|
ہتھیاروں کی خریداری پر بھارتی احتجاج مسترد

18-08-07, 03:19 PM
ہتھیاروں کی خریداری پر بھارتی احتجاج مسترد، ویت نام نے پاکستان سے ہتھیاروں کی دوسری کھیپ بھی خرید لی:
ہنوئی (ٍٍاردوپوائنٹ) ویت نام نے بھارت کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے ہتھیاروں کی دوسری کھیپ بھی خرید لی ہے۔ برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق ویت نام نے پاکستان سے نو ایم ایم کی سو مشین گنیں اور پچاس سٹائپر رائفلیں خریدی ہیں۔ پچھلے سال بھی اتنی ہی تعداد میں یہ ہتھیار خریدے گئے تھے۔ بھارت نے اس خریداری پر ہنوئی سے احتجاج کیا لیکن ویت نام نے یہ احتجاج مسترد کر دیا ہے۔ بھارت میں دفاعی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ویت نام کی جانب سے پاکستان سے ہتھیار خریدنے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بھارت نے اسے پرتھوی میزائل فروخت کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ کئی سال کی تحقیق کے باوجود بھارت مشین گن اور سٹائپر رائفل ڈیزائن کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور اس بارے میں ضروریات پوری کرنے کے لئے اسرائیل سے خریداری کرتا ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
|
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|