|
گولڑہ‘ ہمسایوں میں جھگڑا‘ ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

02-03-11, 04:26 AM
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ گولڑہ کے علاقے میرا جعفر میں دو بھائیوں نے تھانے بلانے کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل گلزار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی نعش پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کے بعد آبائی گھر سرگودھا روانہ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق‘ محمد عاصم اور اسرار حسین پسراں محمد نواز کا اپنے ہمسائے غلام محمد سے جھگڑا ہوگیا۔ دونوں بھائیوں نے اسے سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ غلام محمد تھانہ گولڑہ پہنچا جہاں اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس نے زخمی میڈیکو لیگل کیلئے پمز بھیج دیا اور کانسٹیبل گلزار کو دو دیگر پولیس اہلکاروں کو ملزم کو تھانے بلانے کیلئے بھیجا۔ پولیس نے ملزموں کو تھانے چلنے کو کہا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل گلزار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی طاہر عالم پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے۔ پولیس نے ایک ملزم عاصم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے اس کے والدین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین ون گرین ایریا سے ایک معمر شخص کی نعش ملی ہے۔ متوفی محمد ظریف کوٹلی ستیاں کا رہائشی اور مرگی کا مریض بتایا جاتا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|