|
گوٹھوں کے اطراف چار دیواری تعمیر کرنے کی ہدایت

02-07-08, 12:40 PM
گوٹھوں کے اطراف چار دیواری تعمیر کرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ تمام گوٹھوں کے اطراف چار دیواری تعمیر کی جائے تا کہ انہیں قبضہ مافیا کے چنگل سے بچا کر وہاں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دورے کے موقع پر کیا۔ ٹاؤن ناظم گڈاپ غلام مرتضیٰ بلوچ اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میر زادہ کوہاٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کئی علاقوں میں قبضہ مافیا جعلی گوٹھوں کا نام استعمال کرکے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے نہ صرف مقامی آبادی متاثر ہوتی ہے بلکہ سرکاری خزانہ کو بھی نقصان پہنچتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے اطراف میں واقع تمام نوٹیفائڈ گوٹھوں کو پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی بھی مسمار نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی گوٹھوں کے راتوں رات قیام اور قبضہ مافیا کی سرگرمیوں سے مقامی آبادی بھی نالاں ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اپنے ترقیاتی منصوبوں کے ضمن میں ٹاؤن ناظم گڈاپ اور مقامی آبادی سے مشورہ کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ انہیں عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنایا جا سکے۔انہوں نے اتھارٹی کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور خصوصاً سڑکوں کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ ان کے بہتر نیٹ ورک کے باعث علاقوں کے جلد آباد ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ ٹاؤن ناظم گڈاپ غلام مرتضیٰ بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ مئوثر بنانے کے لیے کئی تجاویز پیش کیں جبکہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل امیر زادہ کوہاٹی نے صوبائی وزیر کو مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|