واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گوگل موٹرولا سے کیا چاہتا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-08-11, 06:12 PM   #1
گوگل موٹرولا سے کیا چاہتا ہے؟
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 23-08-11, 06:12 PM

گوگل نے حال ہی میں موٹرولا موبیلٹی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل نے موٹرولا کمپنی کے اس حصے کو خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے جو موبائل بنانے کا کام کرتا ہے اور اس اقدام سے دو بڑے میدانوں میں گوگل کی پوزیشن بہتر ہوگی۔

موبائل ٹیلی فون سیٹ بنانے کا اختیار حاصل ہونے کے بعد گوگل سافٹ ویئرز اور ہارڈ ویئرز کی مارکیٹ میں ایپل کی برتری ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

اس اقدام سے گوگل کو ٹیکنالوجی پیٹینٹ یعنی ٹیکنالوجی کے دستاویزات تک رسائی حاصل ہو جائے گی جو وہ اس صنعت میں اپنے مخالفین کے ساتھ قانونی کارروائیوں میں اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکے گا۔

اس شعبے پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ماضی کے لیے نہیں مستقبل کے لیے ہے۔ کاپی رائٹس خریدنے کا مطلب مقابلے کی جنگ میں خود کو زیادہ سے زیادہ مسلح کرنا ہے۔

شاید پیٹینٹ گوگل کی امید کے مطابق تحفظ فراہم نہ کرسکیں

تجزیہ کار، فولرین مولر

عموماً جو کمپنیاں زیادہ ایجادات کی مالک ہوتی ہیں وہ ان میں سے کوئی ایک کام کرتی ہیں: ایک یہ کہ وہ دوسری کمپنیوں کو پیسوں کے عوض اپنی مصنوعات کے استعمال کی اجازت دیتی ہیں یا وہ دو طرفہ معاہدے جن میں ایک دوسرے کی پیٹنٹ ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو یا وہ ایک دوسرے پر مقدمہ کرسکیں۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ برتری کے اس کھیل میں کتنا رسک ہے اور کاروبار میں ترقی کے لیے زیادہ طاقت کس قدر اہم ہے اور بالآخر کون اپنی موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے۔

موٹرولا کے پاس سترہ ہزار موبائل پیٹینٹ ہیں اور ہزاروں ابھی التواء میں ہیں۔ تاہم پیٹینٹ کے بارے میں تجزیہ کار فولرین مولر نے خبردار کیا ہے کہ شاید وہ گوگل کی امید کے مطابق تحفظ فراہم نہ کرسکیں۔

دو ہزار دس میں ایپل نے موٹرولا کو اس کے ژوم ٹیبلٹ پر ہرجانہ کیا تھا اور مائیکرو سافٹ نے اس کے سمارٹ فون کے بعض جزیات کے باعث اس کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

ایپل اور مائیکرو سافٹ کے اشتراک نے حال ہی میں گوگل کی ایک کینیڈین ٹیلی کام فرم نارٹیل کے پیٹینٹ خریدنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔
ایپل نے اپنے آئی فونز، آئی پیڈز اور اپنے سافٹ وئیر اور ایپیلکشینز کی فروخت سے خوب پیسہ کمایا۔

موٹرولا کے ساتھ شامل ہونے پر گوگل نے کہا تھا کہ وہ صرف اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتا بلکہ ہارڈویئر کے تحفظ کے دائرہ کار کو بڑھانا چاہتا ہے۔

گوگل کے موٹرولا موبیلٹی کے لیے ساڑھے بارہ ارب ڈالر کی فراغ دلانہ بولی صرف پیٹینٹ کے لیے نہیں تھی بلکہ اس کی وجہ سے گوگل کو موبائل ہارڈ ویئر کے کاروبار میں قدم جمانے کا موقع بھی ملے گا۔

اسی عمودی رویے کا ایپل کو بہت فائدہ ہوا تھا جس نے اپنے آئی فونز، آئی پیڈز اور اپنے سافٹ وئیر اور اپیلکشینز کی فروخت سے خوب پیسہ کمایا۔

تاحال گوگل اور موٹرولا کے اشتراک پر سیم سنگ اور ایچ ٹی سی سمیت دوسری کمپنیوں کا ردِ عمل مثبت آیا ہے اور زیادہ تر نے اینڈرائڈ کو بیرونی طاقتوں سے محفوظ رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

تاہم ان سب کے پیغامات مختصر رہے اور ان میں ایک حقیقی خوشی دکھائی نہیں دی۔

تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر موٹرولا کی بہت زیادہ حمایت جاری رہی تو شاید یہ مصنوعی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہے۔

‭BBC Urdu‬ - ‮سائنس‬ - ‮گوگل موٹرولا سے کیا چاہتا ہے؟‬
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 106
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-08-11), ھارون اعظم (23-08-11), احمد نذیر (23-08-11), شمشاد احمد (23-08-11), عبدالقدوس (23-08-11)
جواب

Tags
فون, فروخت, کوئی, کوشش, کرے, کس, گوگل, وئیر, نظر, موقع, موبائل, منصوبہ, مائیکرو, مطابق, اجازت, استعمال, بارہ, ثبوت, جائے, حال, خود, خلاف, سافٹ, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روٹری کلب / روٹری انٹرنیشنل کے بارے میں ٹھوس مواد عبیداللہ عبید Ask Experts ماہرین کی رائے 16 27-01-11 06:57 AM
موٹرسائیکل یا موٹر کار فیصلہ آپ نے کرنا ہے جاویداسد دلچسپ اور عجیب 3 26-07-10 02:16 PM
کار یا موٹرسائیکل ابو عمار دلچسپ اور عجیب 15 20-11-09 01:36 PM
دنیا کا سب سے پہلا موٹرسائیکل ابو عمار دلچسپ اور عجیب 7 20-11-09 06:06 AM
23 سال پرانی پارکڈ موٹرسائیکل ابو عمار دلچسپ اور عجیب 4 26-02-09 10:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger