‘چاول ‘ گندم ‘آٹا زندہ پولٹری سمیت زندہ جانور ‘ جانوروں کا گوشت مچھلی اور جھینگے ‘ انڈے ‘ تازہ سبزیاں شامل ہیں کتابیں بشمول بروشر ‘ کتابچے اور اس قسم کا دیگر مواد بچوں کی تصاویر ‘ ڈرائنگ یا رنگ بھرنے والی کتابیں میوزک(مطبوعہ یا مسودے کی شکل میں)نقشہ جات ‘ اخبارات ‘رسالے ‘قرآن پاک کے نسخہ جات بڑوں(مریضوں)کے ڈائپرز ‘ ایمبولینس ‘آگ بجھانے والے ٹرک ‘ڈرپس ‘مصنوعی جسمانی اعضائ‘ مختلف لینزز‘شوگرجانچنے کے آلات ‘قیمتی دھاتیں ‘خوردنی تیل‘بناسپتی گھی بشمول کوکنگ آئل شامل ہیں متعدد ٹیکس ماہرین کا خیال ہے کہ آرجی ایس ٹی کے نفاذ سے ان اشیاءصرف کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جن پر پہلے جنرل سیلز ٹیکس نافذ نہیں تھا لیکن ایف بی آر کے ترجمان اور ممبر ڈائریکٹ ٹیکس اسرار رﺅف کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 15 فیصد کرنے سے قیمتوں میں کمی ہوگی اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت سیلولرکمپنیوں سے 19.5 فیصد ٹیکس وصول کررہی تھی جو اب 15 فیصد رہ جائے گا اسی طرح سی این جی کے شعبے پر نافذ ٹیکس جو پہلے زیادہ تھا اب کم ہوکر 15 فیصد ہوجائے گا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ جن شعبوں کوپہلے استثنیٰ حاصل تھا انہیں اب خود کو آرجی ایس ٹی کے نفاذ کیلئے تیار کرنا ہوگا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 163
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), محمد عاصم (13-11-10)
پرانا 13-11-10, 07:26 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,352
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ملک پنجابی والا کھپ رہا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (13-11-10)
پرانا 13-11-10, 08:15 AM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,586
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یا اللہ اسلام دشمنوں، ملک دشمنوں اور عوام دشمنوں کو غارت کردے یہ ظالم ظلم کی انتہا کرتے جارہے ہیں مگر عوام ہے کہ پھر بھی عقل سے کام نہیں لے رہی
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-11-10, 10:51 AM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سو بار لعنت زرداری پر تمام پیپلز پارٹی پر۔۔۔۔۔اور دیگر تمام سیاستدانو‌ں پر
زندوں پر تو ہر قسم کا ٹیکس لگا دیا۔ اب مُردوں پر بھی لگائیں۔ قبروں پر بھی لگائیں اور قبرستانوں پر بھی۔ اس کے بعد کفن چوری کا دھندہ بھی شروع کریں۔
عوام کے لیے بھی ان حالات میں خاموش رہنا شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (14-11-10)
پرانا 14-11-10, 02:09 AM   #5
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,242
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
سو بار لعنت زرداری پر تمام پیپلز پارٹی پر۔۔۔۔۔اور دیگر تمام سیاستدانو‌ں پر
زندوں پر تو ہر قسم کا ٹیکس لگا دیا۔ اب مُردوں پر بھی لگائیں۔ قبروں پر بھی لگائیں اور قبرستانوں پر بھی۔ اس کے بعد کفن چوری کا دھندہ بھی شروع کریں۔
عوام کے لیے بھی ان حالات میں خاموش رہنا شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
میرا خیال ہے اگر کوئی اس کے لئے بولے گا تو شاید لوگ اس کا ساتھ دینے یا ہمت بڑھانے کے بجائے حوصلہ شکنی ہی کریں گے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, کمپیوٹر, گئی, پہلے, پاک, پروگرام, وقت, قرآن, نیوز, منظور, معلوم, اسلام, استعمال, بچوں, بجٹ, بدل, بروشر, تجویز, تصاویر, جائے, خود, رنگ, سافٹ, شکل, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
عدالتی مقدمات ٹی وی شوز میں زیربحث لانے پر پابندی کی تیاریاں، ایک کروڑ جرمانہ 3 سال قید ہوگی گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:23 AM
پرویز الٰہی سے سیکورٹی واپس نہیں لی، مزید بھی دینے کو تیار ہیں، شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:13 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger