واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہم امریکاکی غلامی نہیں کریں گے،عمران

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-10-11, 07:45 PM   #1
ہم امریکاکی غلامی نہیں کریں گے،عمران
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 30-10-11, 07:45 PM

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ کہاکہ نیک نیت اور کوشش ہر انسان پر فرض ہے جس کا صلہ اللہ دیتاہے، تبدیلی کےلیے 15 سال محنت کی ہے۔
لاہور کےمینار پاکستان پر منعقید پاکستان بچاؤ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ لاہوری بہت سست ہیں انہیں اٹھانےمیں بہت محنت کرنی پڑتی ہے مگر جب یہ اٹھ جاتی ہےتو کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو جلسے میں خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستانیوں کو اٹھانے پر میڈیا کوخراج تحسین پیش دیتا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ قائداعظم اور اقبال تحریک پاکستان کا آغاز لاہور سے کیاجب کہ یہ شہر داتا صاحب کی نگری ہے جو کابل سے آئے تھے۔
جلسے میںموجود تمام کارکنان اور ملازمیں بھی تبدیلی چاہتےہیںآصف زردای او رنواز شریف عوام کے سونامی کو نہیں روک سکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ زرداری نے بھٹو کا نام استعمال کرکے ظلم کیاہے،وہ جاگیرداری،بادشاہت،اور طلم کےخلاف تھے انہوں نے روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ دیاجب کہ موجودہ حکومت نے اس کو چھین لیا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ نواز شریف تم زرداری کا مقابلہ کیسے کروں گے تم تو مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکتےہوں جب کہ تمہارا جلسہ پٹواریوں کا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں قبضہ گرپوں کا مرکز بن چکی ہیں اس کو ان سے آزاد کروائیں گے عوام جان لیں پاکستان غریب نہیں بلکہ امیر ہیں ہم معدنیات کے خزانوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ہم بدعنوان سیاست دانوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کرآئیں گے اس کے لیے سب سیاست دانوں کو انصاف کے کٹھرے میں لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جلد ہی ایسی ان سوئنگ بالنگ کروائیں گے کہ دونوں جماعتوں کی وکٹ اڑ جائے گی ہم ان کی پارٹنر شپ کو ختم کردیں گے۔
بلوچ بھائیوں کےساتھ ظلم ہوا،ان کےخلاف فوجی آپریشن ہوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرنے والے کو ان کا حق دیں گے اب تو تحریک انصاف کے موقف کو سب مانتے ہیں کہ ہم کو امریکی جنگ سے باہر آنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم پوری دنیا سے تعلقات بہتر کریں مگر کسی کی بھی غلامی نہیں کریں گے،امریکی کی مدد کریں افغانستان سے نکلنے میں لیکن واشنگٹن کےکہنے پر اپنے لوگوں پر آپریشن نہیں کریں گے۔
عمران خان نے امریکا میں موجود پاکستان کے سفیر حسین حقانی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس نے خط لکھ کر اوباما انتظامیہ سے درخواست کی کہ مجھے پاکستان آرمی سے بچاوں کیونکہ میں نے ملک کےخلاف بہت کام کرلیا ہے۔
حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر زرداری سمیت کسی بھی سیاست دانوں نےاثاثےظاہرنہ کیےتو سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے جب کہ جلد ہی تحریک انصاف کرپشن سیل بنائے گی تاکہ تمام لوگوں کے اثاثوں کا جائزہ لیا جاتا رہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف خارجہ امور میں چین سے تعلقات مضبوط کریں گے ان سےمدد لیں گے اس لیے ہی میں آج رات چین کے دورے پر جارہارہوں۔
اتحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ خواتین کو تعلیم مل گئی تو وہ اپنے حقوق کی جدوجہد خود تیز کردیں گی جب کہ شریعیت کے مطابق جائیداد میں سے حقوق دلوائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے بعد دنیا سے لوگ نوکریاں ڈھونڈے پاکستان آئیں گے۔
بھارت کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ کشمیریوں کےحقوق دینا ہونگےجن کےحقوق کےلیے تحریک انصاف جدوجہد کرے گی جب کہ بھارت کو بتائیں گے کہ فوجی کارروائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔
عمران خان کی تقریر کے آغاز اور اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

دی نیوز ٹرائب
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 147
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-10-11), dxbgraphics (31-10-11), ھارون اعظم (30-10-11), محمدخلیل (30-10-11), احمد نذیر (30-10-11), حیدر (30-10-11), رضی (30-10-11), سحر (30-10-11)
پرانا 30-10-11, 10:46 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منشور کی حد تک تو سب اچھے ہیں۔ اللٰہ کرے کارکردگی کے حوالے سے بہتر نکلیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-10-11), یاسر عمران مرزا (31-10-11)
پرانا 31-10-11, 11:35 AM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بالکل۔ بس اسے قائم دائم رکھیں۔ ہمارے ملک اگر سدھر سکے تو ہمارے لیے اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 03:18 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمران‌خان اب امید کی آخری کرن بن چکے ہیں۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان کو اقتدار ضرور ملے گا۔ اگر وہ حکومت ملنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکا تو اس کے بعد نہ اسے کبھی موقع نہیں ملے گا اور پھر وہی ن لیگ، ق لیگ، ایم کیوایم، اے این پی، پی پی اقتدار میں‌آکر عوام کا خون نچوڑتی رہیں گی۔

پاکستان کے اصل مسائل خارجہ پالیسی، معیشت، ناانصافی، کرپشن، تعلیمی بدحالی ہیں اگر وہ ٹھیک کرگیاتو اس کی جماعت لمبے عرصے تک اقتدار میں رہ سکتی ہے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 31-10-11, 03:28 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کرنے کو تو عمران خان بہت کچھ کر دے، اور اس کے ارادے بھی مثبت ہیں، تاہم اسٹیبلشمینٹ، دیگر سیاسی پارٹیاں اور ٍخفیہ ایجنسیاں و فوج اسے یہ سب کرنے دے گی یا نہیں، یہ یقینن ایک تلخ سوال ہے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-10-11, 03:40 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
کرنے کو تو عمران خان بہت کچھ کر دے، اور اس کے ارادے بھی مثبت ہیں، تاہم اسٹیبلشمینٹ، دیگر سیاسی پارٹیاں اور ٍخفیہ ایجنسیاں و فوج اسے یہ سب کرنے دے گی یا نہیں، یہ یقینن ایک تلخ سوال ہے۔
بالکل یاسر بھائی آپ کی بات درست ہے۔
لیکن ہمارے سامنے ترکی کے طیب اردگان کی مثال بھی ہے جس نے اپنے ملک سے فوج کی اجارہ داری ختم کردی ہے۔ کیا عمران‌خان یہ سب کرسکتا ہے اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن یہ بھی تو حقیقت ہے کہ فوج کو ڈیفنس میں بنگلوں، تنخواہوں، پنشن، دفاع کے لئے پیسے چاہئیں جو صرف مضبوط معیشت میں ممکن ہے ناں کہ زرداری دور کی خراب معیشت میں۔ اگر معیشت اسی طرح چلتی رہی تو فوجی بھی ریلوے ملازمین کی طرح تنخواہ کو ترستے رہیں گے۔

اس لئے فوج کو بھی ایسی سیاسی حکومت چاہئے جو معیشت کو درست کرسکے۔ بالفرض اگر عمران‌خآن کی حکومت آتی ہے تو فوج اس وقت تک عمران خان سے پنگا نہیں لے گی جب تک معیشت درست نہیں ہوتی اور یہی وہ وقت ہے جب عمران خان فوج کی سیاسی اجارہ داری ختم کرسکتا ہے۔ معیشت درست ہونے کے بعد یہ کام کرنا عمران خان کے لئے بہت مشکل ہے۔ جہاں تک سیاسی جماعتوں کا تعلق ہے تو ان کے لیڈران ویسے ہی باہر بھاگ جائیں گے کوئی جدہ، کوئی دوبئی، کوئی لندن یا امریکہ۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
ہے۔, کارکردگی, کرے, کرن, قائم, موقع, ملک, ملنے, منشور, مسائل, اللٰہ, اچھی, اچھے, اسے, بہتر, بس, حوالے, حد, خون, دائم, رکھیں۔, سکے, سکتی, عوام, عمران خان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شادی کا نہیں سوچتا،عمران خان زارا کرکٹ 1 21-01-11 09:51 PM
امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے ایم کے آر ایف ،عمران خان فلڈ ریلیف فنڈ میں ایک ملین ڈالر جمع کرا دیئے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:49 AM
ٹنڈو محمد خان:شوگر ملز حادثہ،علاقے میں کشیدگی‘ مل کے باہرپولیس چوکی قائم عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:12 AM
لندن: رائل مارسڈن ہسپتال میں آتشزدگی،ایک شخص ہلاک،عمارت جل کر تباہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 10:17 AM
جوں کی برطرفی: عدلیہ کا ایساقتل عام کبھی اور کہیں نہ ہوا ،عمران خان خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger