واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گوگل: لامتناہی کی جستجو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-07, 09:01 AM   #1
گوگل: لامتناہی کی جستجو
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 15-09-07, 09:01 AM

September 14, 2007 سے ٹھیک دس برس قبل کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونی ورسٹی کے دو 24 سالہ طالبِ علموں نے ایک ویب سائٹ کا نام رجسٹر کروایا، گوگل ڈاٹ کام۔ اور یہ لمحہ کمپیوٹر کی تاریخ میں سنگِ میل بن گیا۔
ان دو طالب علموں لیری پیج اور سرگئی برن کے ارادے شروع ہی سے بلند بانگ تھے ، جس کی شہادت یہ ہے کہ لفظ گوگل انھوں نے ریاضی کی ایک اصطلاح گوگول (Googol) سے لیا جو ایک بہت بڑی رقم کو کہتے ہیں، ایسی رقم جس میں ایک لکھنے کے بعد ایک سو صفر لگانے پڑتے ہیں۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے جسے احاطہٴ خیال میں لانا تقریباً ناممکن ہے۔ بس اتنا سمجھ لیجیئے کہ تمام کائنات میں اتنے ایٹم نہیں ہیں جتنی بڑی یہ رقم ہے۔
تاہم پچھلے دس برسوں میں گوگل نے اتنی ترقی کی ہے کہ شاید اس کے خالقوں نے بھی اس کا تصور نہ کیا ہو۔ اس وقت گوگل علم، فن، تفریح کاایک ایسا بحرِ ذخّار بن چکا ہے جس کی وسعت کا اندازہ لگاتے لگاتے بھی ذہن چکرا جاتا ہے۔ فی الوقت گوگل کے لامتناہی ذخیروں میں اربوں صفحات، تصویریں، وڈیو ، خبریں ،ای میلیں، نقشے،کتابیں ، اور دوسری اشیا موجود ہیں۔اور ان ذخائر میں ہر لمحے اضافہ ہو رہا ہے۔
پیج اور برن نے نام تو15 ستمبر 1997ء کوخرید لیا تھا، لیکن سرچ انجن کاباقاعدہ آغاز کرتے کرتے انھیں ایک سال لگ گیا۔اس زمانے میں کئی سرچ انجن موجود تھے، جیسے یاہو، اکسائٹ، آلٹا وسٹا، لیکن گوگل کے پاس تین خوبیاں ایسی تھیں، دوسرے جن سے عاری تھے: برجستگی،برق رفتاری اور سادگی۔
آپ گوگل کی ویب سائٹ ہی دیکھ لیں، یہ سادگی اور پرکاری کا مرقع ہے۔ سفید زمین پر سرچ باکس اور اوپر چند لنک۔ اس کے مقابلے پر اگر آپ اس وقت یاہویا گوگل کی سائٹ سادگی کا نمونہ ہے دوسرے سرچ انجن دیکھتے تو آپ کو محسوس ہوتا کہ شاید کسی گنجان آباد شہر کے پرہجوم بازار سے گزر رہے ہوں، ہر طرف لنک، تصویروں، خبریں اور اوپر سے اشتہارات کی بھرمار۔ یہی وجہ تھی کہ گوگل کو اپنا مقام بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔
لیکن گوگل کی کامیابی کی سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ اس میں سرچ کے نتائج دوسرے سرچ انجنوں کے مقابلے پر بہت بامعنی ہوتے ہیں اور عموماًآپ کو شروع ہی میں گوہرِ مقصود ہاتھ آ جاتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے گوگل روزانہ اربوں ویب سائٹوں کی معلومات جمع کرتا ہے اور انھیں مخصوص کلیّوں کے مطابق ترتیب دیتا ہے، جن سے آپ کو مطلوبہ ویب سائٹوں کا سراغ لگانے میں آسانی رہتی ہے۔انھیں خواص کی بنا پر اس وقت دنیا بھر میں روزانہ 50 کروڑ لوگ گوگل استعمال کرتے ہیں۔
2000ء میں گوگل نے الفاظ کے ساتھ نتھی اشتہار بیچنا شروع کر دیے۔ یعنی اگر آپ کسی لفظ کو تلاش کریں گے تو اس سے متعلقہ اشتہار بھی سکرین پر نظر آئیں گے۔ یہ ایک ایسی اختراع تھی جس کی طرف دوسری کمپنیوں کا ذہن نہیں گیاتھا۔
2004ء میں جب گوگل سٹاک ایکس چینج پر پہلی بار آیا تو اس کے حصص کی قیمت 85 ڈالر فی حصہ تھی، لیکن آج گوگل کے ایک حصے کی قیمت چھ گنا سے بھی بڑھ کر 525 ڈالر ہو چکی ہے اور مزید بڑھتی جا رہی ہے۔2004ء میں گوگل کے سٹاک کی کل مالیت 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی، لیکن صرف دو برسوں کے اندر اندر یہ مالیت بڑھ کر 13 ارب 40 لاکھ ڈالر ہو گئی۔
دو طالبِ علموں نے ایک گھر کے گیرج سے جو کاروبار شروع کیا تھا، آج اس کے ملازمین کی تعداد 13 ہزار سات سو سے تجاوز کر چکی ہے۔برن اور پیج دونوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹوں میں اس وقت 16 ارب ڈالر جمع ہیں۔
گوگل اپنے ملازمین کو بھاری تنخواہیں اور سہولیات دینے کے لیے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ گوگل اپنے ملازمین سے کہتا ہےکہ وہ اپنی ملازمت کا 20 فی صد وقت کمپنی کے لیے نئے نئے آئیڈیا سوچنے میں صرف کریں۔گوگل صرف سرچ انجن ہی تک محدود نہیں رہا، اور جلد ہی اس نے ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے۔ ایک طرف اس نے جی میل کے نام سے مفت ای میل سروس شروع کر دی، تو دوسری طرف جلد ہی اس نے دنیا بھر کے نقشوں پر مشتمل ویب سائٹ، خبریں تلاش کرنے کا مرکز، گوگل ورڈ، گوگل سپریڈ شیٹ، تصویرں ایڈ ٹ کرنےکا پروگرام پکاسا، کیلنڈر، اور دوسری الم غلم خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں۔
2006ء میں گوگل نے یوٹیوب کو ڈیڑھ ارب ڈالر میں خرید لیا، جس سے دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو تقسیم کرنے کی سائٹ بھی اس کے تسلط میں آ گئی۔ گوگل کا ایک اور زبردست منصوبہ گوگل پرنٹ ہےجسے تحت گوگل لاکھوں کتابوں کو انٹرنیٹ پر مفت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
گوگل کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کی تمام خدمات مفت ہیں اور یہ سارا منافع صرف اشتہاروں سے کماتا ہے۔
تاہم گوگل کی زندگی تنازعات اور الزامات سے عاری نہیں ہے۔ مثال کے طور پر گوگل کی لاکھوں کتابوں کو انٹرنیٹ پر دستیاب کرانے کی کوشش سے کاپی رائٹ کے مسائل پیدا ہو گئے اور مصنفین کی تنظیم نے گوگل پر مقدمہ کر دیا۔
اسی طرح گوگل کے چین کی حکومت کے ساتھ تعاون کو بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھاجا رہا کیوں کہ حقوقِ انسانی کی تنظیموں کا خیال ہے کہ گوگل حکومت کے مخالفین کا سراغ لگانے میں چینی حکومت کی مدد کر رہاہے۔

تاہم دیکھتے ہی دیکھتے گوگل نے جتنی ترقی کی ہے، اور جیسے اس نے دنیا بھر کے انسانوں کو متاثر کیا ہے، اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔

Voice Of America
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

Last edited by پاکستانی; 15-09-07 at 09:10 AM..

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 506
Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (17-09-07)
پرانا 17-09-07, 05:27 AM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاء اللہ بہت انفامیٹیک تھا جاری رکھیں
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-09-07, 05:59 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,352
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا اور گوگل کا ساتھ گزشتہ سات برسوں‌سے ہے مجھے گوگل پہلے دن سے اپنے سادگی کی وجہ سے پسند ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, کتابوں, گوگل, پسند, ویب, ڈاٹ, لوگ, نظر, مفت, منصوبہ, مسائل, آج, اللہ, انٹرنیٹ, تلاش, جلد, زندگی, سرچ انجن, شہر, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger