واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہمارے جرنيل۔روئے زمین کے طاقتور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-11, 12:07 PM   #1
ہمارے جرنيل۔روئے زمین کے طاقتور
شمشاد احمد شمشاد احمد آن لائن ہے 06-11-11, 12:07 PM

امریکہ کے فوربز میگزین نے جس کے سرورق پر آنا محلوں میں رہنے والے ہر کروڑپتی و ارب پتی بھکاری کا خواب ہوتا ہے، سرزمینِ پاک کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل پاشا کو دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہےو

دنیا میں اقوام متحدہ کی انسانی ترقی کی فہرست میں ایک سو تینتالیسیوں نمبر پر آنے وہ قوم جس کے سیاستدانوں کے اثاثے سوئس بینکوں میں ہوں، اور جو نیوکلیئر بم کو اپنے اثاثے کہتی ہو، کو نوید ہو کہ ان کے سپہ سالار روئے زمین کی طاقتور شخصیات میں چھپن ویں نمبر پر ہیں، اور ان کے بعد دوسرے طاقتور پاکستانی بقول شخصے آصف زرداری، نواز شریف نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے جنرل پاشا ہیں۔

'نظر وٹو' کے طور پر داؤد ابراہیم بھی ان کے ساتھ اسی فہرست میں طاقتور شخص کے طور پر موجود ہیں۔

نیویارک کی مرکزی شاہراہ ففتھ ایونیو سے نکلنے والے فوربز میگزین جس کا خود نعرہ ہے کہ وہ 'آلۂ سرمایہ داری' یا ' کیپیٹلسٹ ٹول' ہے، کی ایسی ریٹنگ کے بعد اب اس قیاس کو مزید تقویت ملتی ہے کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان میں فوجی اشرافیہ سب سے طاقتور طبقہ نہیں۔

پاکستانی جرنیلوں کا جاہ و جلال اب تو ایک عالم میں مانا جا رہا ہے۔ جب جمہوریت کمزور ہو تو جرنیل طاقتور ہو ہی جاتے ہیں۔

جرنیل اپنے جاہ و جلال سے مرکزی اہیمت کے حامل ہو جاتے ہیں۔ وہ اسٹریٹجگ ڈائیلاگ سے لے کر سعوری ولی عہد کے جنازے میں شرکت تک کر سکتے ہیں اور اگر شرکت نہیں کرسکتے تو نصرت بھٹو کے جنازے میں نہیں کر سکتے۔

ویسے آپس کی بات ہے کہ ماضی قریب تک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے بھی جری جرنیل تھے جو خاتون وزیراعظم کو سلیوٹ کرنے سےگریزاں ہوا کرتے تھے۔

حسن مجتبي
بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 131
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (06-11-11), احمد نذیر (06-11-11), حیدر (06-11-11), عروج (06-11-11)
پرانا 06-11-11, 12:09 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,965
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہاہاہاہاہہا سب سے بڑا جوک
ویسے ایک لحاظ سے بہت اچھا فیصلہ ہے
میں نے کہیں سنا تھا کہ طاقت ور وہ ہے جو اپنے آپ سے لڑ سکتا ہوں
اور یہ تو اپنے ہی قوم کے لوگوں کو مار رہے ہیں تو یہ بات درست ہے
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (06-11-11), محمدعدنان (06-11-11), بلال الراعی (06-11-11), حیدر (06-11-11)
جواب

Tags
ہیں،, ہوتا, ہے۔, ہے،, کرتے, پاک, پاکستانی, وزیراعظم, نواز, نواز شریف, نظر, نعرہ, آئی, اقوام متحدہ, امریکہ, اسلامی, حامل, خواب, خود, دنیا, شریف, طور, طاقتور, عہد, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تابوت۔ ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ توبہ۔ ۔ ۔ ۔ پیاسا دلچسپ اور عجیب 7 10-05-11 05:49 PM
توجہ طلب ابن آدم عمومی بحث 5 23-09-10 01:08 AM
ایک طاقتور بحری جہاز ! طاھر دلچسپ اور عجیب 2 06-07-08 05:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger