واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


گیس کا شدید بحران پنجاب کی صنعتوں کو سپلائی بند ، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-12-10, 07:04 AM   #1
گیس کا شدید بحران پنجاب کی صنعتوں کو سپلائی بند ، بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 13-12-10, 07:04 AM

لوڈ مینجمنٹ کا 3 روزہ شیڈول مکمل ہونے کے باوجود چوتھے روز سپلائی بحال نہ کی گئی، لاکھوں مزدوروں کو بیروزگاری کا سامنا، فیصل آباد میں یوم احتجاج منایا گیا، صنعتی اداروں کے باہر مظاہرے
گھریلو صارفین کو سپلائی مکمل ہونے کے بعد صنعتوں کو گیس فراہم کرینگے: جی ایم سوئی ناردرن، پنجاب کی صنعتوں سے زیادتی کی جا رہی ہے، بندش جاری رہی تو انڈسٹری وجود کھو دے گی: صنعتی تنظمیں

لاہور، فیصل آباد (نمائندہ جنگ) گیس کا بحران شدید ہوگیا، پنجاب کی صنعتوں کو تاحکم ثانی گیس کی سپلائی بند کر دی گئی، صنعتی ادارے مسلسل 4 روز سے بند ہیں جس سے لاکھوں مزدوروں کو بیروزگاری کا سامنا ہے، فیصل آباد میں اس صورتحال کیخلاف شدید احتجاج ہوا جبکہ لاہور، بہاولپور اور دیگر شہروں کی صنعتی تنظیموں اور مزدوروں نے لائحہ عمل تشکیل دینے کا اعلان کیاہے۔ جی ایم سوئی ناردرن گیس ریحان نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو تاحکم ثانی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، گھریلو صارفین کی ڈیمانڈ پوری ہونے پر صنعتی سیکٹر کو گیس فراہم کی جائے گی، سردی کے موسم کے باعث گیس کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑی رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیاہے جس سے ملک میں گیس کابحران شدت اختیار کر گیاہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے سوئی ناردرن گیس نے پنجاب میں 1300 سے زائد بڑے صنعتی یونٹوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے جنرل منیجر سیلز ریحان نواز نے بتایا کہ پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدید لہر سے گھریلو صارفین میں گزشتہ دو دن کے دوران گیس کی کھپت میں تقریباً 200 ملین کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اس صورتحال میں جہلم سے آگے کے علاقوں میں گیس نہیں پہنچ رہی تھی ان علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کیلئے بڑے صنعتی یونٹوں کیلئے گیس بند کی گئی ہے جس سے ہمیں 450 ملین گیس کی بچت ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ آج گیس لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہو گا جس میں نئی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کیاجائے گا۔ فیصل آباد سے نمائندہ جنگ کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کا تین روزہ شیڈول مکمل ہونے کے باوجود چوتھے روز بھی فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی فراہم نہیں کی گئی جس سے سینکڑوں صنعتی ادارے بدستور چار روز سے بند ہیں اور لاکھوں محنت کش سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری طرف گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے ”سی این جی“ سٹیشن تیسرے روز بھی بند رہے۔ صنعتی اداروں کی طویل بند ش کے خلاف صنعتی اداروں کے مالکان اور مزدوروں نے یوم احتجاج منایا اور اپنے صنعتی یونٹوں کے باہر احتجاجی مظاہر ے بھی کئے۔ لیبر قومی موومنٹ کے زیر انتظام مزدوروں کے احتجاجی اجلاس میںمطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت صنعتوں کوچلانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔”ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل فورم“ کے چیئرمین خرم مختار نے صنعتوں کو چوتھے روز بھی گیس بندش کو پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیس بندش کا سلسلہ جاری رہا تو ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنا وجود کھو دے گی، موجودہ صورتحال میں لاکھوں محنت کش بےروزگار ہوچکے ہیں جبکہ 70فیصد پیداوار بند پڑی ہے جس سے برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل ناممکن ہو چکی ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ریجنل چیئرمین محمد سعید شیخ، انجمن تاجران کے صدر شاہد رزاق سکا، آل پاکستان کاٹن پاورلومز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عبدالحق، وائس چیئرمین محمد اکرم غوری اور دیگر ٹریڈ لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ادھر بہاولپور ریجن کے تمام سی این جی سٹیشنز اتوار کے روز مکمل بند رہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا۔ سی این جی ایسوسی ایشن سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف سے مذکورہ سیکٹر سے اپنائے جانے والے رویئے کے خلاف جلد احتجاجی لائحہ عمل تشکیل دینے کا اعلان کیاہے اور کہا ہے کہ اس مرتبہ پٹرول پمپ مالکان بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

لاہور (نمائندہ جنگ) ملک میں گیس کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران بھی شروع ہوگیا ہے سوئی ناردرن گیس کی طرف سے پیپکو اور نجی شعبے کے تھرمل پاور ہاﺅسز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے سے تھرمل پاور کی پیداوار یک لخت کم ہوگئی ہے اس کے علاوہ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی سے ہائیڈل پاور بھی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے جس سے مجموعی طور پر پیپکو کو 2500 سے 3000 میگاواٹ تک بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے اس صورتحال میں گزشتہ روز پیپکو حکام نے ہنگامی طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی تمام بڑے شہروں میں ابتدائی طور پر مختلف گرڈ سٹیشنوں کو ایک ایک گھنٹہ بند کرکے لوڈ مینجمنٹ کی گئی لاہور میں لیسکو حکام کو لوڈ شیڈنگ کوئی باقاعدہ شیڈول نہیں دیا گیا اور اسلام آباد سے آر سی سی برآمدات تمام گرڈ سٹیشنوں کو بند کرتا رہا دریں اثناءلاہور میں تمام فرنس ملوں کو شام 6بجے بجلی کی فراہمی بند کر دے گی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 120
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 12:59 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پڑی, پاکستان, پروسیسنگ, یوم, نواز, مکمل, موجودہ, ملک, مطابق, آج, انڈسٹری, احتجاج, اسلام, جہلم, جلد, جانے, خرم, روزہ, شارٹ, شروع, طور, غوری, صورتحال, صارفین, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنزکےلئے گیس کی لوڈشیڈنگ مارچ تک جاری رہے گی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:36 AM
پشاور، ہائی کورٹ، لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر جنرل منیجر سوئی گیس اور چیف انجنیئرکے وارنٹ گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:35 AM
میر ے سپنوں کو سدا یونھی مہکتا رکھنا ۔ ۔ ۔ The Great شعر و شاعری 11 30-09-09 01:47 PM
متحدہ، پی پی ڈیڈلاک ، دونوں جماعتوں میں دوبارہ رابطے کی کوششیں شروع عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:02 AM
بجلی کی لوڈشیڈنگ20 فروری کو ختم ہوجائے گی،وزیراعظم کو بریفنگ،آٹے اور گیس کی بدستور قلت عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger