واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہجوم کی دو لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی(آس پاس)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 03:07 PM   #1
ہجوم کی دو لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی(آس پاس)
وجدان وجدان آف لائن ہے 03-01-08, 03:07 PM

ممبئی میں نئے سال کا جشن منا کر واپس لوٹ آنے والی دو لڑکیوں کےساتھ لڑکوں کے ایک ہجوم کی جانب سے نازیبا حرکات کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بدھ کو اس واردات میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
جوہو پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر سندیپ چوہان کےمطابق خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات، جنسی زیادتی اور استحصال کی دفعات کے تحت یہ کیس نا معلوم افراد کےخلاف درج کیاگیا ہے، کیونکہ پولیس ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں کر سکی ہے۔

یہ واقعہ یکم جنوری کی صبح ڈیڑھ بجے کا ہے لیکن بدھ کی شام تک پولیس نے اس سلسلےمیں کسی کے بھی خلاف کیس درج نہیں کیا تھا۔

لیکن جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے پولیس پر کیس درج کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو پولیس کمشنر ڈی این جادھو نے کیس درج کرنے کی انہیں یقین دہانی کرائی تھی۔

جائے وقوع پر موجود فوٹوگرافر ستیش باٹے کے مطابق جب دو لڑکیاں فائیو سٹار ہوٹل سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صبح کے ڈیڑھ بجے کے قریب نکلیں تو تیس سے چالیس کے قریب لوگوں کا ہجوم ان کے پیچھے چل پڑا جنہوں نے ان پر آوازیں کسنی شروع کیں۔لڑکیوں نےاعتراض کیا تو وہ لوگ ان پر جھپٹ پڑے اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔

باٹے نے قریب سے گزرتی پولیس وین کو روکا اور لڑکیوں کو جوہو پولیس سٹیشن لایا گیا لیکن پولیس انسپکٹر شیواجی تدلاپورکر نے کسی کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا۔

ممبئی میں یہ ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ برس بھی نئے سال کے موقع پر ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔کچھ لڑکوں نے اپنے دوست کے ساتھ آئی لڑکی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں۔وہاں موجود ایک اخبار کے فوٹوگرافر نے وہ تصاویر اتار لی تھیں اور پولیس نے بعد میں اپنے طور پر کیس درج کیا تھا۔ پولیس ان ملزمان کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

اس سال بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آنے سے ممبئی میں تفریح کے لیے جانے والی لڑکیوں اور خواتین کے لیے کام کرنے والی تنظیموں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ خواتین کے لیے کام کرنے والی تنظیم’ آواز نسواں‘ کی صدر حسینہ خان نے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔

حسینہ کے مطابق’اس کی پوری ذمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔پولیس شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے لیکن کیا وہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے تھے جو سڑکوں پر چلنے والی شریف لڑکیوں کا جینا دو بھر کر رہے ہیں اور ایسا واقعہ گزشتہ برس ہو چکا تھا اس لیے پولیس کو اور زیادہ ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی نبھانی چاہیے تھی‘۔

سینئر صحافی کلپنا شرما کہتی ہیں’ممبئی میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے چھیڑ چھاڑ کے واقعات کم ہوتے ہیں اور لڑکیاں یہاں خود کو محفوظ سمجھتی تھیں لیکن حالیہ کچھ عرصہ سے یہاں ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔مرین ڈرائیو پر ایک کانسٹیبل کے ذریعے کالج طالبہ کی عصمت دری اور گزشتہ برس گیٹ وے آف انڈیا پر نئے سال کا جشن منانے آئی لڑکی کےساتھ اسی طرح کی نازیبا حرکات نے ممبئی کو شرمسار کر دیا ہے۔‘

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 396
Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, پولیس, واقعات, ڈرائیو, موقع, معلوم, انتظامیہ, تصاویر, خواتین, خلاف, خان, دوست, سال, شناخت, شام, صبح, صحافی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹیپو سلطان کے ہاتھ کا لگا صدیوں پرانا درخت gazali دلچسپ اور عجیب 19 16-11-11 12:48 PM
کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو سچا ثابت کرنے کے لئے کشمیریوں کے ہاتھ مضبوط جاویداسد اپکے کالم 5 15-09-10 06:37 PM
کیا خوب آج ھم سے، کیوں ھاتھ ملا رھے ھو The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 11:52 AM
بگرام ایئربیس پر قیدیوں کے ساتھ امریکی سلوک پر ریڈکراس کی تنقید عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:19 AM
قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک-اسلام اور آج کی جدید اقوام عبدالقدوس اسلامی نظریہ حیات 0 15-10-07 01:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger