واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہمیں بھی اتنا ہی ڈر لگتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-10, 01:31 PM   #1
ہمیں بھی اتنا ہی ڈر لگتا ہے
کنعان کنعان آن لائن ہے 23-06-10, 01:31 PM

ہمیں بھی اتنا ہی ڈر لگتا ہے




نیو یارک کے ٹائمز سکوائر میں کار بم حملہ کرنے کی ناکام کوشش
کرنے والے فیصل شہزاد کی گرفتاری اور اقبال جرم سے امریکہ میں
پاکستانی نژاد امریکی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔


بی بی سی کی نامہ نگار فلپا تھامس نے فیصل شہزاد کے اقبال جرم سے پاکستانی برادری پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے نیو یارک کے علاقے بروکلین میں گئی اور وہاں کئی پاکستانی امریکیوں سے بات کی۔

محمد رضوی ’لٹل پاکستان‘ کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے بعد اپنا نام محمد سے تبدیل کر کے ’مو‘ رکھ لیا۔

انھوں نے اپنے نصف درجن کاروبار بند کر دیے اور اس علاقے کی جنوبی ایشیائی برادری کو منظم کرنے میں لگ گئے۔

آج کل محمد رضوی کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور یہ تنظیم امریکہ میں نئے آنے والے افراد کے لیے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

لیکن کچھ ہی فاصلے پر واقع کونی آئی لینڈ میں ایک امامِ مسجد کا کہنا تھا کہ لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

امام سخاوت حسین کا کہنا ہے کہ ستمبر گیارہ کے حملوں کے بعد ہزاروں افراد واپس چلے گئے اور چند کو ملک بدر کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہوں نے فیصل شہزاد کی گرفتاری کے حوالے سے خبر سنی توانھیں فوراً یہ احساس ہوا کہ ’یہ پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا امتحان ہو گا‘۔

امامِ مسجد نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ ان کو ایسی کارروائیوں کے خلاف بولنا ہو گا اور اپنے آپ کو ایک اچھا امریکی ظاہر کرنا ہو گا۔

نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تمام لوگ جیسے کہ دکاندار، حجام غرض سب لوگ سہمے ہوئے نظر آتے تھے۔

ایک منفی سوچ ہے لیکن ضروری نہیں کہ پاکستانیوں کے خلاف ہی ہو بلکہ یہ سوچ مسلمانوں اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ہے۔ اور یہ ہم پر ہے کہ ہم اس منفی سوچ کو ختم کریں۔

عمران
لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل شہزاد جو انیس برس کی عمر میں امریکہ آئے تھے وہ ’ہم میں سے نہیں تھا‘۔

نوجوان پاکستانی نژاد امریکیوں کے لیے خصوصاً یہ ایک مشکل وقت ہے۔

توجہ کا مرکز بنے ان نوجوان پاکستانی نژاد امریکیوں کے لیے اور بھی زیادہ مشکل حالات ہیں جو یہاں ہی پیدا ہوئے۔ ان میں سے ایک عمران شیخ ہیں، جو ایک اداکار ہیں۔

عمران کا کہنا تھا ’یہ بلکل درست ہے کہ ہم توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔‘

’ایک منفی سوچ ہے لیکن ضروری نہیں کہ پاکستانیوں کے خلاف ہی ہو بلکہ یہ سوچ مسلمانوں اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ہے۔ اور یہ ہم پر ہے کہ ہم اس منفی سوچ کو ختم کریں۔‘

عمران اور ان کے ساتھ اداکاروں کا کہنا ہے کہ اپنی شناخت کو واضح کرنا اُن کے لیے مشکل ثابت ہورہا ہے اور یہ فیصلہ کرنا بھی مشکل ہے کہ کہاں پاکستان ختم ہوتا ہے اور کہاں امریکہ شروع ہوتا ہے۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ وہ دو کشتیوں میں سوار ہیں۔ وہ اپنے والدین کے سامنے ایک طرح کا چہرہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوستوں کے سامنے دوسرا۔

لیکن پاکستانی نژاد امریکیوں کے لیے مشکل حالات کو عمران کے ساتھی اداکار عدیل احمد نے یہ کہہ کر بیان کیا ’ایک پہلو یہاں کا میڈیا نظر انداز کردیتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم بھی دوسروں کی طرح خوفزدہ ہیں۔ میں زیر زمین ٹرین پر سوار ہوتا ہوں تو مجھے بھی ڈر لگتا ہے کہ کوئی مجھے ہی نہ اڑا دے۔‘

انہوں نے تھوڑے توقف کے بعد کہا ’یہ بات لوگوں کو سمجھانا مشکل ہے۔

بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,530
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 241
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
marhaba (25-06-10), sahj (23-06-10), shafresha (25-06-10), محمدخلیل (23-06-10), مرزا عامر (08-07-10), حیدر (23-06-10)
پرانا 23-06-10, 07:12 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,031
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,276 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
ہمیں بھی اتنا ہی ڈر لگتا ہے



[CENTER]
محمد رضوی ’لٹل پاکستان‘ کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے بعد اپنا نام محمد سے تبدیل کر کے ’مو‘ رکھ لیا۔



امامِ مسجد نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ ان کو ایسی کارروائیوں کے خلاف بولنا ہو گا اور اپنے آپ کو ایک اچھا امریکی ظاہر کرنا ہو گا۔

خبر[/URL]
یہ بہت اچھا طریقہ نکالا ہے خود کو اچھا امریکی ثابت کرنے کا کہ اپنا نام محمد سے تبدیل کر کے "مو" رکھ لیا جائے۔
استغفراللہ ربی ۔ یا اللہ ایسے مسلمان بھی دیکھنے تھے کہ جن کو اپنے پیغممبر کی نسبت سے خوف ہو۔ یعنی اب محمد کا نام بھی تبدیل کیا جائے۔ استغفراللہ ثم استغفراللہ
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-06-10), کنعان (23-06-10), مرزا عامر (08-07-10), احمد بلال (11-07-10)
پرانا 23-06-10, 08:12 PM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
کمائي: 118,697
شکریہ: 13,530
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

یہ پڑھ کا افسوس ہوا، محمد نام تو ہر دوسرے مسلمان کے نام کے ساتھ لگا ہوا ھے مگر ضرورت ہی نہیں تبدیل کرنے کی، جب اسطرح کی کوئی ایکٹوٹی ہی نہیں تو ڈرنا کس بات کا۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-06-10), مرزا عامر (08-07-10), احمد بلال (11-07-10), حیدر (25-06-10)
پرانا 25-06-10, 12:49 AM   #4
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ بھائی!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
کنعان (25-06-10), مرزا عامر (08-07-10), حیدر (25-06-10)
پرانا 25-06-10, 07:56 PM   #5
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,820
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،
ALI-OAD آف لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (08-07-10)
پرانا 08-07-10, 10:18 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان ممالک میں اگر آپ اپنا نام تبدیل نہ بھی کریں تو بھی آپ کے جاننے والے گورے آپ کو مو کے نام سے پکارتے ہیں۔ ایسے کئی مو کو میں بذات خود جانتا ہوں۔ اور مسلمانوں کومحمد نام کی تبدیلی بری بھی نہیں لگتی۔ بلا شبہ ہے تو افسوس کی بات۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (08-07-10), احمد بلال (11-07-10)
پرانا 08-07-10, 10:38 PM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
کمائي: 118,697
شکریہ: 13,530
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
ان ممالک میں اگر آپ اپنا نام تبدیل نہ بھی کریں تو بھی آپ کے جاننے والے گورے آپ کو مو کے نام سے پکارتے ہیں۔ ایسے کئی مو کو میں بذات خود جانتا ہوں۔ اور مسلمانوں کو محمد نام کی تبدیلی بری بھی نہیں لگتی۔ بلا شبہ ہے تو افسوس کی بات۔
السلام علیکم مرزا بھائی

نام ایشین کا ہو یا کسی کا بھی ہو گورے سوفٹ اینڈ شارٹ ورڈ استعمال کرتے ہیں نام کے لئے۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ جتنے بھی فارمز ہوتے ہیں ان پر ہر ایک کے لئے فرسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ نیم کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوتا ھے کہ "چوزن نیم" یا "کس نام سے جانے جاتے ہیں" تو وہاں بھی شارٹ نیم دینا ہوتا ھے اور وہ آپکی چوئس ھے۔

آپ کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ کوئی بھی گورا آپ کے نام کو بگاڑ نہیں سکتا، آپ جو نام اسے بتائیں گے وہ اسی سے آپ کو پکارے گا، مثلاً میرے نام میں محمد لکھا ہوا ھے تو مجھے کیا ضرورت پڑھی ھے کہ میں اسے یہ نام کال کرنے کے لئے بتاؤں‌ اور اس کے ساتھ دو یا ایک نام اور بھی ھے یا نک نیم بھی ھے میں ان میں سے بھی کوئی نام استعمال کر سکتا ہوں جس سے گورا مجھے پکارے۔

کوئی بھی گورا آپ کو اپنی مرضی سے کسی بھی نام سے نہیں پکار سکتا جب تک آپ اسے وہ نام نہ بتائیں جس سے جانے جاتے ہیں یا جاننا پسند کرتے ہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
نعیم۔ (09-07-10), مرزا عامر (10-07-10), احمد بلال (11-07-10), عبداللہ آدم (09-07-10)
جواب

Tags
color, com, focus, pakistan, گئی, پاکستانی, وقت, لوگ, نظر, میڈیا, مسلمانوں, مسجد, world, انداز, امتحان, امریکہ, بدر, جرم, خلاف, خبر, شہزاد, شناخت, شروع, علاقے, عمران


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
کوئی بھی ڈرائیو کسی بھی Window میں Hide کریں عبدالقدوس کمپیوٹر کی باتیں 1 01-07-08 09:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger