|
ہر سال 20 جولائی کو آزاد عدلیہ کا دن اور 3 نومبر کو یوم سیاہ منائیں گے، اعت

19-07-08, 09:47 AM
ہر سال 20 جولائی کو آزاد عدلیہ کا دن اور 3 نومبر کو یوم سیاہ منائیں گے، اعتزاز احسن
لاہور (خبر نگار خصوصی + ٹی وی رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 20 جولائی کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی بنچ کی طرف سے معزول چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو بحال کرنے کے فیصلے کو ایک سال مکمل ہونے پر ہر سال 20 جولائی کو آزاد عدلیہ کا دن اور 3 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پورے ملک کی بار ایسوسی ایشنز یہ دن منائیں۔ اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ بار کے دیگر عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 20 جولائی 2007ء کو سپریم کورٹ کے جن 13 ججوں نے جسٹس افتخار محمد چودھری کو عہدہ پر بحال کرنے کا فیصلہ دیا ان میں سے پی سی او کا حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی تصاویر بار رومز میں آویزاں کی جائیں۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ آج 19 جولائی کو لاہور میں منعقد ہونے والے آل پاکستان نمائندہ وکلاء کنونشن میں ملک بھر کے تمام بار ایسوسی ایشنز کے اعلیٰ عہدیداران بھرپور شرکت کریں گے جس میں وکلاء تحریک کے آئندہ مراحل اور لائحہ عمل کے بارے میں بنیادی فیصلے کئے جائیں گے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلاء نے گزشتہ روز وکلاء کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف ملک بھر عدالتوں کا بائیکاٹ کیااور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔دریں اثناء کراچی بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلاء نے گزشتہ روز وکلاء کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف ملک بھر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت ایک جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جمعرات کے روز چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی کراچی آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے پرامن وکلاء پر تشدد کرنے اور ان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|