واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہمیش خان سے تمغہ امتیاز واپس لیا جائے، پنجاب حکومت کا کابینہ ڈویژن کو مراسلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-11, 03:39 AM   #1
ہمیش خان سے تمغہ امتیاز واپس لیا جائے، پنجاب حکومت کا کابینہ ڈویژن کو مراسلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 29-08-11, 03:39 AM

اسلام آباد (طارق بٹ) پنجاب حکومت نے کابینہ ڈویژن کو ہمیش خان سے 2006ء میں دئےے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کیلئے کہا ہے کیونکہ پنجاب بینک میگا سکینڈل میں سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی انکوائری میں وہ مرکزی ملزم پائے گئے ہیں۔ دی نیوز کے پاس موجود دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے نام خط میں پنجاب حکومت نے اپنی پیش رو حکومت کی طرف سے 2007ء میں ہمیش خان کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دینے کیلئے دی گئی سفارشات بھی واپس لے لیں۔ ان سفارشات پر عمل نہیں ہوسکا تھا۔ سپریم کورٹ کی مداخلت پر امریکا سے واپس لائے گئے ہمیش خان 9 ارب کے پنجاب بینک سکینڈل میں کئی ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ پنجاب حکومت نے کابینہ ڈویژن کے نام مراسلے میں لکھا کہ ”سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی انکوائری میں ہمیش خان پنجاب بینک میں اربوں روپے کے فراڈ کا مرکزی ملزم پایا گیا ہے“۔ دستاویزات کے مطابق ہمیش خان کو تمغہ امتیاز دینے کے کیس پر نہ تو صوبائی ایس اینڈ جی اے ڈی میں کارروائی ہوئی اور نہ ہی پنجاب حکومت نے اس کی سفارش کی۔ مزید یہ کہ اس کی سفارش اس وقت کے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے بھی نہیں کی۔ تاہم کابینہ ڈویژن نے ان کو سول ایوارڈ دینے کی تجویز دی جس کے نتیجے میں ان کو ایوارڈ دیدیا گیا۔ تاہم 2007ء میں پنجاب سکروٹنی کمیٹی برائے سول ایوارڈز نے ہمیش کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دینے کی سفارش کی تھی اور اس کی منظوری اس وقت کے وزیراعلیٰ نے بھی دی تھی لیکن اس پر عمل نہ ہوا۔ ہمیش خان کو عوامی خدمت پر ایوارڈ دیا گیا۔ اس وقت کے پنجاب بینک کے صدر کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کیلئے سفارشی نوٹ میں لکھا گیا کہ ”انہوں نے اپنے تخیل اور حکمت عملی سے بینک کو مکمل طور پر تبدیل کرکے اس کو ایک ٹھوس‘ فعال‘ ترقی پسند اور خوشحال ادارہ بنا دیا ہے اور ان کے کاروبار اور منافع میں بھی کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بینک کی غیر معمولی کارکردگی کا اظہار کئی طرح سے واضح ہوئی ہے۔ انہوں نے زراعت‘ مائیکروفنانسنگ اور ایس ایم ای سیکٹر میں غربت کے خاتمے‘ ماحولیات کے تحفظ اور خواتین کو مضبوط و بااختیار بنانے کے حوالے سے کئی مسائل کے انوکھے حل دئیے ہیں۔ ان میں گرین رکشا سکیم‘ ویمن انٹر پرینورشپ فنانسنگ سکیم اور لائیو سٹاک پراڈکٹس شامل ہیں“۔ نوٹ میں مزید لکھا کہ ”ان کی قیادت میں پنجاب بینک نے کسانوں کے قدرتی آفات سے تحفظ کیلئے زرعی انشورنس کو متعارف کرایا جس کی نقل اب دیگر بینکس بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے تحصیل اور ضلع کی سطح پر اس سکیم کو پہنچایا۔ ان کی کوششوں اور لگن نے نقصان/ خسارے کے شکار بینک کو پاکستان میں ایک جدید‘ متحرک اور منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے اور اس کی ریٹنگ اے اے پلس ہے“۔ تاہم اس کے برعکس سپریم کورٹ کے حکم پر ایک سینئر پولیس افسر کی تیار کردہ ضخیم رپورٹ جسے چند ماہ قبل سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے میں کہا گیا ہے کہ جب ہمیش خان اس بد قسمت مالیاتی ادارے کے سربراہ تھے اس وقت 143 ارب روپے سے زائد کی رقم پنجاب بینک میں یا تو غبن ہوئی یا اس کو غیرفعال قرضوں میں بدل دیا گیا یا اس کے ڈائریکٹرز نے بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادھار لی یا پنجاب حکومت نے نقصان کیا۔ رپورٹ میں اسے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غبن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حارث گروپ کو ایڈوانس اور مارک اپ کی مد میں دیکر پنجاب بینک کو 11 ارب روپے سے زائد سے محروم کیا گیا۔ پنجاب بینک کے ڈائریکٹرز نے بھی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب بینک سے اندازاً 20 ارب روپے حاصل کئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حقائق پوری کہانی بیان نہیں کرتے کیونکہ پنجاب بینک میں مزید کئی راز چھپے ہیں۔ رپورٹ میں ہمیش خان نے 93.382 ملین روپے وصول کرنے کی بھی سفارش کی۔ یہ رقم انہوں نے پنجاب بینک سے کارکردگی بونس کے طور پر حاصل کی تھی۔ اس طرح پنجاب بینک کو واضح طور پر نقصان پہنچایا گیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-08-11), یاسر عمران مرزا (29-08-11), عبدالقدوس (29-08-11)
پرانا 29-08-11, 05:43 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابے تمغہ لے كر ہم نے كيا كرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے لوٹي ہوئي رقم واپس لو ہزاروں اور تمغے بن جائيں گے۔۔۔۔۔ وہ تمغہ اسي كے گلے ميں لٹكا رہنے دو شايد كبھي شرم آ ہي جائے اس كو
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-08-11), گلاب خان (03-09-11)
جواب

Tags
کہانی, کورٹ, کوششوں, پولیس, پاکستان, پسند, نیوز, مکمل, متعارف, مسائل, اسلام, جیل, حکم, حل, حسن, خواتین, خلاف, خان, دی, سپریم, عوامی, غربت, صوبائی, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عائشہ بزنس وویمن محمدعدنان فلمی دنیا 1 04-05-08 04:47 PM
پرویز الٰہی سے سیکورٹی واپس نہیں لی، مزید بھی دینے کو تیار ہیں، شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:13 AM
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:42 PM
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:29 AM
کیا ہم سے ہمارے اختیارات واپس لے لیے گے ہیں خرم شہزاد خرم تجاویز اور شکایات 8 20-08-07 06:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger