واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہاتھیوں کے شکار پر پابندی ختم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-05-08, 08:46 AM   #1
ہاتھیوں کے شکار پر پابندی ختم
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 02-05-08, 08:46 AM

جنوبی افریقہ کی حکومت نے ملک میں ہاتھیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ان کے شکار پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پابندی سنہ انیس سو پچانوے میں عائد کی گئی تھی اور اب ہاتھیوں کی تعداد اس وقت کی تعداد سے دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقی حکومت نے یہ اقدام جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کے سخت احتجاج کے باوجود کیا ہے۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے خاتمے سے ہاتھیوں کے خاندان کے خاندان مارے جائیں گے۔

جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کے مارنے کی کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے اور اس پر عائد پابندی کو اٹھانے کے پیچھے تجارتی مقاصد ہیں۔تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کے شکار کی اجازت آخری حربے کے طور پر دی گئی ہے اور اس شکار کے لیے سخت شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صحافی ٹم نیری نے بی بی سی کو بتایا کہ ہاتھیوں کے پورے غول کو مارنا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑے ہاتھیوں کی موت سے جوان ہاتھیوں کا رویہ خلاف معمول ہو جاتا تھا اور خصوصاً ان علاقوں میں جہاں خاندان پورا نہ ہوتا تھا اور جوان نر ہاتھی کے نہ ہونے سے ہاتھیوں اورگینڈوں کے باہمی رابطوں میں خلل آیا تھا۔

پارکوں کی منتظم تنظیم ساؤتھ افریقن نیشنل پارکس نے حکومت کو ہاتھیوں کے مارنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھنے کے باوجود فوری طور پر ہاتھیوں کو مارنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

آبادی کم کرنے کے لیے ہاتھیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ دوسرے طریقوں میں ہاتھیوں کی نقل مکانی اور مانع حمل ادویات کا استعمال ہے۔ لیکن ٹم نیری کا کہنا ہے کہ یہ مہنگے اور مشکل طریقے ہیں۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ نر ہاتھی کو آختہ کرنا آسان نہیں کیونکہ اس کے اندرونی خصیے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن چار گھنٹے تک لے سکتا ہے اور اس دوران ہاتھی کو سیدھا کھڑا رکھنا ہوتا ہے۔دوسری طرف نقل مکانی کے لیے ان ہاتھیوں کو جہاز کے ذریعے منتقل کرنا پڑے گا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 270
Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, موت, منتقل, منصوبہ, آپریشن, آبادی, احتجاج, خلاف, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہاتھیوں کی محبت “ میں گھاس کچلنے کے لطیفے پر امریکی والدین برہم عبیداللہ عبید خبریں 5 29-05-11 08:18 PM
بہارہ کہو میں 3 ارب کا اراضی سکینڈل، فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کیس کھل گئے گلاب خان خبریں 1 23-12-10 06:24 AM
تانیہ آپی کی واپسی،ساتھیوں کا شکریہ ایس اے نقوی آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 68 30-11-09 02:37 AM
پاک فضائیہ کی بس پر حملہ میں ملوث القاعدہ جنگجو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger