|
ہمیں پاکستان کا ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا، فری عافیہ کمپین

04-09-10, 03:28 AM
اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ میں جدوجہد کرنے والی انسانی حقوق کی ایک تنظیم فری عافیہ کمپین کے اس بیان پر کہ شکاگو میں پاکستانی سفارتخانے نے اس ضمن میں پاکستان آنے والے وفد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ ان کے نوٹس میں ایسی کوئی بات نہیں آئی تاہم اس بارے میں واشنگٹن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کرلی جائیں گی۔ اس حوالے سے جب واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تو اس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداروں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دیگر ایسی ہی تنظیموں کے لئے ایک طے شدہ ضابطہ ہے جس کے مطابق ویزے کے حصول کے لئے ان کی درخواست پاکستان بھیجی جاتی ہے اور تمام مطلوبہ دستاویزات پر اطمینان حاصل کرنے کے بعد کارروائی مکمل کردی جاتی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|