واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہاشمی کا مشورہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-04-11, 03:19 AM   #1
ہاشمی کا مشورہ
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 22-04-11, 03:19 AM

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے سرائیکی، بہاولپور اور ہزارہ سمیت مزید صوبے بنائیں اور میاں نواز شریف کو ضیاءالحق سے تعاون اور پرویز مشرف سے معافی مانگ کر ملک سے باہر جانے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔


یہ بات انہوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں صدر آصف علی زرداری کے پارلیمان سے خطاب پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی دس کروڑ ہوگئی ہے اور انتظامی طور پر ممکن ہی نہیں کہ ایک انسپیکٹر جنرل پولیس اور چیف سیکریٹری عوام کو سہولت دے سکیں۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ‘صوبے بنانا کوئی گناہ نہیں ۔۔ہمیں پنجاب سے زیادہ پاکستان پیارا ہے۔۔ سرائیکی، بہاولپور اور پوٹوہار صوبے بننے چاہیے۔ ’پنجاب کے بڑے صوبے ہونے کی وجہ سے ہی مارشل لا لگتے ہیں کیونکہ فوج میں اکثریت پنجاب کی ہے اور وہ ان کے خلاف نہیں اٹھتے۔ ان کے بقول صوبہ خیبر پختونخواہ کا بھی فوج میں حصہ ہے لیکن بلوچستان اور سندھ بھگتے ہیں۔

’ہم نے ملک توڑ دیا لیکن بنگالیوں کا مطالبہ نہیں مانا۔۔ بلوچستان میں بھی حالات خراب ہیں اور چند برسوں میں وہاں خون کی ندیاں بہیں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق کی کابینہ میں شمولیت پر وہ آج تک شرمندہ ہیں اور وہ اس غلطی پر پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ضیاءالحق سے سیاسی تعاون اور پرویز مشرف سے سزا معاف کرواکر دس برس کے لیے باہر چلے جانے پر قوم سے معافی مانگیں۔

جاوید ہاشمی کے اس مطالبے پر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان جو اپنے چیمبر میں بیٹھے تھے وہ تیز تیز چلتے ہوئے ایوان میں آئے اور اپنی جماعت کے خواجہ آصف اور سردار مہتاب عباسی سے کھسر پسر کی اور ایوان سے باہر چلے گئے۔ بظاہر ایسا لگا کہ وہ شہباز شریف کو رپورٹ دینے گئے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے میاں نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران پارٹی کو سنبھالا اور پرویز مشرف پر کڑی تنقید کی وجہ سے بغاوت کے مقدمے میں جیل چلے گئے۔ اس دوران چوہدری نثار علی خان اپنے گھر میں نظر بند رہے۔ جب سنہ دو ہزار آٹھ میں انتخابات ہوئے تو جاوید ہاشمی کے بجائے پارٹی میں چوہدری نثار کی اہمیت بڑھ گئی اور ہاشمی پیچھے چلے گئے۔ ان کے بعض ساتھیوں کے بقول پارٹی میں نظر انداز کیے جانے پر انہیں گزشتہ برس برین ہیمرج ہوگیا۔

جاوید ہاشمی جو آج کل بھی کافی کمزور ہیں انہوں نے اپنی لرزتی آواز میں چوہدری نثار اور خواجہ آصف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے اپنی پارٹی نے کہا کہ مشرف سے حلف لیں اور وزیر بنیں، میں نے انکار کیا اور کہا کہ میں مر جاؤں گا مشرف سے حلف نہیں لوں گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی علاقے میں لوگ کہتے ہیں کہ جب رائےونڈ (شریف برادران کی رہائش گاہ) کی ایک سڑک پر دس دس ارب روپے خرچ ہوں گے تو دوسرے علاقوں کا کیا بنے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے بعد اگر کسی کی موت پر زیادہ روئے ہیں تو وہ بینظیر بھٹو کے قتل پر روئے اور آج تک وہ انہیں یاد کرکے رو پڑتے ہیں۔ ’میں بھٹو کو شہید مانتا ہوں اور بینظیر بھٹو بھی شہید ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں صدر آصف علی زرداری کی سیاست سمجھ نہیں آتی اور اس کے لیے انہیں پی ایچ ڈی کرنی پڑے گی۔ ’میں اپنی جماعت کی قیادت سے بھی یہی کہتا رہا اور آج دیکھیں کون کہاں ہیں۔‘

ملتان کے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس بھی سیاسی جماعت کے رہنما کی بیرون ملک ملکیت اور بینک اکاؤنٹ ہیں وہ پاکستان میں لائیں یا پھر پاکستان کی قیادت چھوڑ دیں۔ ان کی تقریر کے دوران ایوان کی دونوں جانب تمام جماعتوں کے ارکان ڈیسک بجاتے رہے۔

اپنی جماعت کی قیادت پر ہلکی پھلکی تنقید کے بعد انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی پارٹی کو ٹکٹ کے لیے کہا اور نہ اب کہیں گے۔ ’ بھلا ہوا میری گھگری پھوٹی میں پانیہ بھرن سے چھوٹی۔‘

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر بحث کے دوران جاوید ہاشمی کی تقریر کا جواب دینے کے لیے پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ جاوید ہاشمی کی سوچ ان کی جماعت کی بھی ہوجائے۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کو اپنی قیادت پر تنقید کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا‘ زندگی اتنی غنیمت تو نہیں جس کے لیے۔۔ عہدِ کم ظرف کی ہر بات گوارا کرلیں’۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو رائےونڈ میں قید کیا گیا ہے اور انہیں اسمبلی میں آنے نہیں دیا جاتا۔’ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ امریکہ سے ڈکٹیشن لیتے ہیں لیکن کوئی سعودی عرب کی معرفت امریکی ڈکٹیشن لیتا ہے۔۔ کاش کوئی سعودی عرب سے کہے کہ پیغام رسانی بند کرو۔‘

انہوں نے پنجاب حکومت پر سستی روٹی کے تندور قائم کرنے پر کافی تنقید کی اور طنز کیا کہ لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کا انتخابی نشان بھی تندور ہوگا۔ ‘انہوں نے تین سال تندور پر لگادیے، گڈ گورننس، احستاب، پی سی او جج، میثاق جمہوریت سمیت ان کا سب کچھ تندور ہے۔جس پر ایوان میں قہقہہ پڑ گیا اور خود مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی ہنستے رہے۔

بی بی سی اردو
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 161
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-04-11), حیدر (22-04-11), عبدالقدوس (22-04-11), عبداللہ آدم (23-04-11)
پرانا 22-04-11, 10:05 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,026
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,275 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تو آج تک یہ سمجھ نہیں آتی کہ علحدہ صوبے کا مطالبہ کرنے والے ، ان مطالبہ کرنے والوں کے پیچھے جو ہزاروں کا مجمع ہے، وہ کیوں کر یہ سمجھتے ہیں کہ نیا صوبہ بنتے ہی ان کے مسائل ، دل در دور ہو جائیں گے،

جو کوئی سرائیکی علاقے کے مخدوموں اور لغاریوں و مزاریوں سے واقف نہ ہو ، شاید وہ کسی خوش فہمی کا شکار ہو جائے۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ بس اتنا فرق پڑے گا جتنا فرق پاکستان بننے سے پڑا۔ پہلے بستہ الف کے بدمعاش حکمران تھے، پاکستان بننے کے بعد بستہ ب کے بد معاش حکومت میں آ گئے۔ عوام کے لیے کوئی فرق نہ پڑا۔

(اسی طرح مجھے اس صوبے کی مخالفت کرنے والوں کی بھی سمجھ نہیں لگتی کہ وہ کیوں مخالفت کرتے ہیں)
ایک دوست جو پنجابی ہے ، اس کا جملہ زریں الفاظ میں لکھے جانے کے قابل ہے کہ یار اگر سرائیکی صوبہ بن گیا تو ادھر بھی پنجابیوں کا ویسا ہی قتل عام ہو گا جیسا سندھ میں ہوا تھا (وہ سندھ سے پنجاب شفٹ ہوئے تھے)۔
مجھے ہنسی آ گئی کہ ہاں اب تو جیسے نواز شریف اور شہباز شریف تم کو بچا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ہماری قوم کی بھی مت ماری گئی ہے۔ یا شاید انکو "مت" کبھی ملی ہی نا تھی۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-04-11), اویسی (22-04-11), عبداللہ آدم (23-04-11)
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, وزیر, لوگ, نواز شریف, نثار, نظر, موت, ممکن, آبادی, آج, امریکہ, اردو, جیل, جواب, خون, خلاف, خان, دعا, زندگی, زرداری, سیاست, سال, سردار, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger