واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہم جنس پرستی : 113 ممالک میں قانونی اور 76 میں غیر قانونی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-07-11, 07:59 AM   #1
ہم جنس پرستی : 113 ممالک میں قانونی اور 76 میں غیر قانونی ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-07-11, 07:59 AM

ایران، سعودی عرب، ماریطانیہ، یمن اور سوڈان میں ہم جنسی پرستی کی سزا موت مقرر ہے
ہم جنس پرستوں کے حقوق کےلئے 67 ممالک کا اعلامیہ، 57 اسلامی ملکوں کے اعتراضات
لاہور (رپورٹ: .... صابر شاہ) کئی برسوں کے بعد آخرکار دنیا کے113 ممالک نے ہم جنس پرستی کی حقیقت کو کلی طور پر تسلیم کرتے ہوئے اسے قانونی طور پر جائز قرار دے دیا ہے جب کہ76 ممالک نے اس کو نامنظور کرتے ہوئے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ ایران، سعودی عرب، ماریطانیہ، یمن اور سوڈان میں تو اس فعل کے مرتکب افراد کو سزائے موت دی جاتی ہے تاہم مالی، اردن، انڈونیشیا، قازغستان، ترکی، تاجکستان، کرغزستان، بوسنیا ہرزے گوینا اور آذربائیجان وہ مسلم ممالک ہیں جہاں ہم جنس پرستی کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا گیا ہے۔26 جون2011ءکو اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے میں مردوں اور خواتین ہم جنس پرستوں کی منعقدہ تقریب پر پاکستان کے مذہبی حلقوں اور اراکین پارلیمنٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوبی صومالیہ اور نائیجریا کی12 ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ ماضی میں افغانستان میں طالبان کے دورحکومت اور 2001ءمیں صدام حسین نے عراق میں ایک حکم کے ذریعے ہم جنس پرستوں کے لئے سزائے موت تجویز کی تھی۔ ایران دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے اپنے شہریوں کو ہم جنس پرستی کے ارتکاب پر سب سے زیادہ سزائیں دی ہیں۔ انٹرنیشنل لیزبین، گے، بائی سیکسوئل، ٹرانس اور انٹر سیکس ایسوسی ایشن کا پتہ 1978ءمیں ہوا اب تک110 ممالک کی سات سو تنظیمیں اس کی رکنیت حاصل کر چکی ہیں۔ دو سال قبل امریکی حکومت کے دستخطوں کے ساتھ2009ءمیں67 ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا۔ اس دستاویز پر تمام یورپی اور مغربی اقوام نے اپنے اپنے دستخط ثبت کئے تاہم دوسری جانب57 مسلمان ممالک نے اقوام متحدہ کے اس اعلامیے کے خلاف اعتراضی بیانات بھی داخل کئے۔ دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے2 جولائی2009ءکو ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا ہے برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک میں بھی ہم جنس پرست افراد اپنا خون عطیہ نہیں کر سکتے.... افریقا کے38 ممالک اور ایشیا میں23 ممالک ایسے ہیں جہاں ہم جنس پرستی کو ایک جرم سمجھا جاتا ہے۔ ان ممالک میں سے4 ایسے ہیں جہاں اس جرم کی سزا موت ہے۔بہرنوع سماجی سائنس اور کردار کے علوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی انسانوں کے جنسی عمل کا ہی ایک نارمل اور مثبت اظہار ہے .... ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جس نے ہم جنس پرستی کو ایک ذہنی خلل اور عارضہ قرار دے رکھا تھا 1977ءمیں اپنا یہ اعتراض واپس لے لیا۔ چین نے بھی2001ءمیں اسے ایک ذہنی بیماری تصور کرنے سے انکار کر دیا۔ بہرنوع تمام آسمانی مذاہب نے جن میں اسلام، عیسائیت اور یہودیت شامل ہیں، لواطت کی شدید مخالفت کی ہے اور اسے ایک ایسا گناہ قرار دیا ہے جو قدرت کے فطری نظام اور اصولوں کے خلاف ہے۔ اسلام میں تو حضرت لوط علیہ السلام کے قصے کو باقاعدہ ایک حوالے کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس کا مقصد اس حقیقت کا اظہار کرنا ہے کہ اسلام ہم جنس پرستی کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ رومن کیتھولک چرچ نے بھی ماضی میں اس فعل کی سخت مذمت کی ہے۔ تورات میں بھی ہم جنس پرستی کی ان الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ”کوئی مرد کسی دوسرے مرد کے ساتھ ایسے نہیں سوئے گا جس طرح کسی عورت کے ساتھ سویا جاتا ہے“ بہرکیف شمالی امریکا کی بیشتر یہودی تنظیموں نے ہم جنس پرستی کو قبول کرلیا ہے .... جہاں تک ہندو مت کا تعلق ہے اس نے ہم جنس پرستی کے حوالے سے مختلف موقف اختیار کئے ہوئے ہیں جس میں بعض مثبت ہیں اور بعض میں یا تو غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے یا پھر اس فعل کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے تاہم ہندو دیومالائی کہانیوں میں ہم جنس پرستی کے تجربات کو ایک پرلطف انداز میں پیش کیا گیا ہے اور بیشتر ہندو مندر ایسے ہیں جہاں مجسموں کے ذریعے اس فعل کو ظاہر کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 288
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-07-11), فاروق سرورخان (11-07-11), مرزا عامر (12-07-11), احمد نذیر (11-07-11), حیدر (11-07-11)
پرانا 11-07-11, 09:53 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,031
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,276 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
مالی، اردن، انڈونیشیا، قازغستان، ترکی، تاجکستان، کرغزستان، بوسنیا ہرزے گوینا اور آذربائیجان وہ مسلم ممالک ہیں جہاں ہم جنس پرستی کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا گیا ہے
۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-07-11), پاکستانی (13-07-11), مرزا عامر (12-07-11), احمد نذیر (11-07-11), شمشاد احمد (11-07-11)
پرانا 11-07-11, 12:51 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوہني من موہني جمہويت كے سوہنے تے پيارے تحفے۔۔۔۔۔۔۔۔ قبووووووووووووووووووووول ہوں۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-07-11), احمد نذیر (11-07-11), ارشد کمبوہ (11-07-11), حیدر (11-07-11)
پرانا 11-07-11, 01:22 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,031
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,276 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

60 سے زائد اسلامی ممالک میں سے محض انہی دس میں جمہوریت قائم ہے کیا؟
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-07-11), احمد نذیر (11-07-11)
پرانا 12-07-11, 12:52 AM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
سوہني من موہني جمہويت كے سوہنے تے پيارے تحفے۔۔۔۔۔۔۔۔ قبووووووووووووووووووووول ہوں۔
خلافت ہی جمہوریت ہے اگر اپنی اصلی حالت میں ہو تو
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-07-11), حیدر (13-07-11)
پرانا 12-07-11, 01:00 AM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم جنس پرستی کی غیر اسلامی سزا موت کا جان کر اتنی حیرت نہیں ہوئی جتنی کہ یہ جان کر ہوئی

برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک میں بھی ہم جنس پرست افراد اپنا خون عطیہ نہیں کر سکتے

بہت کوشش کے با وجود بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکا ۔ برطانیہ میں خون کا عطیہ دینے کا اتفاق ہوا تھا کم از کم وہاں خون کا عطیہ کرنے سے پہلے یہ نہیں پوچھا جاتا کہ بھائی آپ ہجڑے ہو یا ہم جنس پرست
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (12-07-11)
پرانا 13-07-11, 09:26 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,031
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,276 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسکا مطلب ہے کہ باقی خبر کی تصدیق بھی کرنی ہی پڑے گی۔ خاص کر مسلمان ممالک والی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (13-07-11)
پرانا 13-07-11, 05:42 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اسکا مطلب ہے کہ باقی خبر کی تصدیق بھی کرنی ہی پڑے گی۔ خاص کر مسلمان ممالک والی
اگر تصدیق ہو جائے تو شائع ضرور کیجے گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (17-07-11)
پرانا 13-07-11, 06:15 PM   #9
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,099
کمائي: 22,931
شکریہ: 3,391
829 مراسلہ میں 2,403 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاک نیٹ‌ایک فیملی فورم ہے
یہاں‌ایسے موضوعات سے پرہیز ہی بہتر ہے
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (13-07-11)
پرانا 13-07-11, 06:36 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
پاک نیٹ‌ایک فیملی فورم ہے
یہاں‌ایسے موضوعات سے پرہیز ہی بہتر ہے
ابھی تک میں نے اس فورم پر کسی کو گالیاں لکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ یا کسی قسم کے گندے الفاظ استعمال کرتے ہوئے ۔ موضوع کی آپ بات کر رہے ہیں وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اخبار میں چھپا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کی اطلاع کے لیئے ایک بات اور عرض کر دوں ہم جنس پرستی کا ذکر قران حکیم میں بھی آیا ہے ۔ اس کے لیئے قران پڑھنا نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ یا اس مسئلے سے پردہ پوشی نہیں کی جا سکتی۔
بے غیرتی یہ نہیں ہے کہ بے غیرتی کے خاتمہ کے لیئے اس پر بات کی جائے بلکہ شاید یہ ہو سکتی ہے کہ اس پر آنکھیں بند کر لی جائیں
ویسے یہاں ہم جنس پرستی سے زیادہ بات پاکستانی اخبار میں لگائی گئی خبر کے صحیح یا غلط ہونے پر ہو رہی ہے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-07-11, 06:40 PM   #11
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,099
کمائي: 22,931
شکریہ: 3,391
829 مراسلہ میں 2,403 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو پھر بتائیں‌ناں‌لوگوں‌کوکہ اس کی سزا پتھروں‌کی بارش ہے آپ کو تو اس کی سزا موت بھی غیر اسلامی نظر آگئی
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-07-11, 10:34 AM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,031
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,276 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اگر تصدیق ہو جائے تو شائع ضرور کیجے گا
سارے یورپ میں لیگل ہے۔
جبکہ ایشیا کی فہرست پر بھی نظر ڈال لیجیے

کازقستان، کرغزستان، ترکمانستان، اُزبکستان، تاجکستان، عراق، اُردن، فلسطین (مغربی کنارہ)، مالدیپ، انڈونیشیا

جبکہ بحرین کے قوانین واضح نہیں ہیں


بقول وکی پیڈیا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (17-07-11), عارف اقبال (17-07-11)
جواب

Tags
color, ہندو, کورٹ, کلی, پاکستان, نیوز, چین, موت, اقوام متحدہ, اسلامی, جرم, حکم, خون, خواتین, خلاف, سال, سائنس, طالبان, عورت, غیرقانونی, غم, غصے, صومالیہ, صابر, صدام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح غیر موثر نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ گلاب خان خبریں 16 24-04-12 10:41 AM
تمام ریاستی ادارے آئینی حدود میں رہیں، پارلیمنٹ کے اختیارات کسی کو غصب نہیں کرنے دیں گے، صدر زرداری گلاب خان خبریں 0 23-03-11 07:46 AM
مہاجر قومی موومنٹ کے خلاف غیراعلانیہ ریاستی آپریشن بند کیا جائے‘ اختر حسین عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:07 AM
صدارتی انتخابات میں ہم جنس پرستی کے ایشو پر زیادہ ووٹ ملیں گے ‘ بارک اوبامہ ابن جلال خبریں 0 12-04-08 12:14 PM
کراچی میں پراسرار فائرنگ اور افواہیں پھیلانا ریاستی سازش ہے،پیپلز پارٹی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger