واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہر کامیاب رشتے میں محبت و پیار کی ضرورت ہوتی ہے، صائمہ قریشی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 06:03 AM   #1
ہر کامیاب رشتے میں محبت و پیار کی ضرورت ہوتی ہے، صائمہ قریشی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-09-11, 06:03 AM

کراچی (جنگ نیوز) اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ اپنے میاں پر بھرپور اعتماد ہے، ہر کامیاب رشتے میں محبت و پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری شادی کے کافی فنکشن تھے، میں نے مایوں، مہندی، نکاح، شادی اور ولیمے کی ہر تقریب میں مختلف ڈریس ڈیزائنر کے ملبوسات پہنے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیو ٹی وی کے پروگرام ”اٹھو جاگو پاکستان“ میں میزبان ڈاکٹر شائستہ واحدی سے دورانِ گفتگو کیا۔ واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں شادیوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔ شو میں ڈریس ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور آئیڈئل شادی شدہ جوڑوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ صائمہ قریشی کے ساتھ ان کے خاوند کامران خان بھی شو میں شریک ہوئے۔ صائمہ قریشی نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عاکف الیاس نے تیار کیا تھا، عاکف سے دوستی بھی ہے اس لئے تیاری کے دوران ہم دونوں گپ شپ بھی کرتے رہے۔ میری شادی کے سارے ملبوسات سسرال سے آئے تھے، اگر شادی میں بھی میں اپنا ہی خرچہ کرتی تو میاں کا کیا فائدہ ہوتا۔ ایک سوال پر صائمہ قریشی نے بتایا کہ شادی کے بعد میاں کا موبائل اگر ان کی غیرموجودگی میں بجتا تو میں اٹھا لیا کرتی تھی، اسے یہ صرف شک سمجھتے تھے لیکن اس طرح میرے دونوں ہی کام ہوجاتے تھے۔ صائمہ کے خاوند کامران خان نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا تھا، اس فیصلے کے بعد جو کچھ بھی ہوا وہ دونوں کے گھر والوں نے باہمی رضامندی سے کیا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی کے موقع پر بیگم کے ملبوسات بنانے میں اتنے پیسے خرچ ہوئے کہ میں نے سادہ کرتا پہن لیا۔ انہوں نے بیگم پر غصے کے حوالے سے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں اپنا پرس لے کر گھر سے نکل گیا، گاڑی میں پیٹرول ڈلوایا، میرے پرس میں سے پیسے بیگم نے رات کو ہی نکال لئے تھے، پیٹرول پمپ پر کارڈ بھی نہیں چل رہا تھا، میں نے وہاں گھڑی رکھوائی اور کہا کہ ابھی پیسے بھجواتا ہوں، اس بات پر میں نے صائمہ کو ڈانٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صائمہ مجھے بغیر میک اپ کے ہی اچھی لگتی ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 06:27 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, ہماری, کارڈ, کراچی, کرتے, گھر, پروگرام, نیوز, موقع, موبائل, محبت, بار, جیو ٹی وی, حصہ, خان, خصوصی, رات, رشتے, سوال, شو, شادی, غصے, صائمہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک ٹائر جلانے سے کتنی بجلی پیدا ہوتی ہے؟ ھارون اعظم عمومی بحث 21 01-04-12 08:19 PM
محبت نہ اتنی پاس ہوتی تو دل کو آس ہوتی The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:37 PM
ہائی نہیں ہوتی The Great شعر و شاعری 0 28-06-08 12:06 PM
قومی سلطنتوں میں شعرا کی قدر مفید ہوتی ہے مگر شخصی حکومت میں مضر ہوتی ہے خرم شہزاد خرم آئیں شاعری سیکھیں 0 22-09-07 11:47 AM
بارودی سرنگیں ڈھونڈتی مکھیاں زبیر گپ شپ 6 04-08-07 11:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger