|
ہر گناہ کا ذمہ دار شیطان کو ٹھہرانا مناسب نہیں، بلال قطب

18-08-11, 03:19 AM
کراچی(جنگ نیوز) جیوٹی وی سے دینی معلومات و گفتگو پرمبنی پروگرام ”عالم آن لائن“کے میزبان بلال قطب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد کو روحانی باپ سمجھتا ہوں، گھر میں غیر مسلم ملازم ہو تو اسے اللہ کے دین کی طرف بلانے کا بہت اچھا موقع ملتا ہے، ہر گناہ کا ذمہ دار شیطان کو ٹھہرانا مناسب نہیں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار جیو ٹی وی کے پروگرام ”اٹھو جاگو پاکستان“ کی میزبان ڈاکٹر شائستہ واحدی سے دورانِ گفتگو کیا۔ کوٹ پینٹ پہننے سے متعلق انہوں نے کہا کہ لباس ستر ڈھانکنے کا ایک ذریعہ ہے، اسے شناخت نہیں بنانا چاہئے، شیطان بھی مصروف ہوتا ہے، ہر گناہ کا ذمہ دار شیطان کو ٹھہرانا درست نہیں، ہمیں اپنے نفس کی گرفت بھی کرنی چاہئے۔ ”عالم آن لائن“ کی میزبانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اللہ آسانیاں پیدا کرتا ہے، میری ٹیم بہت اچھی ہے، حضرت ابو بکر صدیقؓ کا ارشاد ہے کہ دنیا میں کچھ ملے تو الحمد للہ کہیں اور نہ ملے تو انا للہ، ان دو جملوں کے درمیان زندگی گزاریں تو کبھی شکایت نہیں ہوگی۔ بچوں کی کیریئر پلاننگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ والدین بچے کو وہ بنانا چاہتے ہیں جو ان کی خواہش ہوتی ہے، میری خواہش ہوتی ہے کہ میں وہ بنوں جو اللہ چاہتا ہے۔ پروگرام میں ایک ایسے بدقسمت گھرانے کی کہانی بھی پروگرام میں پیش کی گئی جس کے گھر کا ہر فرد کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہے۔ ضعیف العمر فضل داد کے دونوں جوان بیٹے بیمار ہیں، ایک ذہنی طور پر بہت ڈسٹرب ہے تو دوسرے بیٹے وقاص کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں۔ اس کو چھوٹی بہن عابدہ نے اپنا ایک گردہ دیا ہے۔ اسی گھرانے کی ایک بیٹی طویل عرصے سے بستر علالت پر ہے۔ عابدہ نے بتایا کہ بھائی کے گردے ختم ہوگئے تھے۔ میرے شوہر نے مجھے بتایا کہ اگر خاندان میں سے کوئی وقاص کو گردہ دے دے تو یہ بچ جائے گا۔ میں نے خود کو پیش کیا تو شو ہرنے کہا کہ اگر تم میں اتنی ہمت ہے تو ضرور کرو، اس بڑے کام میں میرے سسرال والوں نے بھی میرا بہت ساتھ دیا، شوہر کی بھی بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کام کی اجازت دی۔ میرے لیے سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میرا بھائی زندہ سلامت ہے۔ عابدہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے اس کام سے روکا اور ڈرایا کہ تمہارے چھوٹے بچے ہیں، تمہاری اپنی زندگی خطرے میں پڑجائے گی لیکن مجھے اللہ پر یقین تھا۔ جیو کی جانب سے اس پریشان حال گھرکے ایک نوجوان بیٹے وقاص کو پاپ کارن مشین دی گئی تاکہ وہ اپنا گھر چلاسکے۔ وقاص اور دیگر گھر والوں نے جیو کا شکریہ ادا کیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|